2025-08-09@10:33:22 GMT
تلاش کی گنتی: 2574
«شوبز شخصیات»:
میکسیکو سٹی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے لاطینی امریکی ممالک میں دہشت گرد تنظیموں کے طور پر سمجھے جانے والے منشیات فروشوں کے خلاف فوجی کارروائی کے حکم کے بارے میں خبروں کے بعد میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی حملے کے خدشات کو مسترد کر دیا ہے برطانوی جریدے” گارڈین“ کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا ہمارے ملک پر اپنی فوج کے ساتھ حملہ آور نہیں ہوگا، ہم تعاون کرتے ہیں، ہم مل کر کام کرتے ہیں، لیکن کوئی حملہ نہیں ہوگا، اس بات مکمل طور پر مسترد کرتی ہوں.(جاری ہے) میکسیکو کی پہلی خاتون صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کو اس...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی ہے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔ غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن...
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے تاہم بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی اور شدید حبس برقرار رہے گا ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالعزیز کے مطابق لاہور میں آئندہ دنوں تک گرمی اور حبس کی شدت میں کمی کا امکان نہیں اور تیز بارش کے کوئی آثار موجود نہیں البتہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے انہوں نے بتایا کہ 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی پنجاب خطہ پوٹھوہار بالائی خیبر پختونخوا کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اسلام آباد اور گردونواح...
اے این ایف اور کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 77 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 1776 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیوں میں گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو چرس، منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 50 ایکسٹیسی گولیاں اور کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک نائیجیرین شہری سے...
قیصر کھوکھر: بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی کے ماتحت کرتے ہوئے لارڈ میئر اور ضلع کونسل کے عہدے ختم کر دیے گئے ہیں. بلدیاتی اداروں کےبجٹ اورایچ آرکےمعاملات بیوروکریسی کےماتحت ہونگے,بلدیاتی بجٹ محکمہ بلدیات اور اضلاع کے ڈی سی سے لیں گے,بلدیاتی اداروں کی تمام ٹرانسفرپوسٹنگ محکمہ بلدیات کرےگا,بلدیاتی ادارے جونیئر گریڈ اور کمزور رکھے گئے ہیں. سینئرگریڈکےادارےبلدیہ عظمیٰ لاہوراورضلع کونسل ختم کردی گئی,بلدیاتی نمائندےڈی سی یاڈی پی اوکواپنےدفترنہیں بلا سکیں گے. 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
سٹی42: پنجاب میں بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت لارڈ میئر اور ضلع کونسل جیسے اعلیٰ اداروں کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ بیوروکریسی کو فیصلہ سازی میں بالادست رکھا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کے بجٹ اور ہیومن ریسورس (ایچ آر) کے معاملات اب محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے زیر انتظام ہوں گے۔بلدیاتی ادارے اپنا بجٹ براہ راست محکمہ بلدیات یا متعلقہ ڈی سی سے حاصل کریں گے۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی تمام تبادلے (ٹرانسفر پوسٹنگ) اب محکمہ بلدیات کی منظوری سے ہوں گے۔بلدیاتی اداروں کو...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت اور حبس برقرار رہے گا، تاہم لاہور میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔ 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں ہلکی پھلکی بارش ہو سکتی ہے۔ مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع...
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات واضح کر دیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتادی pic.twitter.com/Z9DTcm253l — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) August 8, 2025 رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا تاکہ بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعطیلات میں توسیع سے...
کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کی فراہمیکیتازہ معلومات محدود ہیں،وفاقی وزیر داخلہ حکومت کے پاس مستند ڈیٹا موجود نہیں، محسن نقوی کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں اعتراف وزیر انسدادِ منشیات نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق حکومت لاعلم ہے، آخری سروے 12سال پہلے ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال سے متعلق حکومت کے پاس مستند ڈیٹا موجود نہیں۔محسن نقوی نے انکشاف کیا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کی فراہمی اور استعمال کے متعلق تازہ معلومات محدود ہیں اور ملک میں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان اسپیکٹرم سے متعلق چیلنجز اور مواقع میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزا فاطمہ سے عالمی ادارہ جی ایس ایم اے کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جولیان گورمن، ہیڈ آف پبلک پالیسی ایشیا پیسیفک جینیٹ وائٹ اور کنٹری لیڈ پاکستان سائرہ فیصل شامل تھیں۔ ہیڈ آف ایشیا پیسیفک جی ایس ایم اے جولیئن گورمن نے کہا کہ آج ہماری ایک مفید ملاقات ہوئی...
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ٹیلیورائیڈ میں ایک سیاہ ریچھ نے اپنی ذہانت سے سب کو حیران کردیا۔ محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے جاری کی گئی سیکورٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ریچھ رات کے وقت ایک گھر کے باہر ٹہلتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ حیرت انگیز منظر اس وقت سامنے آیا جب ریچھ 2 پاؤں پر کھڑا ہوا، دروازے کا ہینڈل گھمایا اور نہایت آسانی سے گھر کے اندر داخل ہو گیا، جیسے یہ روز کا معمول ہو۔ مزید پڑھیں: ریچھ کو کھانا کھلانے کی کوشش، موٹرسائیکل سوار کی جان لے گئی حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جنگلی...
سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس دوران گاڑی سے 126 کلو آئس اور 18 کلو ہیروئن برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 223 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی...
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دنیا کے سب سے بڑے منشیات فروشوں میں سے ایک ہونے کا الزام لگایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے اس الزام کو بنیاد بناتے ہوئے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم پہلے 25 ملین ڈالر تھی جسے اب دگنا کردیا گیا۔ نکولس مادورو پر یہ الزام بھی ہے کہ وہ کولمبین باغی گروپ FARC کے ساتھ مل کر امریکا میں کوکین پھیلا رہے ہیں تاکہ امریکی معاشرے کو تباہ کردیا جائے۔ امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (DEA) نے 30 ٹن...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی نے ملاقات کی، جس میں تیل اور گیس کی تلاش اور معدنیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں پولش فرم پی جی آئی این جی کی کامیابی غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مثال ہے اور انہوں نے پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے ذخائر میں بین الاقوامی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت نے اصلاحات کی ہیں، پاکستان کان کنی، خاص طور پر تانبے اور کوئلے کے شعبے میں...
امریکا نے وینیزویلا کے صدرنکولس مادورو کے خلاف انعامی رقم دوگنی کرکے 50 ملین ڈالر کردی ہے، جس کا مقصد لاطینی امریکا کے مطلق العنان لیڈر پردباؤ بڑھانا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے دورسے جاری ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف نے اس انعام کی اطلاع دی ہے کہ یہ رقم اس شخص کو دی جائے گی جو نکولس مادورو کی گرفتاری یا سزا میں مددگار معلومات فراہم کرے گا۔ https://Twitter.com/AGPamBondi/status/1953583017353466306 امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے ریکارڈ شدہ بیان میں اسے ایک تاریخی انعام قرار دیتے ہوئے نکولس مادورو پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی دہشت گرد قرار دی گئی منشیات کے منظم گروہوں کا استعمال کرتے ہوئے منشیات اور تشدد کو امریکا میں...
فائل فوٹو وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت سے متعلق سروے کرایا جارہا ہے۔بتایا گیا کہ سروے 2026 میں مکمل ہوگا جو ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات کے استعمال کا بتائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیے، اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369 آپریشن کیے گئے۔بتایا گیا کہ ان آپریشنز کے دوران...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ ادھر کراچی اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی توقع...
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔سہراب گوٹھ اور افغان کیمپ میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی، اس دوران ایک خاتون منشیات فروش سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، آئس اور ہیروئن برآمد کرلی گئی، تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں بھی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسین میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعتہ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے سلسلے میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا، قائد شہید اور شہدائے ملت جعفریہ کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ جس میں وائس پرنسپل مولانا حاجی حنیف رکنو، مولانا شبیر حسن عسکری، مولانا ناصر عباس توکلی، مولانا حافظ مشتاق حسین، مولانا مجاہد حسین، مولانا تنویر تنویر عباس اور مولانا احسن ثقلین اصفہانی نے قائد شہید کی دینی و ملی خدمات کے حوالے سے اپنے...
ایپل جلد اپنی نئی سیریز ’iPhone 17‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں ایک خاص ماڈل آئی فون 17 ایئر کی بازگشت زوروں پر ہے، یہ ماڈل ایپل کی تاریخ کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوسکتا ہے، جس کی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر جبکہ اس کا ڈسپلے 6.6 انچ کا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر، اہم سہولت دیدی ماہرین کے مطابق ایپل کا یہ پتلا ڈیزائن مارکیٹنگ حکمت عملی کا حصہ ہوسکتا ہے، کیونکہ یہ خصوصیت صارفین کی مانگ کے بجائے برانڈ کی پہچان کو بڑھانے کے لیے اپنائی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل اس فون کی مدد سے قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے...
حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سے ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5000 روپے تک سینیٹیشن فیس عائد کی جائے گی۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق رہائشی علاقوں میں فیس کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی دو ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔ ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق پہلے سال ہمارا ٹارگٹ 15 ارب روپے وصول کرنا ہوگا۔
ایکس پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی اضلاع میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ژوب، بارکھان، خضدار، موسیٰ خیل میں شام...
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔ رواں مالی سال جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں درآمدات 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں درآمدات 4 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں...
گوگل ڈیپ مائنڈ نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ’جینی 3‘ کے نام سے نیا عالمی ماڈل متعارف کرا دیا ہے، جو صارفین کو محض ٹیکسٹ کمانڈز کے ذریعے ایک متحرک، انٹرایکٹو اور حقیقت سے قریب تر دنیا تخلیق کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟ نئے ماڈل کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ یہ p720 ریزولوشن اور 24 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ویڈیو جیسا ماحول تخلیق کرتا ہے۔ اس سے پہلے پیش کیا گیا ماڈل، جینی 2، صرف p360 ریزولوشن پر محدود اور مختصر 3 ڈی مناظر تک محدود تھا۔ ڈیپ مائنڈ...
واشنگٹن :امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ روزگار کے اعداد و شمار کے مطابق، جولائی میں امریکی غیر زرعی شعبے میں نئی ملازمتوں کی تعداد مارکیٹ کی توقعات سے بہت کم رہی۔ اس کے علاوہ، امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ نے مئی اور جون کے لئے روزگار کے اعداد و شمار کو کمی کی جانب دوبارہ ایڈجسٹ کیا ہے. اس کے پیش نظر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے چیف اکانومسٹ مارک زینڈی نے سوشل میڈیا پر خبردار کیا کہ حالیہ ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ امریکی معیشت ‘کساد بازاری کے دہانے’ پر ہے۔زینڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی معاشی مشکلات کا براہ راست تعلق امریکی حکومت کی بڑھتی ہوئی ٹیرف پالیسی اور انتہائی محدود امیگریشن پالیسی...
کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، موسم ابر آلود رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن بھر سمندری ہوائیں چلنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی کے باعث اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے، بہارہ کہو، ساون، چک شہزاد اور دیگر سوسائٹیوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ چک شہزاد اور...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار کر کے 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 44 کلو منشیات ضبط کر لی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 479 گرام وزنی آئس بھرے کیپسولز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس پکڑ کر ملزم کو زیر حراست لیا گیا۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار دو خواتین سمیت 3 ملزمان سے 12 کلو...
ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 5 ویں اور 8 ویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے سمیت اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا ہے، جس میں میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے 1220 فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی ہے، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں...

پنجاب کابینہ: دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازم کی بیوہ کو تاحیات پنشن، پانچویں، آٹھویں کا سرکاری امتحان ہو گا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لئے 1220فلیٹس دینے کی منظوری دے دی۔ لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ مریم نواز نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگریز کے ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔...
پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس دینے کی منظوری دی گئی، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے، ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی کابینہ کے اجلاس میں صنعتی کارکنوں کے لیے 1220 فلیٹس، ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28واں اجلاس ہوا جس میں متعدد اہم امور پر غور کیا گیا، صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں صنعتی ورکرز کے لیے فلیٹس دینے کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں نمایاں اضافے کی دھمکی کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کی شکار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے مشیرِ خاص کو آئندہ چند روز میں روس جانے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال رواں ہفتے ہی روس جائیں گے جبکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا دورہ اسی ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ اگرچہ یہ دونوں دورے معمول کی سالانہ مشاورت کا حصہ ہیں تاہم اس وقت امریکا اور بھارت کے درمیان روسی تیل خریدنے کے معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں خاص اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ توقع ہے کہ صدر پوٹن بھی رواں سال کے آخر میں بھارت کا دورہ...
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا چاند سے متعلق تحقیقی مشن ’لونا ٹریل بلیزر‘ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ مشن فروری میں روانگی کے ایک دن بعد ہی خلاء میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کے بعد کئی ماہ کی عالمی کوششوں کے باوجود اس سے رابطہ بحال نہیں کیا جا سکا۔ ناسا نے اپنی پریس ریلیز میں تصدیق کی کہ مشن باضابطہ طور پر جمعے کے روز ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار یہ مشن 26 فروری کو کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں130 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے صوبے میں صنعتی ورکرز کے لئے1220فلیٹس دینے کی منظوری دی، لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوقرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویز مسترد کر دی اور صنعتی ورکرزکے لئے مزید 3 ہزار فلیٹس بنانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ صوبائی کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102 کیٹگری میں ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40 ہزار کرنے کی منظوری دی۔ مریم نواز نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں...
پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس ہوا جس میں فلڈ ڈیوٹی انجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کے لیے 50، 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔اس کے علاوہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری بھی دی گئی، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اورآٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا جب کہ وزیراعلیٰ نے جیلوں میں قیدیوں کے لیے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔پنجاب کابینہ...
چینی کی بڑھتی قیمتوں نے مٹھائی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ملک میں ان دنوں چینی کے بحران کے باعث قیمت 190 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن نے چینی بحران کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دید یا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث مٹھائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مٹھائیاں 7.96 تک مہنگی ہوگئیں۔اس کے علاوہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورگزشتہ ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ماہ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 3.75 فیصد تک مہنگی...
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا)نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں مزید جدید خصوصیات اور سہولیات شامل کر کے صارفین کیلئے اسے مزید مؤثر اور کارآمد بنا دیا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں نئی خصوصیات اور سہولیات کا اضافہ کر دیا۔ نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ نہ صرف شہریوں کا وقت بچاتی ہے بلکہ ان کو بہت سی معلومات اور سہولیات گھر بیٹھے فراہم کرتی ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس تاہم نادرا نے اس کا نیا ورژن لانچ کیا ہے جس میں مزیر خصوصیات اور سہولیات شامل ہیں۔ اب نادرا سنٹر کی اپائنٹمنٹ بک...
چین اور امریکہ کے عالمی نظریات کا تہذیبی فرق اور انسانیت کا مستقبل بیجنگ (ممتاز نیوز) “اعلی ترین نیکی پانی کی مانند ہے، جو تمام چیزوں کو بغیر کسی مقابلے کے فائدہ پہنچاتی ہے ” ۔ دو ہزار پانچ سو سال پہلے لاؤزے کا یہ حکیمانہ قول آج بھی چین کے عالمی نظریہ اور سفارتی اصولوں کی بنیاد پر کندہ ہے۔ اس کے برعکس امریکہ کا عالمی نظریہ ہے جو “چوٹی پر شہر” کی برتری کی نفسیات اور پوری دنیا کے مفادات پر قبضے کی روایت سے عبارت ہے۔ ان دو واضح تہذیبی اختلافات کا اکیسیوں صدی کے عالمی منظر نامے پر گہرا اثر ہے۔ پانی، جو چینی ثقافت میں ایک علامتی عنصر ہے، اور یہ” بغیر کسی...
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایسی قدیم ہڈیاں دریافت کی ہیں جو ازٹیک تہذیب سے متعلق حیران کن معلومات فراہم کرتی ہیں۔ تاریخ دانوں نے ملنے والی باقیات پر موجود تفصیلات کی نشان دہی کی جو بتاتی ہیں کہ ان ہڈیوں کو غیر معمولی کاموں میں استعمال کیا جاتا ہوگا۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوبی ٹیکساس کے ساحل سے دریافت ہونے والی 29 قبل از تاریخ انسانی ہڈیوں کا بغور جائزہ لیا۔ ہڈیوں پر غیر معمولی نشانات دیکھ یہ اندازہ لگایا گیا کہ یہ شاید موت کے بات کسی مقصد کے لیے جسم سے نکالی گئی ہوں۔ تاریخ دانوں نے بتایا کہ شکاریوں اور غذا اکٹھا کرنے والا گروپ جو کبھی یہاں آباد تھا ممکنہ طور پر انسانی ہڈیوں کو موسیقی...
سعودی عرب میں منشیات کے بارے میں ’’ زیرو ٹالرینس’’ پالیسی پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے جس کا ثبوت تین روز میں 17 ملزمان کو موت کی سزا پر عمل درآمد کرنا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق پیر کو دو سعودی شہریوں کو "دہشت گردی سے متعلق جرائم" پر سزائے موت دی گئی۔ اس سے قبل ہفتے اور اتوار کے روز مجموعی طور پر 15 افراد کو سزائے موت دی گئی جن میں سے ایک کوکین اور 13 چرس کی اسمگلنگ کے مجرم تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جون 2025 میں سعودی عرب نے 46 افراد کو سزائے موت دی۔ جن میں سے 37 پر منشیات کے مقدمات میں تھے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ سزائے موت صرف ان مقدمات میں دی...
کراچی: 3روزکے دوران شہرمیں ہلکی بارش،پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق تین روز کے دوران شہرمیں ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ مطلع زیادہ ترمرطوب اورابرآلود رہ سکتا ہے،شہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 31تا33ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق3روزکے دوران سمندری ہوائیں مکمل فعال رہنے کی توقع ہے،نمی کا تناسب صبح کےوقت 65 اورشام کے وقت 80فیصد رہنےکا امکان ہے، صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔ پیرکوشہرکا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32.4ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 62فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، بدین، ٹھٹھ، سجاول میں ہلکی بارش کا امکان رہےگا۔ ملک کےبالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈوبیراج...
برطانیہ طوفان فلورِس کی لپیٹ میں، انسانی زندگی کے لیے خطرے کی وارننگ جاری برطانیہ میں طوفان فلورِس کے باعث محکمہ موسمیات نے 90 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں اورعوام کے لیے ’زندگی کو خطرہ‘ لاحق ہونے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق، غیرموسمی طور پر شدید ہوائیں سفری نظام کو سخت متاثر کریں گی، کئی ٹرینیں پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ڈرائیورز کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سفر کرنے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔ ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے سات اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان میں بھی تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو مقامی سطح پر صورتحال کو متاثر کر سکتی ہیں۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اختتام پر ایک حیران کن لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر نے لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر کرشمہ کوٹک کو شادی کی پیشکش کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لیگ کے اختتامی لمحات کے ساتھ ساتھ ہرشیت ٹومر کی جانب سے کرشمہ کوٹک کو دی گئی پرپوزل کا دلچسپ منظر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اختتامی تقریب میں ہرشیت ٹومر کا غیر متوقع اعلان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انٹرویو میں جب کرشمہ کوٹک نے ہرشیت ٹومر سے پوچھا کہ وہ لیگ کے...
ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 7 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ دوسری جانب کراچی میں بھی کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی دیکھنے میں آئی، جب کہ آئندہ چند روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان میں...
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔ پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل ہونے سے 4 اگست سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 6 اور 7 اگست کو اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں شدید بارش کا امکان ہے۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں 6 اگست...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع مرحوم کی نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی۔ جس میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں میاں نواز شریف خود بھی شریک ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ کی امامت معروف مذہبی اسکالر سید حسین شاہ نے کی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز، صوبائی وزیر بلال یاسین، امیر مقام، میاں جاوید لطیف، چوہدری شیر علی، چوہدری عابد شیر علی، سہیل ضیا بٹ، عمر سہیل ضیا بٹ، رانا محمد ارشد، روحیل منیر، وقاص...
---فائل فوٹو رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور خلجی گوٹھ میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتارکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 400 گرام چرس، 240 گرام ہیروئن، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 7 اگست تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 4 سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 4 سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ادھر ماہرین موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر...
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 9 کارروائیوں میں 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 107.318 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق چکلالہ میں واقع ایک کوریئر آفس میں برطانیہ سے راولپنڈی آنے والے پارسل کی چیکنگ کے دوران 84 گرام مائع بھنگ برآمد ہوئی، جس پر متعلقہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح ساہیوال کے قریب ہڑپہ ٹول پلازہ پر ایک گاڑی سے 4 کلو افیون، 2 کلو چرس اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی، جہاں 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ بلوچستان کے...
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے چار اگست سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے، مون سون کا چھٹا سپیل پہلے سے موجود سیلابی صورت حال کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کی شدت چار اگست سے بڑھنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی پانچ اگست تک مضبوط ہونے کی توقع ہے، جو متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے والے نطام کو مزید تقویت دے گا۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں چار سے سات اگست کے دوران کہیں کہیں بارشیں...
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں چار سے سات اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں برسنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو...
بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی طرف لوٹ کرجانا ہے، رب العزت نے انسانی زندگی کی ایک میعاد (عمر) مقررکر رکھی ہے، کیونکہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ انسانی زندگی کا سفر مٹی سے بن کر مٹی ہونے تک کا ہے، جو آیا ہے اس سے جانا بھی ہے۔ اچھے لوگ اور ان کے اچھے کام ان کی دائمی منتقلی فانی دنیا سے ابدی دنیا کی طرف کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں اور قلم کی طاقت رکھنے والے اپنی تحریروں میں ہمیشہ کے لیے جاوداں رہتے ہیں اور ان کی تحریروں میں موجود فلاح انسانی کے عناصر کو ان کی اچھائیوں کی طرح ابدی زندگی مل جاتی ہے...
—فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں، موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ماہرینِ موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 اگست تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 4 سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان ٹینس تباہی کی راہ پر گامزن، موجودہ قیادت ذمہ...
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست تک کسی بھی غیر معمولی سسٹم کی توقع نہیں البتہ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیرضیغم نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 16 اگست تک کوئی بھی ایسا سسٹم متوقع نہیں ہے جو کہ غیرمعمولی بارشوں کا سبب بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ آئندہ چند روز تک شہر میں پھوار اور بوندا باندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہنے کی توقع ہے۔ 4 اگست سے ملک میں داخل ہونے والے نئے مون سون سسٹم کے کراچی پراثرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ کے ساحلی شہروں میں...
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 4 اگست سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 4 اگست سے مون سون بارشوں کی شدت میں...
جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لِیما میں گیس کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران دو قدیم مقبرے دریافت ہوئے ہیں جن میں 1000 برس پرانی انسانی باقیات ملی ہیں۔ کھدائی کے دوران دریافت ہونے والا ایک مقبرہ خالی پایا گیا جبکہ دوسرے میں انسانی باقیات کے ساتھ مٹی کے چار برتن اور کدو کے خول سے بنی تین اشیاء سامنے آئیں۔ قدرتی گیس کے ڈسٹریبیوٹر کیلیڈا کے لیے یہ دریافت کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دو دہائیوں کے دوران کمپنی نے شہر میں کھدائی کے دوران 2200 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات کی نشان دہی کی ہے۔ ماہرِآثارِ قدیمہ جوز ایلیاگا نے اس بات کی تصدیق کی کہ برتنوں پر ہوئی نقش و نگاری اور مخصوص...
منظم گٹھ جوڑ بے نقاب، ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی، نیب عدالت پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے اربوں روپے کی 11 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔ نیب نے زمینوں کی بندر بانٹ منجمد کرنے کے لیے احتساب عدالت کوئٹہ سے رجوع کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق اس سنگین سکینڈل میں بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران، بااثر لینڈ مافیا اور بعض سیاسی شخصیات کے مابین منظم گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے جنہوں نے ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی۔ نیب بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقوں کرک، سام...
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسموں کے پیٹرن تبدیل ہو رہے ہیں۔ ملک کے جنوبی حصوں میں رواں سال مون سون ستمبر کے آخر تک رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصے پر کم اثرانداز ہو رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں زیادہ تر ملک کے شمالی و بالائی علاقوں پر اثرانداز ہیں ان کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون ہوا کا رخ ملک کے جنوبی حصے کی جانب ہو جائے گا۔ اگست کے وسط سے مون سون سسٹم جنوبی حصے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کا...
پشاور: خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر حیات شاہ نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفا دے رہا ہوں۔ صوبائی حکومت نے مجھے اے اے جی تعینات کیا، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ آفس میں مزید کام نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ سید سکندر حیات شاہ 2017ء سے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اے جی افس میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔...
اسلام آباد، راولپنڈی کے مختلف علاقوں سمیت ملکہ کوہسار مری، مینگورہ اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرآئی ایٹ، جی سکس، ایف سکس، ایف ٹین، جی سیون، ایف سیون، راول چوک، بنی گالہ اور بہارہ کہو میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں راولپنڈی کے علاقوں فیض آباد، شمس آباد اور ڈبل روڈ میں بھی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے لیے ایک اہم موسمی انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں، بالخصوص نالہ لائی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ادارے نے عوام، خصوصاً نالہ لائی کے آس پاس رہائش پذیر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور بارش یا ممکنہ طغیانی کی صورت میں تمام ضروری...
گوگل ڈیپ مائنڈ نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا جدید ترین ماڈل ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ متعارف کرا دیا ہے، جو کمپنی کی جانب سے پہلا ’ملٹی ایجنٹ‘ ماڈل قرار دیا جارہا ہے۔ یہ ماڈل سب سے پہلے گوگل آئی او 2025 میں منظرِ عام پر آیا اور اب گوگل کے 250 ڈالر ماہانہ کے ’الٹرا سبسکرپشن‘ صارفین کے لیے جیمنی ایپ پر دستیاب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیوز میں ڈھلتی تصویریں، گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ٹولز ویو 3 اور فلو متعارف کرادیا ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ روایتی اے آئی ماڈلز سے مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس ماڈل میں کسی بھی سوال کے جواب کے لیے ایک سے زیادہ اے...
لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے صرف 300 روپے میں چائے، بسکٹ اور انتہائی آرام دے کرسیاں، صوفے سمیت مفت وائی فائی اور کاروباری مصروفیات کو دوران سفر جاری رکھنے کے لیے جدید کمپیوٹرائز کاوئٹر بھی مہیا کر دیا۔ مسافر حیران و پریشان، کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر یہ سہولیات ملیں گی۔۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے لاہور ریلوے اسٹیشن کا نقشہ ہی بدل ڈالا، عام مسافروں اور بزنس مینوں کے لیے ورلڈ کلاس لیول کے الگ الگ ویٹنگ لاونج بنا ڈالے، ایسا لانچ جہاں پہ صرف 300 روپے میں اپ چائے، کافی، بسکٹ، پیٹیز سمیت دیگر اشیاء سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ عام...
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 75 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 9 مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 75 لاکھ 61 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 76.283 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے 773 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں واقع کوریئر آفس سے آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 2.2 ِکلو آئس برآمد ہوئی۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ سے امریکا بھیجے...
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے جمعه کے روز جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز علاوہ ازیں راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، میانوالی، ملتان میں بادل برسیں گے، پشاور، سوات، چترال، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی: مختلف علاقوں میں بارش کا امکانشہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے...
اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی، جس میں انہوں نے شوہروں کو قابو میں رکھنے کا طریقہ بھی بتایا۔ ندا یاسر نے ونیزہ احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہر نفسیات کو مدعو کیا جہاں ازدواجی زندگی کے مسائل، نفسیاتی پہلوؤں اور تعلقات بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ندا نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ بعض خواتین کس طرح اپنے شوہروں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتی ہیں، یہاں تک کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کا شوہر تو اس کے کنٹرول میں ہے۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین دراصل اپنے شوہر کی نفسیات کو اچھی...

اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد کی گروپ لیڈر چکوال چیمبر قاضی محمد اکبر مرحوم کی قبر پرحاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز چکوال(سب نیوز)سابق صدر ایف پی سی سی آئی و آئی سی سی آئی ملک زبیر، سابق چیئرمین فاونڈر گروپ و سابق صدر آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک، یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،سابق صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری اور سابق صدر چکوال چیمبر وقار بختاوری پر مشتمل اسلام آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات کے نمائندہ وفد نے چکوال چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی قاضی محمد اکبر کی وفات پرچکوال میں...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے اکھوڑی کے علاقے میں کارروائی کر کے گدھوں کا فارم سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے فارم سے گدھوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔اس معاملے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔
آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج شام یا رات میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا۔
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے پاپوش نگر تھانے سے فرار کی کوشش کے دوران ملزم ہلاک ہو گیا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کے مطابق پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے تھانہ سٹی شجاع آباد سے ملزم فرار پولیس کی دوڑیں لگ گئیں انہوں نے بتایا کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں پاپوش نگر تھانے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پر پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملزم پر فائرنگ کرنے والے اہلکار سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی انکوائری کرائی جائے گی۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں جمعرات اور جمعے کو ہلکی بارش، بونداباندی کا امکان ہے جبکہ آج معمول سے تیزہوائیں چلیں، جن کی رفتار 32کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندرکی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار32 کلومیٹر(18ناٹیکل مائل ) ریکارڈ ہوئی، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعے کو شہر میں ہلکی بارش، پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے، 3 روزکے دوران شہر کا مطلع زیادہ تر جزوی یا مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس دوران زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت...
پشاور: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچاخان ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پرتعینات اے ایس ایف کےتربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی کے دوران پشاور سےدوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 773 گرام سے زائد آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف اسٹاف نے مسافر کے شولڈربیگ کومشکوک قراردیا اور دستی تلاشی کے دوران شولڈربیگ میں موجود جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔...
گلگت: محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری کردیا جہاں طوفانی بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ ہفتے میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث گلیشیائی سیلابوں کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز اچانک پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک بڑھ کر 9 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے شوگر ملز مالکان کی قیمتیں نہ بڑھنے کی یقین دہانیوں کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، تاہم اب چینی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس پر حکومت نے ایکشن لیا ہے، دکانداروں کو چینی 172 روپے فی کلو میں فروخت کرنے...
بیجنگ:شی جن پھنگ کی دی گورننس آف چائنا‘‘ کی پانچویں جلد کو حال ہی میں چینی اور انگریزی میں چائنا فارن لینگویجز پریس نےملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کیلئے شائع کیا ۔ اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹیں، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار عوامی طور پر شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس عرصے کے دوران شی جن پھنگ کی 41 تصاویر بھی شامل ہیں۔دی گورننس آف چائنا”جلد 5، ایک مستند کام ہے جو نئے دور میں چینی خصوصیات کے...
ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دورانِ حمل خواتین کے الٹراساؤنڈ کے موقع پر طبی عملہ جو زبان یا الفاظ استعمال کرتا ہے، وہ ماں کے ذہن میں بچے کے تاثر اور بعد از پیدائش اس کی تربیت پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔ حال ہی میں جریدے کمیونیکیشنز سائیکالوجی میں شائع تحقیق کے مطابق اگر الٹراساؤنڈ کے معیار میں خرابی کو بچے کے ’نافرمان‘ یا ’غیر تعاون کرنے والے‘ ہونے سے جوڑا جائے، تو اس سے والدین کی بچے سے لگاؤ اور جذباتی وابستگی میں کمی آسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران حمل شرح اموات میں خطرناک اضافہ ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا ریسرچ میں 320 حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا، جن سے حمل کے...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک ہندو تہوار منانے جانے والے یاتریوں کی بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسافر بس جیسے ہی سلنڈر سے بھرے ٹرک سے ٹکرائی زور دار دھماکا ہوا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اتنی تیزی سے یاترویوں کی بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کہ مسافروں کو بس سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ امدادی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی مقامی افراد نے بس سے مسافروں کو نکالنے کی کوشش تاہم اس دوران 18 یاتری بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 10 سے زائد افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے میں ہندو یاتریوں کو لے جانے والی بس تباہی کا شکار ہوگئی۔ جس کے باعث 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اڑیسہ میں خوفناک ٹرین حادثہ، 300 افراد ہلاک، 900 زخمی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بس یاتریوں کو لے کر ایک مقدس ہندو مقام کی جانب رواں دواں تھی کہ راستے میں گیس سلنڈروں سے لدے ہوئے ایک تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس مکمل طور پر چکناچور ہو گئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا اور نیوز پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں کم از کم 18 افراد جان کی بازی ہار چکے...
کمیٹی اجلاس سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبے میں مخدوش یاخطرناک قراردی گئی عمارتوں کا سروے تیز کیا جائے اور آئندہ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کےایک ایک رکن کو مدعو کرکے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے متعلقہ محکموں کو صوبے کی مخدوش اور متاثرہ عمارتوں کا سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خالی کرائی گئی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیرصدارت مخدوش اور خطرناک عمارتوں کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمشنر کراچی اور ڈی سی جنوبی نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کہا کہ لیاری اور صدر...
ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 مختلف مقامات سے 3 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 245.56 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ مانسہرہ میں قراقرم ہائی وے روڈ پر ایک کالج کے قریب کارروائی کے دوران ایک شخص کے قبضے سے 700 گرام چرس برآمد کی گئی جب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو میانمار میں موجود قیمتی اور نایاب معدنیات (ریئر ارتھ) تک رسائی حاصل کرنے سے متعلق مختلف تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ تجاویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا کی کوشش ہے کہ وہ ان اہم معدنیات کے لیے چین پر انحصار کم کرے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کا پاکستان سے معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور میانمار دنیا کے چند ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں بھاری ریئر ارتھ معدنیات بکثرت پائی جاتی ہیں۔ ان کی صنعتی اہمیت بہت زیادہ ہے اور چین ان کا سب سے بڑا خریدار اور پروسیسر ہے۔ امریکی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف سابق حکومتی مشیران، کاروباری لابسٹ...
— فائل فوٹو شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ کراچی: آج بھی موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات...
کے پی کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں اخلاقی جرأت ہو تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کر دے کیونکہ اخلاقی جرأت 26 ویں آئینی ترمیم سے آزاد ہے اور مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کا حق ہے، قانون اور عدالت تو 26 ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی ہے، اس لیے اپوزیشن کو اخلاقی طور پر مخصوص نشستیں نہیں لینی چاہئیں۔ بیرسٹر سیف کے اس بیان میں انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ مخصوص نشستوں کا سپریم کورٹ کا فیصلہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد تو قانونی ہے مگر اپوزیشن کو اپنے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے نشستیں لینے سے انکار کر دینا چاہیے۔ بیرسٹر سیف کو یہ بھی...
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے پاکستان کے معدنی وسائل کے شعبے میں آسٹریلیا کی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔آسٹریلیا ریکوڈک منصوبے سمیت پاکستان کے معدنی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ دونوں ممالک نے توانائی، معدنیات اور آبی وسائل کے انتظام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کے اداروں کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں جدید تربیتی پروگرام شروع کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ SIFC آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان کے مائننگ اور انرجی سیکٹرز میں سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ اشتہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2025ء) گیس کی فی یونٹ قیمت میں 590 روپے کا ہوشربا اضافہ۔ ادارہ شماریات نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر4.07 فیصد ہو گئی، جس کی بنیادی وجہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیاء سستی اور 25 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کیلئے گیس چارجز میں 590 روپے...