data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں سماجی تنظیم نشاط ویلفیئر آرگنائزیشن نے محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے منشیات کے خلاف آگاہی کے حوالے سے دین محمد تالپور، قادر بخش بگٹی، صدف کیریو اور دیگر کی قیادت میں اولڈ کیمپس سے حیدرآباد پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں NWO کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے لیے زہر ہے جو زندگیاں تباہ کر دیتی ہے۔ منشیات نے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں، تعلیمی اداروں تک منشیات کے پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ منشیات کا استعمال نہ کریں۔ منشیات میں ملوث افراد معاشرے میں فعال کردار ادا نہیں کر سکتے جس سے ان کے خاندان بھی متاثر ہوتے ہیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ منشیات کی فروخت اور استعمال میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسداد منشیات کے اداروں کو فعال کریں تاکہ منشیات کی فروخت کو روکا جا سکے۔ چرس، شراب، گٹکا، مین پوری اور دیگر منشیات کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں لیکن پولیس کوئی موثر کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نوجوان نسل منشیات کے

پڑھیں:

ٹنڈوجام ،مقامی این جی اوز کے تحت منشیات کی فر وخت کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین