Daily Ausaf:
2025-11-03@16:27:00 GMT

ہائے موت،تجھے موت ہی آئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

موت کیا ہے؟ محض کشمکش حیات؟ ….انسان سمجھتا ہے اس نے بہت سیکھ لیا ، بہت ترقی کرلی ، دنیا تسخیر کرلی ، حقیقت صرف اتنی ہے کہ ایک سانس ، محض ایک سانس…. جس پر اس کا کوئی اختیار ہی نہیں، کتنا ہی بڑا سائنسدان ہو ، ڈاکٹر ہو ، صاحب اختیار ہو ،دبنگ جرنیل یا جج ہو ، جو سانس اند ر کھینچتا ہے،کیا وہ اسے باہر نکالنے پر قادر ہے ؟ جب رب کا حکم آجائے تو اٹھا ہوا قدم زمین پر رکھنے اور زبان پر آئی بات نطق سے اداکرنے کی مہلت نہیں ملتی ….

سامنے پڑا ہے ، سفید لباس اوڑھے ،ہمیں کتنا ہی پیارا کیوں نہ ہو ، بات کرنے، جواب دینے کی سکت نہیں رکھتا ، جس اولاد کے ایک آنسو پر سب کچھ تہہ وبالا کردیتا تھا ، بے چین ہوجاتا تھا ، تڑپ اٹھتا تھا، وہی اولاد اب روتی ہے ، بلکتی ہے ، مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہوتا ،سنتا ہی نہیں ، سننے کی سکت ہی نہیں رکھتا ، کیوں ؟ کہ اب سانس باقی نہیں رہی ، زندگی تمام ہو چکی ۔ وہ باپ ، جو ایک لمحے کو اس کی تکلیف برداشت نہیں کر تا تھا ، وہ ماں جو ایک منٹ آنکھوں سے اوجھل نہیں ہونے دیتی تھی ، وہ بھائی جو اس کے لئے دنیا سے لڑ جایا کرتے تھے ، اب جلدی میں ہیں ، تاکہ اسے اندھیری قبر میں اتار سکیں ، کیو ں ؟ کہ جانتے ہیں، اب یہ ہمارا نہیں رہا ، جس کی امانت تھی وہ لے گیا۔ بس اتنی سی حقیقت ہے ، مجبور ، مجبور محض ۔ خالق نے چاہا تو دنیا میں آگئے ، اب اسکی مرضی ہے تو لے گیا۔ سوال یہ ہے کہ کوئی بھی ہو ، کسی مذہب کو مانتاہو ، کسی ملک معاشرے کا رہنے والا ہو ، انجام یہی ہے ، تو پھر تکبر کس بات کا ؟ غرور کس چیز پر ؟مان کس شئےکا ؟
کس قدر دھوکے میں ہیں ہم ، کتنی بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں ۔ یہی سوال تو خالق ارض وسماء بھی کر رہا ہے کہ یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِ( اے انسان تجھے کس نے اپنے کریم رب کے بارے میں دھوکے میں ڈال رکھا ہے ۔) ایک دوسری جگہ فرمایا ’’وَمَا الحَيو‌ٰةُ الدُّنيا إِلّا مَتـٰعُ الغُر‌ورِ‌ ‘‘دنیا کی زندگی صرف دھوکہ ہے.. اور فرمایا:فَلا تَغُرَّ‌نَّكُمُ الحَيو‌ٰةُ الدُّنيا وَلا يَغُرَّ‌نَّكُم بِاللَّهِ الغَر‌ورُ‌ ‘‘ ( دنیاوی زندگی کے فریب میں نہ آجانا اوردھوکے باز (شیطان) تمہیں اللہ کےحوالےسے دھوکے میں نہ ڈال دے۔) ہماری حقیقت تو بس اتنی ہی ہے کہ کل نفس ذائقۃ الموت ۔تو پھر سدھر کیوں نہیں جاتے؟اپنی مان کر تو ہم سراسر خسارے میں ہیں ، میں نہیں کہہ رہا میرے رب کا فرمان ہے ۔’’ ان الانسان لفی خسر ‘‘ بے شک انسان خسارے میں ہے ۔ سوائے اس کے کہ ’’ اِلَّا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ ‘‘ (جو ایمان لائے ، صالح عمل کئے ، حق بات کی تلقین کی اور صبر کی تبلیغ کرتے رہے۔) دل غم و اندوہ سے بھرا ہے ،آنکھیں اشک بار ہیں اور دماغ میں وساوس کی گھن گرج ،ایک ہی آواز کاسہ استخوانی میں گونج رہی ہے کہ جب ہر حال میں انجام انا لله و انا الیه راجعون ہی ہے (ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ) تو پھر اسی کے کیوں نہ ہوجائیں ؟ وہ روز پانچ وقت بلاتا ہے ، ہم ایسے بد قسمت ہیں کہ بلانے پر نہیں جاتے ، وہ روز پیغام بھیجتا ہے کہ ’’ہوش کرو واپس بھی آنا ہے ۔‘‘ ہم پرواہ ہی نہیں کرتے ۔ جب میرا باپ ، میرا بھائی میرے سامنے دنیا سے جاتا ہے ، جب میں اپنے عزیز ازجان دوست کا جنازہ کندھوں پراٹھاتا ہوں تو کیا یہ بلاوا نہیں ، واپسی کی یا ددہانی نہیں ؟ میری مسجد میں جب اعلان ہوتا ہے کہ فلاں کا بیٹا فلاں دنیا چھوڑ گیا ، جب اخبار میں خبر شائع ہوتی ہے کہ فلاں جرنیل ، فلاں حکمران فلاں جج وفات پاگیا ، یعنی جو خود کو ناگریز سمجھتا تھا ، وہ اپنی مرضی سے ایک دن کیا ایک سیکنڈ میں اپنی مرضی سے نہیں رہ سکا تو کیا یہ میرے لئے پیغام نہیں ؟ جب ان ناگزیروں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں تو تیری کیا اوقات ؟ جب خبر آتی ہے کہ فلاں سائنس دان ، فلاں ڈاکٹر ، فلاں عالم ، محدث ، مجتہد نہیں رہا ، تو کیا یہ میرے لئے پیغام نہیں ؟ المیہ صرف یہ ہے کہ ہم دھوکے میں ہیں ، صریحاً دھوکے میں۔ جانتے ہیں جب وقت آجائے تو چاہے جان بچانے والی مشینوں کا اژدھام ہو تو بھی مانیٹر پر دل کی دھڑکن اٹھکیلیاں چھوڑ کر سیدھی لکیر بن جاتی ہے ، بڑے سے بڑے ڈاکٹر نبض ہاتھ میں پکڑے رہ جاتے ہیں اور نبض ڈوب جاتی ہے ۔ جانتے ہیں ، روز ہمارے سامنے زندگی موت سے ہار ہار جاتی ہے ، مگر مانتے نہیں ، کیوں ؟ رب بھی تو یہی پوچھ رہا ہے ناں کہ ’’ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِ ‘‘ جس زندگی پر ہم نازاں ہیں ، وہ ہے کیا ؟ میرا رب کہتا ہے ’’ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّی‘‘( انہیں بتا دیں ، یہ (صرف ) میرا حکم ہے ۔) کسی عرب شاعر نے ہماری واپسی کی کیا منظر کشی کی ہے ، امام ابن جوزی لکھتے ہیں،مام احمد بن حنبلؒ انہیں سن کر زاروقطار رونے لگے تھے۔
إذا ما قال لي ربي أما استحييت تعصيني
وتخفي الذنب عن خَلقي وبالعصيان تأتيني
فكيف أُجيب يا ويحي ومن ذا سوف يحميني
أُسلي النفــس بالآمـال من حينٍ إلى حيني
وجاءت سكرة الموت الشديدة من سيحميني
نظرتُ إلى الوُجوهِ أليس منُهم من سيفديني
سأُسئَل ما الذي قدمت في دنياي ينجيني
فكيف إجابتي من بعد ما فرطت في ديني
فيا ربــــاه عبدٌ تــائبٌ من ذا سيؤويني
سِوى ربٍ غفورٍ واسعٍ للحقِ يهديني
أتيتُ إليكَ فارحمني وثقِل في موازيني
وخفِف في جزائي أنتَ أرجـى من يجازيني
(اگر رب نے پوچھا، ” نافرمانی کرتے شرم نہیں آئی؟
تم مخلوق سے گناہ چھپا لئے،میرے پاس نافرمانی کے ساتھ آتے ہو۔
تب تب میں کیا کہوں گا ، بھلا کیسے بچ پائوں گا
اپنے دل کو جھوٹی تسلی دے کر میں کیسے چین پاسکوں گا
وہ دیکھو موت کی سختی، مجھے کون بچا سکتا ہے
میں نے چہرے دیکھے ،کوئی نہیں جو مجھے چھڑائے
سوال ہوگاکہ آج کے دن خود کو بچانے کے لئے کیا کیا ؟
جب دین بھللادیا تو میں کیا جواب دے سکوں گا
میں نادم ہوں مرے رب اور تو ہی اک سہارا ہے
تری بخشش تری رحمت یہی بس اک سہارا ہے
الہی رحم کر مجھ پر تو بے حد رحم والا ہے
ترا ہی آسرا ہے تو نرالی شان والا ہے)

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہی نہیں میں ہیں

پڑھیں:

پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل

پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )دنیا کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی انقلاب میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے کردار کی ایک بڑی تصدیق کے طور پر، وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ تحقیقی رپورٹ میں وزیرِ مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب کو ان چند عالمی رہنماں میں شمار کیا گیا ہے جو کرپٹو، مصنوعی ذہانت (AI) اور مالیاتی سفارتکاری کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔How a Billionaire Felon Boosted Trumps Crypto کے عنوان سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ میں بلال بن ثاقب کا نام 11 مرتبہ لیا گیا ہے، جو وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے ان کی قیادت اور عالمی سطح پر ٹیکنالوجی، جیوپولیٹکس اور ڈیجیٹل فنانس کے سنگم پر ان کے کردار میں گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ میں بلال بن ثاقب کا ذکر دنیا کی معروف شخصیات جیسے بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژا (CZ)، ٹرمپ فیملی کے اراکین اور نمایاں اماراتی سرمایہ کاروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ انہیں بلاک چین کے دور کے ایک نئے طرز کے رہنما کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا امریکا نے چین کی معدنی بالادستی کے توازن کیلئے پاکستان سے مدد طلب کرلی ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ نے نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر پابندی لگا دی
  • امریکا، برطانیہ اور نا ہی آسٹریلیا! دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا کس ملک کا ہے؟
  • وزارت صحت کا سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد، ادویات کا نظام بہتر کرنے کا عزم
  • صرف 22 سال کی عمر میں 3نوجوانوں کو دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
  • نومبر، انقلاب کا مہینہ
  • ہر چیزآن لائن، رحمت یا زحمت؟
  • دنیا کے مہنگے ترین موبائلز کی کیا خاص بات ہے؟ استعمال کون کر رہا ہے؟
  • پاکستان کے بلال بن ثاقب دنیا کے بااثر ترین کرپٹو رہنما ئوں میں شامل