آئی ایل ٹی 20 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
دبئی : ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں شارجہ واریئرز کو 30 رنز سے شکست دیکر اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔ جیسن ہولڈر نے صرف 23 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی نے 19 رنز دیکر 3 وکٹیں لیں اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز کے ہدف کا آسانی سے دفاع کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آندرے رسل اور لوری ایونز کے درمیان 50 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ ایونز 39 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ رسل نے 12 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں شارجہ وارئرز کی اننگز ، شراکت داری کی کمی اور زیادہ ڈاٹ بالز کی بدولت متاثر ہوئی
شارجہ واریئرز نے پہلی اننگز میں ٹام کوہلر کیڈمور اور جیسن رائے کو جلد کھودیا واریئرز 6 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز تک ہی پہنچ سکے تھے۔ متحدہ عرب امارات کے روہان مصطفیٰ نے 21 رنز کی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔
آخری دو اوورز میں 54 رنز درکار تھے کپتان ٹم ساؤتھی نے 19 ویں اوور میں 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ مائرز نے آخری اوور میں ساؤتھی کو آؤٹ کیا اور وارئرز نے 19.
اس سے قبل ایڈم ملن نے اپنے ابتدائی اسپیل میں فل سالٹ اور کائل میئرز کو آوٹ کیا اس وقت نائٹ رائیڈرز کا اسکور 3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز تھا۔ ان کے آؤٹ ہونے سے قبل میئرز نے 2 چوکے اور 2چھکے لگا کر نو گیندوں پر 21 رنز بنائے تھے۔
تیسرے نمبر پر آنے والے جو کلارک نے 27 گیندوں پر 32 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ابتدائی اوورز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب مائیکل پیپر کو عادل رشید نے 7 رنز پر آؤٹ کیا۔
لوری ایونز نے 31 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ آندرے رسل نے 12 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے شامل تھے اس شراکت داری میں 27 گیندوں پر 50 رنز بنے اور اننگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز پر ختم ہوئی۔
ڈیوڈ ولی کھیل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز نے شارجہ واریئرز
پڑھیں:
30 سال سے انجن آئل پینے والا شخص وائرل
سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے اپنی عجیب و غریب عادات سے سب کو حیران کر دیا ہے، عام کھانوں جیسے روٹی یا چپاتی کے بجائے یہ شخص پچھلے تین دہائیوں سے صرف انجن آئل پر زندہ ہے۔
مذکورہ شخص کو لوگ آئل کمار کے نام سے جاننے لگے ہیں، وہ روزانہ 7 سے 8 لیٹر موٹر آئل پیتے ہیں اور یہی ان کی زندگی کا واحد سہارا ہے، حیران کن طور پر وہ کبھی اسپتال داخل نہیں ہوئے اور نہ ہی انہیں کوئی سنگین طبی مسئلہ پیش آیا ہے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق انجن آئل انتہائی زہریلا اور صحت کے لیے مہلک ہے کیونکہ اس میں ہائیڈروکاربنز، ہیوی اور خطرناک زہریلے مادے شامل ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موٹر آئل کی تھوڑی سی مقدار بھی جگر، گردوں، پھیپھڑوں اور دماغ کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور بعض اوقات موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ انجن آئل کا استعمال انسانی جسم کے لیے تباہ کن ہے، یہ تیل نگلنے کے نتیجے میں سانس لینے میں دشواری، قے، معدے اور آنتوں کی خرابی، داخلی زخم، سانس کی نالی میں آئل پھنسنے سے کیمیکل نمونیا اور یہاں تک کہ دل اور اعصاب کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تاہم آئل کمار کا کہنا ہے کہ میں خود کو خوش قسمت اور بابرکت سمجھتا ہوں کیونکہ قدرتی طور پر میں ایسی غیر معمولی قوت رکھتا ہوں جو مجھے زندہ رکھے ہوئے ہے۔
Post Views: 7