وزیراعظم کاغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اس معاہدے کو قابل عمل بنانے میں قطر، سعودی عرب، امریکہ، مصر اور دیگر ممالک کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ اور دوسرے جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی فوری ترسیل انتہائی ضروری ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حساس قیمتوں کے اشارئیے (sensitive price index ) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد تک کم ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2024 میں اسی ماہ، یہ شرح 26.94 فیصد تھی جو کہ اپریل 2025 میں منفی 3.52 ریکارڈ کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات ملیں۔