وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ لیا گیا، اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی۔
شہباز شریف نے دورانِ اجلاس کہا کہ ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اوربسوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں، الیکٹرک وہیکلز کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کی تیاری کی استعداد بڑھانے کے لیے صنعتوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی، اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
مزیدپڑھیں:لائبہ خان اور ایمان خان کی ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں الیکٹرک کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلیے قطر روانہ ہوں گے
اسلام آ باد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر جائیں گے۔
پاکستان کے شراکت میں بلایا گیا یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر و دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
قبل ازیں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے وزیر اعظم نے 11 ستمبر 2025 کو دوحا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے قطری قیادت سے ملاقات کی تھی۔