عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے راہنماوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے 7 دنوں میں کمیشن کے حوالے سے بھی بتانا ہے، پاکستان میں انرجی کرائسز ہمارے سروں پر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی 85 روپے فی یونٹ سے زائد ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی راہنماؤں عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا کہ حکومت نے 7 دنوں میں کمیشن کے حوالے سے بھی بتانا ہے، پاکستان میں انرجی کرائسز ہمارے سروں پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی 85 روپے فی یونٹ سے زائد ہوگئی، ملک میں بیروزگاری بڑھی، تمام مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہوگا۔ دونوں راہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کا سنگین مسئلہ ہے، وزیر خارجہ کو فوری افغانستان کا دورہ کرنا چاہیے، افغانستان کے ساتھ تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی وجہ سے بجلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنمامحمد بشارت راجہ گرفتار
ارشاد قریشی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامحمد بشارت راجہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے ، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیاگیا۔
راجہ بشارت کاکہناہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔