Islam Times:
2025-07-25@02:46:28 GMT

جاپان کا سندھ میں ثقافتی، پارلیمانی تبادلے کے پروگرامز پر غور

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

ملاقات کے دوران اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے قونصل جنرل کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ کرنے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور جاپان کی تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم، صحت، ترقی اور حالیہ سندھ میں سیلاب کے دوران تعاون پر تعریف کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات جاپانی قونصل جنرل سندھ میں ثقافتی اور پارلیمانی پروگرامز کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے جاپانی قونصل جنرل ہٹوری مسارو کے ہمراہ اُن کے سیاسی اور ثقافتی سیکشن کے سربراہ کینگو ہوری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی پارلیمانی تبادلوں کے پروگرامز، صلاحیتوں کو بڑھانے کے اقدامات اور قانون سازی کے عمل کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے نوجوان پارلیمنٹرینز کی تربیت اور ان کی قانون سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے منصوبوں کا ذکر بھی کیا۔

قونصل جنرل ہٹوری مسارو نے سندھ کے لیے دوطرفہ تعاون اور صلاحیت بڑھانے کی تجاویز پیش کیں اور ملاقات میں مستقبل میں ثقافتی، پارلیمانی تبادلے کے پروگرامز کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے قونصل جنرل کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ کرنے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور جاپان کی تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم، صحت، ترقی اور حالیہ سندھ میں سیلاب کے دوران تعاون پر تعریف کی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے قونصل جنرل کو سندھ کی ثقافت کی علامت سندھی ٹوپی، اجرک اور سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید اویس قادر شاہ نے سندھ اسمبلی کے دوران کی تعلیم

پڑھیں:

اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

فائل فوٹو۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔

انھوں نے کہا اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر سے ملاقات‘  ایمپائرز ڈویلپمنٹ کیلئے تعاون پر اتفاق 
  • اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل   آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
  • جنرل ساحر کا دورہ ترکیہ، ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں شرکت 
  • (سندھ بلڈنگ ) ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو ،کھوڑو سسٹم کا مہر ہ ثابت
  • بلوچستان میں جوڑے کا بہیمانہ قتل، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
  • الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے اختیارات کو سلب کیا ہے: رضا ربانی
  • سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ سے نئی وفاقی جیل منتقلی کادعویٰ
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار