حماس ، اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے پر فوری عمل درآمد ہونا چاہئے۔ جماعت اسلامی بجلی کے بلوں میں کمی کے حوالے سے مظاہروں کے بجائے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر لاہور سمیت پورے ملک میں یوم تشکر منائے گی۔عالمی برادری کی بے حسی کے باعث پندرہ ماہ جاری رہنے والی جنگ میں 46ہزار افراد شہید اور ایک لاکھ دس ہزار زخمی ہوئے ہیں غزہ مسمار ہو گیا 19لاکھ افراد بے گھر اور شدید سردی میں پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست ، جس نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے۔ بہت نقصان ہو چکا،غزہ میں فوری طور پر تعمیر نو کی ضرورت ہے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، ادارے آگئے بڑھیں اور اس اہم فریضے کی تکمیل میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پاکستان بھی مشکل کے اس مرحلے میں مظلومین کی بحالی کے لیے تمام وسائل کا رخ غزہ کی طرف موڑ دیں۔ نہتے فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔الخدمت فاونڈیشن پہلے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے،جنگ بندی کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے حالات دیکھ کر انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے، ظلم اور باطل کو بالاخر ختم ہونا ہے۔ صہیونی ظالم حکومت بھی جلد اپنے انجام کو پہنچ کر نابود ہوجائے گی۔پاکستان نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی مدد جاری رکھے گا، اسرائیلی دہشت گردی پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، اس کے اثرات دہائیوں تک رہیں گئے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے مزید کہا کہ غزہ اس وقت بدترین بمباری کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے،اسرائیلی دہشت گردی 7 اکتوبر 2023ء سے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں سے جاری ہے۔ یہ معاہدہ فلسطینی عوام، ان کی مزاحمت، امت مسلمہ اور عالمی سطح پر آزادی پسندوں کی ایک مشترکہ کامیابی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنگ بندی کے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدام سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔
Post Views: 3