چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب وینیوکا انتخاب تاحال نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی افیشلز کے ویزوں کا بندوبست کروایا تھااس سے قبل آئی سی سی وفد نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کا دورہ کیا تھا،خیال رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہورہی ہے۔واضح رہے کہ افتتاحی تقریب میں بھارتی ٹیم کے کپتان کی آمد بھی متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب پی سی بی
پڑھیں:
پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب
چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ فروری میں چین اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد پاکستانی خلاء بازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔سی ایم ایس اے کے ترجمان لن شی جینگ کے مطابق پاکستانی خلاء بازوں کے انتخاب کا عمل بھی چینی خلاء بازوں کے انتخاب کے عمل کی طرح 3 مراحل ابتدائی، ثانوی اور حتمی انتخاب پر مشتمل ہے۔اُنہوں نے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ابتدائی انتخاب پاکستان میں کیا جا رہا ہے جبکہ ثانوی اور آخری مراحل چین میں ہوں گے۔لین شی جینگ نے بتایا کہ اس عمل کے دوران 2 پاکستانی خلاء بازوں کو چین میں تربیت حاصل کرنے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔چائنا اسپیس اسٹیشن اینڈ دی پروگریس آف انٹرنیشنل کو آپریشن کے مطابق منتخب ہونے والے پاکستانی خلاء بازوں میں سے ایک پاکستانی خلاء باز مشترکہ خلائی پرواز کے مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ حصہ لے گا۔پاکستانی خلاء باز عملہ روز مرہ کے کام سر انجام دینے کے علاوہ پاکستان کی جانب سے سائنسی تجربات کو چلانے کے لیے بھی ذمے دار ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بیجنگ اپنے شینزو 20 مشن کے آغاز کے لیے تیار ہے 3 خلاء بازوں کو چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ لے جائے گا۔چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق اس مشن کا بنیادی مقصد شینزو 19 کے عملے کے ساتھ مدار میں گردش مکمل کرنا ہے جسے 29 اپریل کو ڈونگفینگ لینڈنگ سائٹ پر واپس جانا ہے۔شینزو 20 مشن میں حصہ لینے کے لیے خلاء بازوں کی چوتھی کھیپ اس وقت تربیتی مراحل میں ہے جس میں پہلی بار چین کے خصوصی انتظامی علاقوں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاء باز بھی شامل ہیں۔