نائب وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس‘ سستی صنعتی بجلی کیلئے تجاویز کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صنعت کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ جمعرات کو نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں خزانہ، بجلی، اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے بجلی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت خزانہ اور بجلی کے وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کے دیگر حکام نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے اجلاس میں موجودہ پالیسیوں کا جائزہ لیا اور صنعتی شعبے کو تعاون فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صنعتی شعبے میں بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر کوششیں کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔