آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر برقرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے کی بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔
دوسری جانب ٹی 20 میں بابراعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پرہیں جب کہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی وہ بارہویں نمبر پرموجود ہیں۔
بابر اعظم کے لیے سیالکوٹ میں تیار کردہ نئے بیٹ میں خاص کیا ہے؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اقوام متحدہ کے سالانہ گلوبل انوویشن انڈیکس میں چین پہلی بار دنیا کے ٹاپ 10 ایجادات کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ چین نے جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 10واں نمبر حاصل کیا، جس کی بڑی وجہ چینی کمپنیوں کی جانب سے تحقیق و ترقی میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔
فہرست میں سوئٹزر لینڈ بدستور پہلے نمبر پر ہے، جو 2011 سے مسلسل اس پوزیشن پر قابض ہے۔ سویڈن دوسرے، امریکا تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ایشیا میں سب سے نمایاں ملک جنوبی کوریا ہے جو چوتھے نمبر پر آیا۔ اس کے بعد سنگاپور پانچویں، برطانیہ چھٹے، فن لینڈ ساتویں، نیدرلینڈز آٹھویں اور ڈنمارک نویں نمبر پر رہے۔
انڈیکس کے مطابق چین تحقیق و ترقی پر سب سے زیادہ سرمایہ لگانے والے ملک بننے کے قریب ہے۔ صرف 2024 میں دنیا بھر کی 25 فیصد بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستیں چین سے جمع کرائی گئیں، جبکہ امریکا، جاپان اور جرمنی کی مجموعی درخواستیں 40 فیصد رہیں جو ماضی کے مقابلے میں کم ہیں۔
پیٹنٹس کی ملکیت کسی ملک کی معاشی طاقت اور ترقی کی اہم علامت مانی جاتی ہے۔ پاکستان اس فہرست میں 99ویں نمبر پر ہے اور گزشتہ چند برسوں میں اس کی درجہ بندی مسلسل نیچے آئی ہے۔ 2022 میں پاکستان 87ویں، 2023 میں 88ویں اور 2024 میں 91ویں نمبر پر تھا۔
دیگر ممالک میں بھارت 38ویں، بنگلادیش 106ویں، سعودی عرب 46ویں اور متحدہ عرب امارات 30ویں نمبر پر ہیں۔