چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
چیمپئنزٹرافی2025 سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے استعفیٰ دے دیا۔
تفصٰلات کے مطابق اس حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026 تک تھا اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب نک پوٹاس نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اورکئی یادگارلمحات بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تھوڑا گھرپروقت گزارنے کا ٹائم ہے اور دیکھتے ہیں کہ اگلا چیپٹرکیا ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فاسٹنگ بدھا کی نقل ویتنام کے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کر دی گئی
VIETNAM:پاکستان کے سفیر خدایار مری کے ذریعے فاسٹنگ بدھا کی انتہائی مہارت اور احتیاط سے تیار کی گئی نقل دوسری صدی کے گندھارا دور کا ایک شان دار شاہکار باضابطہ طور پر ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹنگ سدھارتھ کا اصل مجسمہ سیکری پاکستان میں دریافت ہوا اور لاہور میوزیم میں رکھا گیا ہے جو روشن خیالی کے حصول میں شہزادہ سدھارتھ کی گہری سادگی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تحفے میں دی گئی نقل نظم و ضبط، لچک اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اقدار کو مجسم کرتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ تقریب کا آغاز ویتنام بدھسٹ سنگھا کے سیکریٹری جنرل ٹچ ڈک تھن کی زیرقیادت مقدس دعاؤں سے ہوا، جنہوں نے ننہ بن کے سفر سے قبل پاکستانی سفارت خانے میں مجسمے کو سلام پیش کیا۔
بائی ڈنہ پگوڈا میں مجسمہ کا استقبال انتہائی قابل احترام تھیچ من کوانگ بدھ مت کی ایک روایتی رسم سے کیا اور تقریب میں ویتنامی حکام، مذہبی رہنماؤں اور معززین نے شرکت کی۔
پاکستانی سفیر خدایار مری نے بدھ مت کے ورثے کے تحفظ اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تحفہ پاکستان کے شان دار ورثے، تمام مذاہب کے احترام اور امن کے ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
خدایار مری نے کہا کہ رواداری اور احترام اسلام کا جوہر ہے اور اس طرح کے تبادلے سفارت کاری اور ہم آہنگی کو تقویت دیتے ہیں۔
تھیچ من کوانگ نے پاکستان اور ویتنام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے والے بین المذاہب خیر سگالی کی علامت کے طور پر اس اقدام کو سراہا۔
تقریب کا اختتام دونوں ممالک کے درمیان دیرپا دوستی کی دعا کے ساتھ ہوا۔