صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کو صحت یاب ہونے میں ابھی 3 ہفتے لگیں گے جس کے بعد ری ہیب ہوگا، وہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں ٹیلیفون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی صحت یاب ہونے میں انہیں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، فخر زمان اور صائم ایوب شامل
انہوں نے کہاکہ میں نے صائم ایوب کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے جلدی نہیں کرنی، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں انجری گھمبیر صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کے نہ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو فرق ضرور پڑےگا۔ کیوں کہ ہمارے پاس بیک اَپ تیار نہیں۔
سابق قومی کپتان نے کہاکہ ہماری ٹیم میں میچ وننگ کھلاڑیوں کی تعداد کم ہے، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ہر کھلاڑی کا متبادل ضرور ہونا چاہیے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرےگی۔
شاہد آفریدی نے کہاکہ شادی اور پھر بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میری زندگی بہت بدل گئی۔ باپ کی ذمہ داری بھی ماں کی طرح ہی ہے کہ وہ اپنی اولاد کے لیے وقت نکالے۔
یہ بھی پڑھیں انجری کا شکار صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ اگر کبھی میری بیگم سے تلخی ہوجائے تو میری بیٹیاں بلیوں کی طرح ماں کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں اور پھر میں بھی کچھ نہیں کہہ پاتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انجری انکشاف چیمپیئنز ٹرافی شاہد آفریدی صائم ایوب صحت یابی وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انکشاف چیمپیئنز ٹرافی شاہد ا فریدی صائم ایوب صحت یابی وی نیوز شاہد ا فریدی نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی صائم ایوب کے لیے
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں، ملنے والی اشیاء کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ برآمد ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے، تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے برآمد اشیاء کی مکمل دستاویزات اور ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان آثار قدیمہ کے میدان میں تعاون ایک نئے سنگِ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سائنسی تعاون کے اتاشی نے کراچی میں انڈس بیسن (MAFBI) میں فرانسیسی مشن کے سربراہ ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر سے ملاقات کی اور سندھ میں 2025 کے مشترکہ فیلڈ ورک سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیاء کو محفوظ کر لیا گیا ہے، کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیاء کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا، تاریخی نوعیت کی دریافت پر مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔