Jasarat News:
2025-11-03@17:07:28 GMT

پی آئی اے کی متنازع اشتہار پر معذرت:وضاحت جاری

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

پی آئی اے کی متنازع اشتہار پر معذرت:وضاحت جاری

اسلام آباد:قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع اشتہار پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ اشتہار کا مقصد بالکل مختلف تھا، لیکن بدقسمتی سے اسے ایسا رنگ دیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا۔ انہوں نے اس پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار کے منفی پہلو کی وجہ سے معذرت خواہ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اشتہاری پوسٹ پر تقریباً 6 سے 7 ہزار منفی ردعمل سامنے آئے جو کہ مجموعی رائے کا 10 فیصد سے بھی کم تھے۔ تاہم اکثریت نے پیرس کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی پر مثبت ردعمل ظاہر کیا، جو اشتہار کا اصل مقصد تھا۔

واضح رہے کہ اشتہار پر طنز اور تنقید کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے اس اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جسے  غیر سنجیدگی کی مثال قرار دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

 عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
  • جج ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس؛ جسٹس انعام امین کی سماعت سے معذرت
  • میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • سندھ محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کی تحقیقات متنازع
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر
  • بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاری
  • متنازع اینٹی ٹیرف اشتہار: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • سندھ جاب پورٹل پر جونیئر کلرکس کی آسامیوں کا پہلا اشتہار جاری
  • متنازع تنخواہ، پی آر سی ایل کے 6؍ ڈائریکٹرز اور سابق سی ای او کو شو کاز نوٹس جاری