جھنگ: چوری کا ملزم پولیس حراست میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
جھنگ میں چوری کے شبہے میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا۔
ملزم کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں احتجاج کیا اور پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا۔
جھنگ کے تھانہ وریام والا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔
پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بلال افتخار نے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ وریام اور تفتیشی افسر کو مطل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی
اسلام آباد:26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزا سنا دی۔
ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان (تحریک انصاف کے کارکنوں) کو 66 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے 3 مقدمات (تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ ترنول میں ایک) کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 کارکنوں کو سزا سنائی جب کہ ایک کارکن کو بری کردیا۔
فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر (پاپو) ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔