نجی میڈیکل کالجز سینٹرلائزڈ داخلوں پر متفق
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سٹی 42: میڈیکل کے طلبہ کیلئے اہم خبر سامنے آگئی پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں21 جنوری سے داخلوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ نجی میڈیکل کالجز یو ایچ ایس کےزیراہتمام سنٹرلائزڈ داخلوں پر متفق ہو گئے ۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پنجاب کے تمام نجی میڈیکل کالجز کے سربراہان اور پرنسپلز کا اجلاس ہوا، جس میں یو ایچ ایس کے زیر اہتمام ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سنٹرلائزڈ داخلوں پر اتفاق کیا گیا ۔۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔ اجلاس میں نجی میڈیکل کالجز کے داخلوں کے نظام کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے سربراہان کا کہنا تھا کہ تمام نجی میڈیکل کالجز یونیورسٹی کے سنٹرالائزڈ داخلوں کے نظام پر متفق ہیں۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے داخلوں کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز کے داخلے 21 جنوری سے شروع ہوں گے ۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نجی میڈیکل کالجز
پڑھیں:
وزیراعظم نے حکومتی کارکردگی کا نظام بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق وزیر خزانہ کو کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کمیٹی اراکین میں وزیر توانائی، وزیر موسمیاتی تبدیلی، چیئرمین ایف بی آر و دیگر شامل ہوں گے۔کارکردگی کمیٹی ایف بی آر کے موجودہ فریم ورک اور نتائج کا تجزیہ کرے گی۔ وفاقی اداروں کیلئے معیاری جانچ اور فیڈبیک نظام تیار کیا جائے گا جب کہ کمیٹی 30 دن میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم دورہ ترکیہ کامیابی سے مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔