کراچی، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے آٹھ دس دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جا کر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بچی کے اصرار پر میں خود بچی کو اس کے چچا کے گھر چھوڑ کر آیا تھا، واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع جمعرات کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے منگھوپیر پولیس کو دی تھی، جبکہ انہی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بچی کو
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔