ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کا رابطہ، تائیوان سمیت مختلف تنازعات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
WASHINGTON:
دنیا کی دو سب سے بڑی طاقتیں امریکا اور چین کے صدور نے ٹیلی فونک رابطے میں تائیوان، ٹک ٹاک اور تجارت سمیت مختلف تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور صدارت کا حلف اٹھانے سے محض چند روز قبل اور چینی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلانات کے باوجود چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں بڑی طاقتوں کے صدور اس رابطے پر مطمئن ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے ایک نہایت اچھی کام قرار دیا اور چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ٹرمپ اور وہ دونوں چین-امریکی تعلقات کے مثبت آغاز کے لیے پرامید ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں جاری بیان میں کہا کہ یہ کال چین اور امریکا دونوں کے لیے بہت اچھی تھی، مجھے توقع تھی کہ ہم مل کر کئی مسائل حل کرلیں گے اور اس کے لیے فوری آغاز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے متوازن تجارت، ادویات، ٹک ٹاک اور دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ اور میں دنیا کو مزید پرامن اور محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کام کریں گے۔
چین کے سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس کے بارے میں بیجنگ کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کا علاقہ ہے اور امید ظاہر کی کہ امریکا اس معاملے پر انتہائی احتیاط سے کام لے گا۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے اور امید ہے کہ امریکی حکام احتیاط برتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان اختلافات ہوسکتےہیں لیکن ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرتے ہیں اور کشیدگی اور تنازعات سے بچتے ہوئے تجارتی تعلقات دونوں کے لیے سود مند ہوں گے۔
دونوں ممالک کے سربراہاں کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخاب میں کامیابی کے بعد یہ پہلا رابطہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سفارتی میدان میں تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
ادھر امریکی سپریم کورٹ نے قومی سلامتی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے چینی کمپنی ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ تائیوان کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں تعاون کی پیش کش کی تھی، جس میں اسلحے کی فروخت کو ریگولر کرنے کی تجویز بھی شامل تھی۔
بعد ازاں گزشتہ برس انتخابی مہم کےدوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تائیوان کو دفاع کے لیے امریکا کو ادائیگی کرنی چاہیے۔
ری پبلکن کے منتخب صدر پہلے ہی یہ اعلانات کرچکے ہیں کہ وہ امریکا درآمد ہونے والی تمام اشیا پر 10 فیصد ڈیوٹی نافذ کریں گے اور چین سے آنے والی مصنوعات پر 60 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 جنوری کو کہا تھا کہ وہ اور شی جن پنگ نمائندوں کے ذریعے رابطے میں ہیں اور تعلقات کے حوالے سے مثبت رائے رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے نے کہا کہ اور چین چین کے کے لیے
پڑھیں:
گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسان اپنا خون پسینہ بہا کر ہمیں گندم مہیا کرتے ہیں، اس لیے اُن کی فلاح اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ زراعت میں جدید مشینری کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ پیداوار میں اضافہ اور نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں معاشی استحکام لانا ہے اور کسان اس ہدف کے حصول میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
کسان وفد نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم کرے تاکہ منڈیوں میں رسائی آسان ہو۔ کسانوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں میں ان کی جمع پونجی، مال مویشی اور گندم بہہ گئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں کے کسان شہروں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں گندم کی پوری قیمت ادا کی جائے تاکہ ان کی محنت ضائع نہ ہو۔