عمران خان نے ریاست کو بہت نقصان پہنچایا‘ ایم کیوایم
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہاہے کہ عمران خان نے ریاست کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلے میں قانون کی بالادستی واضح نظر آئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کو پاکستان کے معاشی طور پر اوپر آنے کی تکلیف ہے: مولاناعبدالخبیرآزاد
---فائل فوٹومرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ تکلیف ہے کہ معاشی طور پر پاکستان کیوں اوپر آ رہا ہے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے قومی یک جہتی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پوری قوم آج فلسطین کے حق میں احتجاج کر رہی ہے، دشمن کے ایجنڈے اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی املاک، بلڈنگ اور شخص کو نقصان پہنچانا ہمارے ملک کا نقصان ہے۔
مولاناعبدالخبیرآزاد نے یہ بھی کہا کہ پیغامِ پاکستان کے بیانیے پر 10 ہزار علماء نے دستخط کیے ہیں۔