پی آئی اے نے پیرس پروازوں کے اشتہار پر معذرت کرلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ائر لائن پی آئی اے نے پیرس کی پروازوں کیلیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور ایسا تاثر دیا گیا جو ادارے کا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس کیلیے ہم معذرت خواہ ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ائرلائن کی پیرس کی پروازوں کے آغاز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور : اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بس کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی
لاہور میں اورنج لائن ٹرین، الیکٹرک بسوں کے بعد اب الیکٹرک ٹرام بھی چلے گی جب کہ چین سے پہلی الیکٹرک ٹرام دارالحکومت پہنچ گئی جسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر چلایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق میٹروبس، اورنج ٹرین اور الیکٹرک بس کے بعد لاہور کی سڑکوں پر ٹرام فرراٹے بھرتی نظر آئے گی. چین سے درآمد کردہ ٹرام 3 باکسز پر مشتمل ہے جو مکمل طور پر بجلی سے چلے گی۔رپورٹ کے مطابق 10 منٹ چارج کے بعد الیکٹرک ٹرام 25 سے 27 کلو میٹر چلے گی اور اس میں 250 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔3 باکسز پر مشتمل ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹاون ڈپو میں کی جا رہی ہے. ٹرام کو پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔