کرس گیل کے بعد پولارڈ نے ٹی20 میں چھکوں کا ریکارڈ بنالیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ ٹی20 کرکٹ کیرئیر میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلےباز بن گئے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 جنوری کو آئی ایل ٹی20 لیگ میں ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان میچ میں پولارڈ نے اپنے کیریئر میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔
پولارڈ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر ٹی20 کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے۔
ان کے علاوہ ہم وطن کرس گیل 1 ہزار 56 چھکوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ محض 455 اننگز میں انجام دیا تھا۔
ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے:
کرس گیل- 455 اننگز میں 1056
کیرون پولارڈ – 613 اننگز میں 901
آندرے رسل – 456 اننگز میں 727
نکولس پوران- 350 اننگز میں 592
کولن منرو – 415 اننگز میں 550
پولارڈ نے دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں ٹائٹل جیتے ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2016 ورلڈکپ ٹرافی اٹھائی تھی۔ انہوں نے 690 ٹی20 میچز میں 13 ہزار 429 رنز بنائے اور 326 وکٹیں حاصل کیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
---فائل فوٹوصوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔
دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔
کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔