پاکستان کو پوری ٹیم ویسٹ انذیز کے خلاف پہلی اننگز میں 230بنا کر آوٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔ سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 230 رنز پر گری، ساجد خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 68.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رنز بنا کر ا ؤٹ ہوئے پاکستان ٹیم محمد رضوان
پڑھیں:
پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کی جائے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے اور حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا اور نقشے مہیا کیے جائیں۔جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر ، یو سیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن 31 دسمبر اور ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔