پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) کو اپنایا ہے۔
وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس انیشیئٹو سے پاکستان میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے ذریعے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم ہے، جس میں برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز کے لیے ایک واضح فریم ورک اور اہداف کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ایک دوستانہ ماحول پیدا کرے گا اور ملک کو جامع اور پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان اس طرح کے اقدامات کے ذریعے معیشت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں