وپو کا پشاور میں فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(کامرس ڈیسک) عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو کی جانب سے پہلے آفیشل فلیگ شپ اسٹورکا افتتاح کر دیا گیا ہے جوکہ اوپو کی پاکستان بھر میں صارفین کو پریمیم ٹیکنالوجی اور معیاری کسٹمر سروس فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اوپو کا نیا متعارف کردہ A6 Pro اسمارٹ فون 4 اکتوبر سے پاکستان بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ فون مضبوطی اور عمدہ کارکردگی میں ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔اوپو فلیگ شپ اسٹور صارفین کو پریمیم ٹیکنالوجی ا ور بہترین سروسزتک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حماس کا بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ’’حماس‘‘کے بیان کو جنگ بندی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ہفتے کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے آج الحمدللہ ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حماس کی طرف سے جاری بیان جنگ بندی کے لیے امید کی کرن اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک راستہ فراہم کرتا ہے جسے ہمیں دوبارہ بند ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے اپنے تمام دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔\932