خیبرپختونخوا میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان) ڈی پی او سجاد احمد صاحبزاہ کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ کیخلاف مہم کا آغاز۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر عباس گیلانی کی زیر قیادت انچارج ٹریفک ڈیرہ آصف لاشاری بمعہ ٹریفک سٹاف نے گاڑیوں کے شیشوں پر لگے غیر قانونی کالے پیپر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف مہم کا آغاز کردیا ۔ مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں کے شیشوں پر لگے کالے پیپر اور غیر نمونہ نصب نمبر پلیٹس و فینسی پلیٹس اتاریں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو چالان بھی کئے جبکہ مہم کے دوران ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی گئی کہ کالے شیشوں اور غیر نمونہ فینسی نمبر پلیٹس لگانے پر پابندی ہے خلاف ورزی کر نیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی اور چالان کئے جائیں گے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کیخلاف مہم کا ا غاز فینسی نمبر
پڑھیں:
سعودی عرب ٹریفک حادثہ، بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 عمرہ زائرین جاں بحق
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک حادثے میں خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار
جاں بحق افراد کا تعلق بونیر کے علاقے دگئی سے تھا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ 11 روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثے میں خاندان کے مزید 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گورنر نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بونیر ٹریفک حادثہ زائرین عمرہ