ایڈنبرگ(نیوز ڈیسک)ایک ایسا ملک سامنے آیا ہے جو لوگوں کو بہترین ملازمت کی پیشکش کر رہا ہے۔ یہ آفر اسکاٹ لینڈ سے سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کا ایک چھوٹا سا جزیرہ جہاں کوئی آباد نہیں اس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ایک مینیجر کی تلاش ہے۔ ملازمت کے ساتھ رہنے کی جگہ بھی دی جائے گی جس کے لیے 31 ہزار ڈالر (پاکستانی 86 لاکھ سے زائد) کی سالانہ تنخواہ دی جائے گی۔

اسکاٹش وائلڈ لائف ٹرسٹ کو Handa جزیرے کی دیکھ بھال کے لیے ایک مینیجر درکار ہے، ہانڈا خوبصورت یورپی سمندری پرندوں کی شرح افزائش کے لیے ایک اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔

ہانڈا کا جزیرہ سکاٹ لینڈ میں سدرلینڈ کے مغربی ساحل پر واقع ہے۔ اس میں چٹان کے حیرت انگیز نظارے ہیں اور آپ وہاں ایک فیری کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں جو تربت سے لوگوں کو ضرورت پڑنے پر لے جاتی ہے۔

یہاں ملازمت حاصل کرنے والا شخص کاموں کی منصوبہ بندی کرے گا، رضاکاروں کی ایک ٹیم کی قیادت کرے گا، جزیرے کی جنگلی حیات کی حفاظت کرے گا، اور ہر سال تقریباً 8 ہزار سیاحوں کی نگرانی بھی کرے گا۔

جزیرے پر کوئی مستقل رہائش اختیار نہیں کرسکتا، اس لیے یہ ملازمت کسی ایسے شخص کے لیے مثالی ہے جو شہر سے دور پرسکون، پرامن زندگی کو ترجیح دیتا ہوگا۔

یہاں قابل غور بات یہ بھی ہے کہ جزیرے پر ملازمت کے لیے آپ کو مخصوص قابلیت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ مددگار ہے اگر آپ کو جزیرے کی جنگلی حیات، بشمول زمین اور سمندر میں رہنے والے پودوں اور جانوروں کے بارے میں اچھی طرح معلومات ہو۔

علاوہ ازیں یہاں ملازمت کے لیے موجودہ ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی تک رسائی بھی ضروری ہوگی۔ آغاز میں یہ ملازمت 6 ماہ کے معاہدے کے ساتھ دی جائے گی اور 31 ہزار ڈالرز (6 ماہ کے لیے) تنخواہ دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ایران: سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دی جائے گی کے لیے کرے گا

پڑھیں:

ماڈل روچی گُجر نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کو چپل مار دی ، 23 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کا الزام

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ممبئی میں فلم ’سو لانگ ویلی‘ کے پریمیئر کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ معروف ماڈل اور اداکارہ روچی گُجر نے اسٹیج پر آکر فلم کے پروڈیوسر کرن سنگھ کو سب کے سامنے چپل دے ماری۔ یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور فلمی حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔

دھوکہ دہی کا الزام ، 23 لاکھ روپے کا تنازع
ممبئی پولیس کے مطابق، ماڈل روچی گُجر نے کرن سنگھ پر 23 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرن سنگھ نے یہ رقم ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں حصہ دینے، منافع کا شیئر اور اسکرین کریڈٹ فراہم کرنے کے وعدے پر لی تھی، لیکن مبینہ طور پر یہ وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

ایف آئی آر درج
اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ماڈل کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

مقدمہ دھوکہ دہی اور مالی فراڈ سے متعلق متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

فلم پریمیئر پر ہنگامہ ، ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی
جمعہ کی رات ممبئی میں فلم کے پریمیئر کے دوران، روچی گُجر نے سب کے سامنے اسٹیج پر آکر کرن سنگھ کو چپل مار دی۔ عینی شاہدین کے مطابق، اس واقعے نے تقریب کو مکمل طور پر افراتفری میں بدل دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)

سوشل میڈیا پر ردعمل
ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے روچی گُجر کی ہمت کو سراہا اور کرن سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کچھ صارفین نے اسے بالی ووڈ میں بڑھتے دھوکہ دہی کے معاملات کا ثبوت قرار دیا۔

ممبئی پولیس کا موقف
ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق، اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو پروڈیوسر کرن سنگھ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

فلم انڈسٹری میں دھوکہ دہی کے بڑھتے کیسز
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی فلم انڈسٹری میں مالی دھوکہ دہی کا الزام سامنے آیا ہو۔ پچھلے چند سالوں میں کئی ماڈلز اور اداکاروں نے پروڈیوسرز پر معاہدوں کی خلاف ورزی اور پیسے ہتھیانے کے الزامات لگائے ہیں۔

ممکنہ قانونی نتائج
اگر دھوکہ دہی کے الزامات ثابت ہوگئے تو کرن سنگھ کو بھاری جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

فلم کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے کیونکہ اسکینڈل کی وجہ سے اس کی شہرت متاثر ہوئی ہے۔

روچی گُجر اور کرن سنگھ کا تنازع بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک نئی بحث لے آیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف فلمی دنیا کے لیے سبق ہے بلکہ فنکاروں اور پروڈیوسرز کے درمیان شفاف معاہدوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے اڑی
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ
  • ماڈل روچی گُجر نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کو چپل مار دی ، 23 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کا الزام
  • (ہوٹل رہائش، یوٹیلٹی الاؤنس )محسن نقوی نے چار ماہ میں 41 لاکھ خرچ کر ڈالے
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمد میں جون کے دوران سالانہ بنیاد پر 25.58 فیصد اضافہ ،حجم 10.8 ارب روپے رہا
  • سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم
  • ’ بھارتی شہریوں کو نوکری پر رکھنا بند کرو‘ امریکی صدر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ہدایت 
  • امریکی کمپنیاں بھارتی شہریوں کو ملازمت پر نہ رکھیں، ٹرمپ کی ہدایت
  • تھائی لینڈ-کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں: 10 سے زائد افراد ہلاک