ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے، برتری 202 رنز
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے، برتری 202 رنز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
ملتان (آئی پی ایس )ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 109 رنز بنالیے ہیں، یوں پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر برتری 202 رنز ہوگئی ہے۔دوسرے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے، سعود شکیل 2 اور کامران غلام 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔دوسری اننگز میں پاکستان کی 3 وکٹ گرگئیں، کپتان شان مسعود 52، محمد ہریرہ 29 اور بابراعظم 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی، گرین کیپ پہلی اننگز میں 230 رنز آوٹ ہوئی تھی، جواب میں ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو صرف 25 اعشاریہ 2 اوورز میں بھی ہی سمیٹ دیا۔ویسٹ انڈیز کے میکائیل لوئس 1 رن پر، کیاسی کارٹی صفر پر، کریک براتھویٹ 11 رنز پر اور کیون ہوج 4 رنز پر ساجد خان کا شکار بن گئے۔
بعدازاں جسٹن گریویس 4 اور ٹیون املاچ 6 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔اس کے بعد 51 رنز پر ویسٹ انڈیز کی ساتویں، 66 رنز پر آٹھویں اور 91 رنز پر نویں وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔پاکستان کے لیے آخری وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگ کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پاکستان کی پانچویں وکٹ 187 اور چھٹی وکٹ 197 رنز پر گر گئی۔سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 2 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔ اس دوران محمد رضوان نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
بعدازاں پاکستان کی ساتویں اور آٹھویں وکٹ 200 رنز پر گری، نعمان علی صفر اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 225 رنز پر گری، خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 230 رنز پر گری، ساجد خان 18 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر پر ناٹ آٹ رہے۔
پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں مجموعی طور پر 68.
پہلے روز شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آٹ ہو گئے تھے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے پارٹنر شپ قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا تھا۔پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد، ابرار احمد اور محمد ہریرہ ٹیم میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر 2006 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ملتان ٹیسٹ وکٹ پر
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں کراچی کے بچے بازی لے گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔
آئی بی اے سکھر کے ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔
شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوگئے۔
ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے، انھوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے، کراچی کورنگی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اورضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہے۔124امیدوار ٹاپ ٹین میں شامل رہے جن میں سے 41امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے عارضی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے اور یکم نومبر 2025کو شام 5:00بجے تک امیدوار وں کو شکایت کے اندراج کا وقت دیا گیا ہے کہ اگر کوئی شکایت ہے تو اس کا اندراج ای میل کے ذریعے کردیں، اتوار کو شام 5 بجے حتمی نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
مزید :