بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے گھر پر ہونے والی واردات کے حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ چور انتہائی مشتعل تھا مگر اُس نے واردات کے دوران میری جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

کرینہ کپور کے مطابق ملزم مزاحمت پر مشتعل ہوگیا تھا جبکہ وہ میری جیولری تک پہنچ گیا تھا اور ڈبے بھی کھولے مگر کسی ایک کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی کے علاقے باندرا میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزم نے اداکار کو چاقو کے متعدد وار سے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں لیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں سیف علی خان کی دو سرجریز ہوئی جبکہ ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ اُن کے جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی برآمد ہوا، مجموعی طور پر 6 زخم آئے جن میں سے 2 گہرے ہیں۔

سیف علی خان کے گھر پر پیش آنے والے واقعے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں جبکہ پولیس بھی اپنی تفتیش کررہی ہے۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے واردات سے قبل شاہ رخ خان کے گھر منت میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی تاہم وہ سیکیورٹی کی وجہ سے ناکام رہا تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرینہ کپور

پڑھیں:

بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار

بھارتی پولیس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مضافات میں کرائے کی رہائشی عمارت میں جعلی ایمبیسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جعلی سفارتی پلیٹس سمیت گاڑیاں برآمد کرلیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر پولیس افسر سوشیل گھُلے نے بتایا کہ ملزم نے ایمبیسڈر کا روپ دھارا ہوا تھا اور مبینہ طور پر بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بھی اینٹھ چکا تھا۔

پولیس کے مطابق 47 سالہ ہرشوردن جین نے بتایا کہ اس نے ’سیبورگا‘ یا ’ویسٹ آرٹیکا‘ جیسی جگہوں کے سفیر یا مشیر کے طور پر کام کیا ہے۔

سوشیل گھُلے نے بتایا کہ پولیس نے ہرشوردن جین کے پاس کے پاس سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ متعدد جعلی تصاویر اور بھارتی وزارتِ خارجہ اور تقریباً تین درجن ممالک کی نقلی مہریں بھی برآمد کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم پر بیرون ملک موجود شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بھی شک ہے۔ ملزم کو جعلسازی، نقلی شناخت اور جعلی دستاویزات رکھنے کے الزمات کا بھی سامنا ہے۔

پولیس نے عمارت سے جعلی سفارتی پلیٹس کی حامل چار گاڑیاں اور تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے اور مختلف کرنسیوں میں کیش برآمد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، دو مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار
  • راولپنڈی میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • مسابقتی کمیشن کا 68 ارب روپے کے جرمانے ریکور نہ کرنے کا انکشاف 
  • بھارت: جعلی سفارت خانہ چلانے والا ملزم گرفتار
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • سوات: مدرسے میں تشدد سے بچہ جاں بحق، 2 ملزم گرفتار ، مدرسہ سیل
  • سانحہ قلات میں زخمی صابری قوال کے رکن شہباز اب شائد کبھی طبلہ نہیں بجا سکیں گے
  • کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا