پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے جہازوں کی خلیج عمان میں مشترکہ مشق
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پاکستان بحریہ کے بادبانی تربیتی جہاز راہ نورد نے خلیج عمان میں اطالوی بحریہ کے بادبانی جہاز امریگو ویسپوچی (AMERIGO VESPUCCI) کے ساتھ مشترکہ سیلنگ آپریشن کیا۔ پاک بحریہ کا جہاز راہ نورد پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی تربیت اور عمان کےخیر سگالی دورے کے سلسلے میں بیرون ملک تعیناتی پر ہے۔
اطالوی بحریہ کے جہاز AMERIGO VESPUCCI کے ساتھ کی گئی اس مشترکہ مشق کا مقصد کیڈٹس کو جوائنٹ سیلنگ آپریشنز میں تربیت کا موقع فراہم کرنا تھا۔ بین الاقوامی سیلنگ ریگاٹا کے علاوہ، بادبانی جہازوں کی اس طرح کی مشقیں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔ پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے دونوں بادبانی جہازوں کے مابین ان مشقوں کی منصوبہ بندی اور انعقاد، دونوں بحری افواج کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی کا مظہر ہے۔
اطالوی بحریہ کے جہاز کے ساتھ مشترکہ جہازرانی نے کیڈٹس کو سیکھنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا ہے۔ یہ مشترکہ مشق عالمی بحری افواج کے ساتھ باہمی اور مسلسل تعاون کو بڑھانے کے لیے پاک بحریہ کی عملی کوششوں کی مظہر ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین گن بوٹ “پی این ایس ساہیوال” کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔
مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے دفاعی خود کفالت کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
پی این ایس ساہیوال میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے مختلف بحری سیکیورٹی آپریشنز کی انجام دہی کے قابل بناتی ہیں۔
یہ گن بوٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ساحلی و سمندری دفاع میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس تیار کرنے پر بھی غور کر رہی ہے، جس سے نہ صرف بحری دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی دفاعی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔
تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام، وزارتِ دفاعی پیداوار، KS&EW اور شپ بلڈنگ انڈسٹری سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔
Post Views: 1