اگر اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دینگے، انصاراللہ یمن
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو نے اعلان کیا ہے کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یمن، مزاحمتی محاذ کے ہمراہ اپنے آپریشن دوبارہ شروع کر دیگا! اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیونیوں کے خلاف جاری ہماری مزاحمتی کارروائیوں کا تعلق غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے اور اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے ہے کہ جس پر اتفاق کیا گیا ہے۔ محمد البخیتی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یمن بھی مزاحمتی محاذ کے ہمراہ اپنے آپریشن دوبارہ سے شروع کر دے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے آخری اوقات کو مزید جرائم کے ارتکاب کے لئے استعمال کر رہی ہے! انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم اپنی عادت کے مطابق معاہدوں کے نفاذ میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اور ہم اس رژیم کو معاہدے کی شقوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہ دیں گے!
محمد البخیتی نے تاکید کی کہ یمن کا حمایتی محاذ کار آمد و موثر ہے جس کے نتیجے میں غاصب صیہونی رژیم اور اس کے مذموم اتحادیوں کو فوجی و اقتصادی نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا مطلب "جنگ کا خاتمہ" ہے، نہ کہ تصادم جبکہ اس معاہدے پر ہمارا عملدرآمد، قابض صیہونیوں کی جانب سے اس معاہدے کی پابندی کے ساتھ مشروط ہے۔ انصار اللہ یمن کے مرکزی رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے غاصب صیہونی رژیم اور اس کے مذموم حامی امریکہ کے جھوٹے دبدبے کو پاش پاش کر کے رکھ دیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی کسی بھی قسم کی جنگ کو تیار ہیں! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ ہم قبضے میں لئے گئے امریکی بحری جہاز کو جلد ہی چھوڑ دیں گے کیونکہ یہ کام واشنگٹن پر دباؤ ڈالنے کے لئے انجام دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غاصب صیہونی رژیم جنگ بندی معاہدے معاہدے کی کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مزید 90 فلسطینی شہید کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کی زمینی کارروائیوں پر جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ زمینی حملہ غزہ کی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا جب کہ یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ کینیڈا نے بھی زمینی کارروائی پر کہا کہ غزہ سٹی پر اسرائیل کا زمینی حملہ خوفناک ہے، اسرائیلی حملہ انسانی بحران کو مزید سنگین بناتاہے، اسرائیل کوبین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
Post Views: 5