سیاسی اختلافات کو انتقام کی آگ کیساتھ جان لیوا نہ بنایا جائے،لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
لاہو ر (نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی لاہور کے نوتعمیر مرکزی دفاتر میں نشست سے خطاب کیا اور پروفیسر مظہر کی اہلیہ، دانش ور، کالم نویس پروفیسر رفعت مظہر کی نمازِ جنازہ میں شرکت اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حیدر علی کی بیٹی کی تقریب نسبت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو انتقام کی آگ کیساتھ جان لیوا نہ بنایا جائے۔ سماجی، معاشرتی تعلقات سماج میں ٹھیراؤ اور برداشت پیدا کرتے ہیں۔ مخالف سیاسی رہنماؤں کو عدالتوں سے متنازع سزاؤں پر ہمیشہ مخالفین خوشی کا اظہار کرتے ہیں لیکن سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنما کو قید کی سزا ہمیشہ متنازع ہوتی ہے، اِسے کسی صورت نیک شگون نہیں کہا جاسکتا۔
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ، ذوالفقار علی بھٹو کو سزائے موت کے فیصلے، میاں نواز شریف اور عمران خان کے مقدمات دراصل طویل مدت سے جاری اسکرپٹ کا حصہ ہیں۔ ملک کو سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لیے قومی سیاسی قیادت کو جرأت مندانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یونیورسٹیز میں طلبہ وطالبات سے خطاب مکمل سیاسی خطاب تھا۔ مستقبل کے معماروں کو ذاتی مفاداتی سیاست کی بھٹی میں جھونکنے کے بجائے طلبہ وطالبات کے جمہوری حقوق، طلبہ یونینز بحال کریں تاکہ طلبہ قومی سطح پر کردار ادا کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کی نرسری سے انتخابی جمہوری تربیت حاصل کرسکیں۔ پاکستانی کوہ پیما ثمر علی، اسد خان کو بلند چوٹیاں سر کرنے پر مبارکباد۔ پاکستان کے پہلے الیکٹرو آپٹیکل EO-1 سیٹلائیٹ کی کامیاب لانچنگ پر ماہرین، انجینئرز کو مبارکباد۔ پاکستان کے نوجوانوں، سائنس دانوں، ہنرمندوں میں بے پناہ خداداد صلاحیتیں ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ صیہونی اسرائیلی مقاصد کے حصول میں ناکامی اور غزہ کے مظلوم، بہادر فلسطینیوں کی استقامت پوری دنیا کو استعماری، ظلم اور جبر کی قوتوں کے مقابلے میں حق کے لیے کھڑے رہنے کا عظیم درس ہے۔امریکا، اسرائیل اور انڈیا کے انسانیت سوز، امن دشمن عزائم کے مقابلہ اور سدِباب کے لیے عالم اسلام کی قیادت کو سیاسی، اقتصادی، سفارتی اور عسکری سطح پر مضبوط اقدامات کرنا ہونگے، وگرنہ مصلحت کوشی اور بزدلی نئے خطرات کیساتھ بڑی تباہی لائے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 17 جنوری کو ‘بجلی سستی کرو’ ملک گیر احتجاج غزہ پر جنگ بندی کے تناظر میں مؤخر کیا گیا ہے۔عوامی مسائل کے حل کے لیے جماعتِ اسلامی عوامی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکمرانوں کی عیاشیوں، مفت خوری کے خاتمہ اور پیداواری لاگت کم کرانے کے لیے عوام کو ریلیف دِلانا ہماری جدوجہد کا اولین مقصد ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ نج کاری اور سرکاری ملازمین کے معاشی قتل کے لیے مسلم لیگ، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی اتحادی حکومت برابر کی ذمہ دار ہیں۔ اتحادی حکومت ملازمین و پنشنرز کے لیے عرصہ حیات تنگ کررہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منتقل کرنیکی استدعا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-4
اسلام آباد(آن لائن)ایمان مزاری مبینہ ہراسگی کے معاملہ کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کسی اور بنچ میںمنتقل کرنے کی استدعا کر دی گئی جبکہ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟دوسرے بنچ میں کیس منتقلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔منگل کوچیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا تھا اس کورٹ میں؟ یہاں لا افسران کھڑے ہیں کیا ہوا تھا یہاں پر؟عدالت نے کہا کہ مرکزی وکیل نہ صرف پیش نہیں ہوئیں بلکہ غیر حاضری کی کوئی مناسب وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔