ایران میں سپریم کورٹ کے باہر2 ججوں کو قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
تہران (آن لائن) ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر فائرنگ کرکے 2 ججوں کو قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 میں سے 2 جج شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے سپریم کورٹ کے باہر ججوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی ہلاک کر لیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کا محافظ بھی زخمی ہوا ہے۔ تاحال ججوں کو قتل کیے جانے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ عدلیہ نے مرنے والے ججوں کی شناخت آیت اللہ محمد مغیثی اور علی رازنی کے ناموں سے کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے ججوں کو
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔