گل بانو کی نئی تصنیف ’’نوشتِ گُل‘‘کی تقریبِ رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف ناول نگار اور براڈکاسٹر گل بانو کی نئی کتاب ’’نوشتِ گُل‘‘ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت اردو ادب کے نامور ادیب ڈاکٹر اقبال محسن نے کی جبکہ احتشام ارشد نظامی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اخلاق احمد، اقبال اے رحمن، تابش قریشی اور سید مسرور علی نے کتاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض حامد اسلام خان نے انجام دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ: مدرسہ میں آگ لگنے سے طالبعلم جھلس گیا
طیب مقبول: فیصل آباد کے علاقہ گلشن اقبال کالونی میں واقع مدرسہ میں آگ لگ گئی، مدرسہ میں جھلس کر طالب علم ریحان جاں بحق،دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق افسوسناک واقعہ گلشن اقبال کالونی میں پیش آیا، گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہو اور آگ لگی، جھلس کر طالب علم ریحان موقع پر دم توڑ گیا۔
دوسرا طالب علم حافظ فلک شیر اور معلم قاری ظہیر جھلس کر شدید زخمی ہوئے، زخمیوں اور لاش کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا، سمن آباد پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر چھان بین شروع کردی۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے