2025-08-09@15:29:11 GMT
تلاش کی گنتی: 1062

«موساد کی خاتون جاسوس»:

    سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق سکھر پولیس نے بتایا کہ کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔ سھکر پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ کو بُری طرح چبا ڈالا ، خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    سکھر میں کپڑے دھوتی خاتون کو مگرمچھ حملہ کرکے پانی میں لے گیا، تاہم شوہر نے چھالانگ لگا کی بیوی کو مگرمچھ سے بچالیا۔ یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ریاض آباد میں نارا کینال پر کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑوں میں دبا کر کئی میٹر پانی میں گھسیٹ لے گیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا شوہر، ملاح حب علی، فوراً کینال میں کود گیا اور بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ کے جبڑوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جسے فوری...
    —اسکرین گریب لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں۔غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سدرہ  قتل کیس،  رکشہ ڈرائیور کا 3 روزہ ریمانڈ منظور، قبرستان کے گورگن اور سیکریٹری جیل منتقل ہفتے کے روز راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سول جج ذیشان بٹ نے کیس کی سماعت کی، جہاں پولیس نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ دوران سماعت پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے مقتولہ کے شوہر، والد اور جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کو جیل منتقل کرنے کا حکم سنایا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی جرگہ قتل کیس: ملزم عصمت...
    —فائل فوٹو چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کےالیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر درخواست گزار خاتون کے اپیل پر اعتراضات سامنے آگئے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سی ای او کےالیکٹرک کی سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ناقابل سماعت ہے، اپیل کنندہ نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر کے روبرو اپیل کی ہے۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ آئین کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہ ہو، ایک معاملے پر بیک وقت دو کارروائیاں نہیں کی جاسکتیں۔ صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطلعدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ...
    علامتی تصویر۔ لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے تلخ کلامی پر لیڈی اہلکار کے سر پر بوتل دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں پولیس ناکہ پر پیش آیا جہاں معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی اور اس نے جھگڑا کیا، ڈولفن اہلکار کا کہنا ہے کہ مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کردیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو...
    تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کرنے والی ملزمہ خاتون کے خلاف عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جب کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، خاتون، جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے، پر 2001 سے 2023 کے درمیان گیارہ قتل اور ایک اقدام قتل کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وہ اپنے شوہروں کو مختلف منشیات کھلا کر کمزور کرتی تھی اور پھر انہیں قتل کرتی تھی۔ بعض موقعوں پر وہ انہیں نشہ آور اشیا دینے کے بعد ان کا گلا بھی گھونٹ دیتی تھی۔ ہر قتل کے بعد، وہ متاثرہ کی مرضی یا مالی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی۔...
    ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاونٹ میں جمع کرادی۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے عدالتی حکم پر 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم 7 اگست کو نیشنل بینک آف پاکستان میں جمع کرائی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا صوبائی محتسب کا حکم نامہ جزوی معطل کردیا تھا۔ عدالت نے صوبائی محتسب کے حکم نامے کے مطابق مونس علوی کو 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ صوبائی محتسب نے خاتون کو...
    خاتون ہراسانی کیس: سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ جرمانہ جمع کرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے۔واضح رہےگزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ  مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے۔  واضح رہےگزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔محتسب کا کہنا تھا کہ مونس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پروین بی بی کی جانب سے اپنے بیٹے کے ممکنہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس پی سی سی ڈی کی رپورٹ کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کی۔جمعرات کو سماعت پرعدالتی حکم پر ایس پی ناصر عباس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق ملزم نواز قتل کے کیس میں مطلوب تھا اور انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ فیصل آباد کے عملے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دے دیا جس سے نہ صرف اہل خانہ بلکہ پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا جہاں کامیاب ڈیلیوری کے بعد ان کے ہاں چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ اس غیر معمولی پیدائش پر ہسپتال کا عملہ اور دیگر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے بھی حیران رہ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نومولود بچیوں میں سے ایک کی حالت قدرے نازک ہے جسے فوری طور پر نرسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تاکہ اس کی مکمل نگہداشت کی جا سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے...
    لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خواتین سے زیادتی کے مقدمات سے متعلق ایک اہم قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ جنسی جرائم کی تفتیش صرف جنسی جرائم سے متعلق تربیت یافتہ خاتون افسر ہی کر سکتی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ فیصلہ ایک متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمے کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)سے کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنایا۔عدالت نے قرار دیا کہ اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے سیکشن 9کے تحت ایسے مقدمات کی تفتیش کے لئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جانا ضروری ہے جس میں جنسی جرائم کی تربیت یافتہ افسران شامل ہوں۔9 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلے...
    بھارت کے دارالحکومت دہلی کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی سدھا رام کرشنن سے مارننگ واک کے دوران اسکوٹی سوار ایک شخص نے سونے کی چین چھین لی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 6 بجے کے بعد اُس وقت پیش آیا جب سدھا رام کرشنن پولینڈ ایمبیسی کے قریب واک کر رہی تھیں۔  ایک ہیلمٹ پہنے اسکوٹی سوار آہستہ آہستہ ان کے قریب آیا، اور جیسے ہی موقع ملا، ان کے گلے سے سونے کی چین زور سے کھینچ لی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن پر چوٹ بھی آئی۔ رکن اسمبلی نے فوری طور پر بھارتی وزیر داخلہ...
    کراچی: نیو کراچی خمیسہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو تشدد کرنے کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسہ گوٹھ کبریٰ مسجد کے قریب گھر سے 22 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ شکیلہ زوجہ وزیر کے نام سے کی گئی تاہم فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں کیا جا سکا، وجہ موت کا تعین کرنے کے لیے جاں بحق ہونے والی خاتون کا...
    کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام گلی نمبر 7 میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی، اور ابتدائی تحقیقات...
    بہاولپور میں شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے مل کر خاتون کو  پھندا لگا کر قتل کردیا۔  رپورٹ کے مطابق بہاولپور پولیس نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ضلع بہاولپور کے قصبے  قائم پور کے علاقےتلہڑ میں پیش آیا جہاں خاتون کے شوہر ، سسر اور دیور نےخاتون کو شک کی بنیاد پر پھندا لگا کر قتل کردیا۔ پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان قتل کے بعد خاتون کی تدفین کررہے تھےکہ خبر ملنے  پر پولیس موقع پر بروقت پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لیا۔  بعد ازاں ایس ایچ او کی مدعیت میں ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے...
    بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں پولیس نے ایک 35 سالہ خاتون اور اس کے پڑوسی کے 60 سالہ ماموں کو شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے پڑوسی کے ساتھ مل کر اپنے 37 سالہ شوہر کو قتل کیا، لاش کو ایک گڑھے میں دفن کیا گیا — اور حیران کن طور پر، قاتلوں نے اس منصوبہ بندی میں یوٹیوب سے  سیکھا کہ کس طریقہ سے قتل کیا جاسکتا ہے۔ شکایت خود بیوی نے درج کرائی پولیس کے مطابق، 28 جولائی کو خاتون نے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ خود تھانے میں درج کروائی تھی، اور دعویٰ کیا کہ وہ 26 جولائی کو آخری مرتبہ شوہر کو...
    —فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی کے سینئر سول جج نے شادمان نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کی ہلاکت کے کیس میں فریقین کو 99 لاکھ روپے سے زائد ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی کے خلاف شہری کے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت سینئر سول جج نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے، قانونی ذمے داری تھی کہ سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے...
    راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔مقتولہ سدرہ عرب کو 17 جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، اس کی لاش کو قبرستان لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ کو مل گئی۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ فوٹیج میں مقتولہ کو لوڈر رکشہ میں قبرستان لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بارش...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی پل پر پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں اور ان کی کم سن بیٹی زخمی ہوگئیں۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ شاہ فیصل کالونی سے کورنگی کی جانب جانے والے پل سے نیچے اترتے وقت خاتون کا برقعہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس کے باعث خاتون اپنی پانچ ماہ کی بیٹی سمیت سڑک پر گر گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی ریڈ بس نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق...
    سفارتی ذرائع کے مطابق باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، پاک ایران باہمی منسلکی، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاک ایران سرحدی انتظام و سلامتی اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اس وقت اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں، اس سلسلہ میں ان کی ملاقاتوں کا شیڈول بھی منظر عام پر آگیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کل سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، آج ایرانی صدر کے ہمراہ آنے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد آمد کے...
    راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر خاتون کے قتل کیس میں رکشہ ڈرائیور وعدہ معاف گواہ بن گیا جب کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔ غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون سدرہ بی بی کے لرزہ خیز قتل کیس میں عدالت نے گرفتار 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی۔ کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج ثمرہ وحید نے کی، جہاں پولیس نے عدالت سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے وہ تکیہ برآمد کرنا باقی ہے جو خاتون کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے...
    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے  میں مفرور  2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث  ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے...
    کراچی: صدرمملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے بچوں کو دودھ پلانے کے عالمی ہفتے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ دودھ پلانا ہمارے بچوں کو تحفظ دینے کے چند فطری اور مؤثر ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 6 ماہ صرف ماں کا دودھ اور بعد کے دو سال تک دودھ کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک بچوں کی قوت مدافعت اور ذہنی نشوونما کو بہتر بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دودھ...
    — فائل فوٹو  لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
    مونس علوی— فائل فوٹو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ہراسانی کا مرتکب قرار دینے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔گزشتہ روز صوبائی محتسب نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔محتسب کا کہنا تھا کہ مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مونس علوی نے جمعرات کو بطور سی ای او دوبارہ چارج سنبھالا تھا خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزا، مونس علوی نے ردعمل دے دیا کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت، عہدے سے...
    شازیہ نے نہ صرف آرٹ کی دنیا میں نام کمایا بلکہ وہ ان دنوں کوئٹہ کے علمدار روڈ پر دیگر خواتین کو بھی آرٹ سکھا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوکری چھوڑی، ہنر اپنایا: کوئٹہ کی سابق ٹیچر کا کلے آرٹ اور کامیاب آن لائن بزنس  شازیہ کی مثال ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔ بلوچستان جیسے خطے میں جہاں وسائل کی کمی اور معاشرتی رکاوٹیں اکثر ترقی کی راہ میں آتی ہیں شازیہ کا اپنی معذوری کو کمزوری کی بجائے طاقت بنانا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ شازیہ نہ صرف خود آرٹ کے ذریعے اپنی پہچان بنا رہی ہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی آرٹ سکھا کر ان...
    لاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تھا۔ مقدمہ مدعی کے مطابق 3 افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں نے اہلیہ سے زیادتی کی، تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور پھر چاروں نے میرے سامنے زیادتی کی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اُسے باندھ کر تشدد بھی کیا۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور  آزاد امیدوار  صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق صائمہ خالدنے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخاب میں ایک جعلی ووٹ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ پرریٹرنگ افسر کے دستخط نہیں تھے، سینٹ انتخاب پر شدید تحفظات ہیں، اس کے خلاف عدالت میں رٹ دائرکروں گی۔صائمہ خالد کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھاندلی کی مخالفت کی ہے، اپنے لیڈر کے ویژن پر حق و سچ کے لیے عدالت جاؤں گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری یاد رہےکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسٹیٹ لائف کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کامران چنہ کو جبری ریٹائر کرنے اور متاثرہ خاتون عروج واحد کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق شکایت گزار عروج واحد نے کامران چنہ کے خلاف ڈیجیٹل ہراسانی کی شکایت درج کرائی تھی، جس میں واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے نازیبا پیغامات بھیجنے کے شواہد پیش کیے گئے۔ کارروائی کے دوران کامران چنہ نے ہراسانی کے الزامات کا اعتراف کیا اور متاثرہ خاتون اور ان کی والدہ سے غیر مشروط معافی مانگی۔ فوسپاہ نے ابتدائی طور پر کامران چنہ کو نوکری سے برطرف کرنے اور 3 لاکھ...
    — فائل فوٹو  رینجرز اور پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ہوئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرائیورز کے اغواء  میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا گروہ 20 سے 25 ڈکیتوں پر مشتمل ہے۔ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں کراچی کے مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھے۔
    معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔  جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔  عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔  عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا اور اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اورنج لائن ٹرین ڈرائیور ندا صالح کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ندا صالح نے یو ای ٹی لاہور سے ٹرانسپورٹ انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اورنج لائن پراجیکٹ میں بطور ٹرانسپورٹیشن انجینئرنگ شمولیت اختیار کی۔ ٹرین ڈرائیور کی ٹریننگ کا گزشتہ سال مئی میں آغاز کیا۔ انہوں نے ٹرین...
    کراچی: شہر قائد میں جوہر آباد کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کریم پلازہ فیز تھری فلیٹ سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جو کہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمٰن نے بتایا کہ واقعہے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفیہ 37 سالہ سائرہ سحر کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوا ہے جبکہ متوفیہ 11 سال کے بیٹے اور 9 سال کی بیٹی کی ماں تھی جبکہ شوہر نجی ٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسے فون کر کے واقعے...
    ناسا کا اگلا انسانی خلائی مشن رواں ہفتے جمعرات کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا ہے جس کی قیادت ایک باہمت امریکی خاتون خلا باز زینا کارڈمین کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع مشن میں شامل 4 رکنی بین الاقوامی ٹیم ہفتہ کے روز فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی ’ڈریگن انڈیور‘ کے ذریعے خلا کا سفر طے کرے گی۔ ناسا کی تربیت یافتہ خلا باز اور اس مشن کی سربراہ زینا کارڈمین نے فلوریڈا میں لینڈنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب...
    سٹی 42 : خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔  آصفہ بھٹو زرداری اور جین میریٹ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسکے علاوہ دونوں کے درمیان تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔  آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیرِاعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔  تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ہمراہ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خاتون کے قتل کے واقعے میں پولیس نے خاتون کی لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار ذرائع نے بتایا ہے کہ شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مطابق قبرستان میں 15 سے زائد افراد موجود تھے۔ شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں انتظار کرتے رہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کر...
    پاکستان کی ریلوے تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاہور کی ندا صالح ملک کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں۔بچپن سے ٹرین چلانے کا خواب دیکھنے والی ندا نے اپنی محنت، حوصلے اور جذبے سے وہ خواب حقیقت میں بدل دیا۔ندا صالح نے مردوں کے غلبے والے شعبے میں قدم رکھ کر نہ صرف صنفی امتیاز کی دیوار گرائی .بلکہ نئی نسل کے لیے ایک قابل تقلید مثال بھی قائم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ “ٹرین ڈرائیور بننے پر شروع میں گھر سے مخالفت ہوئی. مگر پھر سب نے میرا ساتھ دیا۔”ندا صالح اس وقت لاہور کی اورنج لائن ٹرین چلا رہی ہیں، جو روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاکھوں شہریوں کو...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔انکی باتوں کو اب سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔ پاک ،بھارت جنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر ردعمل میں ’’جیو نیوز ‘‘ سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نریندر مودی کی ناؤ اب ڈوب چکی ہے، بیانات دے کر نریندرمودی اپنی ساکھ دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج اور قوم نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملائی اور وہ رل گیا۔ نریندر مودی عالمی سطح پر رل گیا، جس سے گلے ملتا ہے وہ گلے نہیں ملتے، کسی کو ہاتھ ملاناچاہتا ہے...
    لاہور میں اورنج لائن ٹرین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی ہے۔ ندا صالح کو 6 ماہ کی ٹیکنیکل تربیت کے بعد باقاعدہ طور پر اورنج لائن ٹرین کی ڈرائیور مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں اور یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرتی رہے گی اور ندا صالح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ مزید پڑھیں: برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ کون ہیں؟ دوسری جانب لاہور...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اوررنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور ندا صالح کو مبارکباد دی اور  ندا صالح کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف  نے کہا کہ بیٹیاں کسی سے کم نہیں، مساوی مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ندا صالح جیسی بیٹیاں ہم سب کا فخر ہیں۔  
    بھارتی اداکار سنجے دت نے خاتون مداح کی جانب بطور تحفہ ملنے والی جائیداد کے بارے میں انکشاف کردیا۔  سنجے دت نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 2018 میں جب ایک خاتون نے اپنی جائیداد ان کے نام کردی تو یہ ان کیلئے بھی بےحد حیران کن لمحہ تھا کہ ان کی ایک مداح ان سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ مرنے سے قبل جائیداد ان کے نام کرگئی۔ سنجے دت کے مطابق 62 سالہ نیشا پٹیل نے بینک کو ہدایت کی تھی کے ان کے مرنے کے بعد جائیداد اور رقم سنجے دت کو منتقل کر دی جائے اور بینک نے ایسا ہی کیا تاہم انہوں نے یہ رقم ان کے ورثا کو واپس کردی کیونکہ...
    جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کی لاش کو قبرستان منتقل کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ  گورگن اور سیکریٹری قبرستان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی شدہ خاتون کی لاش منتقلی کے دوران استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کرلیا ہے، جو ملزم خیال محمد کی نشاندہی پر برآمد ہوا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ اس نے خاتون کی لاش رکشے میں ڈال کر قبرستان منتقل کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا پولیس کے مطابق ملزم...
    لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے پنجاب یونیورسٹی سے مائیکروبیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔فرح اصغر والدین کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس پہنچیں جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں شاندار تعلیمی کامیابی پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے باصلاحیت افسران فورس کا فخر ہیں، پنجاب پولیس میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور انجینئرنگ سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ افسران موجود ہیں جو ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ Post Views: 7
    فیشن کی دنیا میں ایک نئی ’ماڈل‘ نے دھوم مچا دی ہے۔ وہ حسین، پرکشش اور دلکش ہے لیکن حقیقت میں وجود نہیں رکھتی۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت اور ملازمتوں کا مستقبل: خطرہ، تبدیلی یا موقع؟ بی بی سی کے مطابق ماہ اگست کے ووگ میگزین میں شائع ہونے والے گیس (Guess) کے اشتہار میں ایک خوبصورت سنہری بالوں والی ماڈل کو کمپنی کے گرمیوں کے ملبوسات پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم اشتہار کے ایک کونے میں چھوٹے سے الفاظ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ ماڈل درحقیقت مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عالمی شہرت یافتہ فیشن میگزین میں ایک AI ماڈل کو شامل کیا گیا ہے خواہ...
    پاکستان میں رواں سال میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ تصدیق صوبہ سندھ میں کی گئی ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک 48 سالہ خاتون نے ڈینگی بخار کے دوران انتقال کر دیا، جو اس موسمی بیماری کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ سندھ محکمہ صحت نے تصدیق کی کہ 48 سالہ خاتون کراچی کے ایسٹ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتی تھیں اور 23 جولائی 2025 کو اگاہی کے بعد وہ ورم میں مبتلا ہو گئیں۔ ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا۔ مریضہ ذیابیطس اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی صورت میں پہلے سے بیمار تھیں، جس نے حالت کو اور خطرناک بنا دیا۔ اس وقت سندھ میں تقریباً 345...
    خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ کالونی میں خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیضان علی کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔ خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبہ تفتیش میں تعینات ہے۔
    مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں سمندر کے قریب سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، جبکہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقتول نوجوان کو ساجد مسیح، جبکہ مقتولہ کو ثناء آصف کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، دونوں کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق...
    راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے پوسٹ مارٹم میں گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی. پولیس نے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ سمیت مزید 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18سالہ سدرہ کو جرگے کے حکم پر غیرت پر قتل کرنے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. پوسٹ مارٹم میں لڑکی کو گلا دبا کر مارنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے سر اور چہرے پر تشدد کے نشانات تھے، منہ نیلا ہوچکا تھا۔ قبل ازیں پیرودھائی قبرستان میں علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں مقتولہ سدرہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل کیا گیا تھا. پولیس نے...
    راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں غیرت کے نام پر جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیا گیا، پولیس نے جرگے کے سربراہ سمیت مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹیم نے خاتون کی ڈیڈ باڈی کے نمونے حاصل کرلیے، قبر کشائی کے وقت میڈیکل ٹیم، میٹرو پولیٹن اور پولیس کا عملہ موقع پر موجود رہا، قبر کی نشاندہی کے لیے گرفتار ملزمان کو بھی لایا گیا تھا، بعد ازان ملزمان کو واپس تھانے منتقل کر دیا گیا۔پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی 2 رکنی ٹیم بھی سیمپل لینے پیرودہائی قبرستان پہنچ گئی تھی۔قبر کشائی کے وقت قناطیں اور حصار قائم کر...
    کراچی کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے ایک نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی نے کلفٹن میں چائنہ پورٹ سے ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کہ لاش ویرانے سے برآمد ہوئی ہے، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گا، مقتولین کی شناخت ساجد مسیح اور ثنا آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب سے 9 ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں، جس سے شبہ ہے کہ دونوں...
    پنڈی میں غیرت کے نام پر قتل: خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی: جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں قبرکشائی اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا گیا۔پولیس قبر کشائی کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کو قبرستان لے کر آئی جن سے مقتولہ کی قبر کی نشاندہی کراکے قبر کشائی کی گئی، فارنزک ٹیم نے مقتولہ کی لاش کے نمونے بھی حاصل کرلیےقبر کشائی کے موقع پر اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی سربراہی ڈاکٹرمصباح نے کی، اس...
    نئی دہلی کی رہائشی 62 سالہ نیرو، جو نیورولوجیکل بیماری کے باعث ہر ماہ نیند کی گولیوں کی تلاش میں رہتی تھیں، ایک جعلی نارکوٹکس افسر کے دھوکے میں آ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت پنجاب میں ٹرانسفر کے نام پر کیسے فراڈ ہو رہا ہے ؟ اگست 2024 میں جب وہ دوا خرید رہی تھیں، تو انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں انہیں غیرقانونی دوا خریدنے اور اسمگلنگ کا ملزم ٹھہرا کر گرفتاری سے بچنے کے لیے رقم ٹرانسفر کرنے کا کہا گیا۔ خوفزدہ نیرو نے مختلف اکاؤنٹس میں 3 لاکھ روپے منتقل کیے۔ کچھ دن بعد ایک اور شخص نے ’اچھے افسر‘ کے طور پر ان سے رابطہ کیا اور اعتماد جیت کر بینک تفصیلات لے...
    بھارتی میں زیادتی کے پے در پے واقعات  اور ان پر مودی حکومت کی ناکامی نے خواتین کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ مودی راج اور ریاستی سرپرستی میں بھارتی خواتین خود کو غیرمحفوظ تصور کرنے لگی ہیں۔  بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں ریاستی ناکامیوں کا شکار خواتین ایک بار پھر ظلم کے نشانے پر ہیں، جہاں عصمت دری کا ایک اور واقعہ مودی کی مسلسل ریاستی ناکامی  کو ثابت کرتا ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بہار میں 26 سالہ خاتون کو ایمبولینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ متاثرہ خاتون گارڈ بھرتی کے دوران جسمانی ٹیسٹ دیتے ہوئے بے ہوش ہو گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کا...
    لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے مائیکرو بیالوجی، مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فرح اصغر نے یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ فرح اصغر اور والدین کی سینٹرل پولیس آفس آمد ہوئی، جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر فرح اصغر کی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے ہونہار اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ پنجاب پولیس میں بیشتر اہلکار پی ایچ ڈی، ایم فل، انجینئرنگ سمیت مختلف مضامین...
    ’جیو نیوز‘ گریب راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ خاتون کی قبرکشائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔موت سے متعلق حقائق جاننے کے لیے عدالتی حکم پر پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو قتل کر کے خاتون کو اسی رات دفنایا گیا اور قبر کا نشان مٹا دیا گیا تھا، پولیس نے قتل کا پتا لگایا۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون...
    شبانہ لیاقت—فائل فوٹو  بابو سر تھک نالے میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت نجی ٹی وی چینل میں اینکر ہیں، چینل انتظامیہ نے لاپتہ ہونے کا کہہ کر رابطہ کیا، شاہراہ بابو سر پر نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن کا پرس مل گیا، پرس تھک بابوسر کے مقامی رضا کار کو ملا ہے۔ دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس، سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر پیر کو تھک نالے میں آنے والے سیلاب کی تباہی کے مناظر دکھانے کے لیے جیو نیوز کی ٹیم ناران...
    —فائل فوٹو  فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خاتون سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کے مقدمے میں مقامی درزی کو گرفتار کر لیا گیا۔ درزی نے خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا، جب وہ کپڑے سلائی کے لیے دینے آئی تھی۔ملزم نے نازیبا ویڈیو کی بنا پر خاتون کو بلیک میل کر کے پیسے اینٹھنے کی کوشش بھی کی۔
    —فائل فوٹو  عمر کوٹ ضلع کونسل کے رکن عبدالحکیم آریسر کے خلاف خاتون نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔پولیس کو خاتون کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جس کے بعد طے ہو گا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں؟پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش نہ کروانے کا خاتون کا بیان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔ خاتون نے اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا تھا، کیس میں ایک ملزم عبدالحکیم آریسر گرفتار اور دوسرا ملزم مفرور ہے۔
    سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر...
    سٹی 42: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹی لیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا، پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا۔  جہاز موبائل کیساتھ ہی 13 دن فضا میں مسافروں کو لیکر سفر کرتا رہا، خاتون مسافر نے انکشاف کیا کہ پی آئی اے کا عملہ کئی روز تک موبائل کے جہاز کے ائیروینٹی لیشن سسٹم موجودگی سے انکار کرتا رہا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  ذرائع کے مطابق جہاز میں موجود موبائل کی بیٹری گرمی سے پھٹ جانے سے 300 جانیں ضائع ہوجانے کا خدشہ تھا، پی آئی...
    متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا ہوئے کہا ہے کہ اگر اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اپنا علیحدہ نظام لانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر شدید تنقید کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صرف کورنگی ڈسٹرکٹ میں گزشتہ ماہ درجنوں رہزنی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی وارداتوں میں معصوم بچے بھی شہید کیے گئے، مگر حکومت سندھ، وزراء اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔...
    کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون پولیس اہلکار نے کار میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی ہے، تاہم گولی لگنے سے خاتون اہلکار زخمی ہوگئیں جسے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام ایس ایچ او سائٹ بی نے بتایا کہ بلدیہ نمبر 02 کے قریب افشین نامی 30 سالہ خاتون پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون پولیس اہلکار اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بلدیہ دو نمبر میں موجود تھی۔اس ہی دوران گولی لگنے سے وہ زخمی ہوگئیں۔زخمی پولیس اہلکار کی شناخت...
    پی آئی اے عملے کی بڑی غفلت سامنے آگئی  جب کہ خاتون مسافر نے ویڈیو شئیر کر دی۔  پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے ائیروینٹیلیشن سسٹم میں خاتون مسافر کا موبائل گر گیا، پی آئی اے کا انجینئرنگ عملہ 13 دن تک موبائل کو جہاز کے ائیروینٹیلیشن سسٹم سے باہر نہ نکال سکا۔  جہاز موبائل کیساتھ ہی 13 دن فضا میں مسافروں کو لیکر سفر کرتا رہا، خاتون مسافر نے انکشاف  کیا کہ پی آئی اے کا عملہ کئی روز تک موبائل کے جہاز کے ائیروینٹیلیشن سسٹم موجودگی سے انکار کرتا رہا۔ جہاز میں موجود موبائل کی بیٹری گرمی سے پھٹ جانے سے 300 جانیں ضائع ہوجانے کا خدشہ تھا، پی آئی اے کی انتظامیہ نے واقعے کا علم...
    ---فائل فوٹو گلگت بلتستان میں مینار کے علاقے میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاش شاہراہ بابو سر میں بہنے والوں میں سے کسی کی ہوسکتی ہے۔ گلگت بلتستان: شاہراہ تھک بابوسر میں سیلابی ریلوں میں 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحقآزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے، فیری میڈوز میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب سے زائد کا...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون قتل کیس نیا رخ اختیار کرگیا، مقتولہ کے سسر نے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون سدرہ کے نکاح کی دستاویزات اور سسر کا بیان سامنے آیا ہے، نکاح کی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے مظفر آباد میں 12 جولائی کو عثمان نامی لڑکے سے نکاح کیا، مقتولہ خاتون کا خاوند عثمان چہلہ بانڈی مظفرآباد کا رہائشی ہے اور راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ سدرہ نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے نکاح کرنے کا...
    سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    —فائل فوٹو سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی، گھر والوں سے واقعے کی شکایت کرنے پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    کوئٹہ: بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی، اس کے شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیگاری میں دہرے قتل کے واقعے کے سلسلے میں  مقتولہ بانو بی بی،ان کے شوہر کے شناختی جب کہ بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ بانو بی بی کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق بانو بی بی کی عمر 40سال تھی اور زوجیت محمد نور درج ہے۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ کے شوہر نور محمد کی عمر یکم جنوری 1987 درج ہے۔ اسی طرح ب فارم میں مقتولہ کے 5 بچوں کے نام بھی درج...
    فائل فوٹو  اسلام آباد کی عدالت نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے اور قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر کے مقدمے میں مجرم ڈاکٹر خان کو سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر خان کو تین سال قیدِ بامشقت، 30 ہزار روپے جرمانہ اور شکایت کنندہ کو 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔مجرم کے خلاف ایف آئی اے نے پیکا ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
    پنجاب کے ضلع پاک پتن کے علاقے عارف والا میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے مبینہ طور پر خاتون مسافر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسسپریس نیوز کے مطابق بورے والا کی رہائشی خاتون گزشتہ روز نجی کمپنی کی بس سے عارف والا پہنچی تو اڈے پر اُسے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ خاتون کے مطابق بس اڈے پر پہنچی تو تمام مسافر اتر گئے تھے اور میں اپنے سامان کے انتظار میں تھی اسی دوران ڈرائیور اور کنڈیکٹر قریب میں کمرے میں لے گئے جہاں انہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون مسافر سے بس عملہ کی مُبینہ زی اد تی#ExpressNews #BreakingNews #Arifwala #Bus #Woman #SadNews #Pakpattan #DPO #Police #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/2JME796TGd— Express News (@ExpressNewsPK)...
    فائل فوٹو  راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کی ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر کے ملزمان سے اہم شواہد حاصل کرنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا۔پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں درج مقدمے میں مزید 4 دفعات شامل کرلیں، مقتولہ کے قتل کے حوالے سے اضافی دفعات پر مشتمل ایف آئی آر سامنے آگئی۔مقدمے میں قتل، سہولت کاری اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، قتل کے واقعہ میں سہولت کاری کرنے والے گرفتار تین ملزمان سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے، تینوں ملزمان سے قبر کی رسدیں، بیلچہ برآمد کر لیا گیا۔ راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد...
    شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کی رہائشی 48 برس کی خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کر گئی ،خاتون 23 جولائی کو نجی ہسپتال میں داخل ہوئی،خاتون کوڈینگی، ذیابیطس سمیت دیگر امراض کی شکایت تھی۔دوسری جانب محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے جاں بحق خاتون کراچی کے ضلع ایسٹ کی رہائشی تھی۔واضح رہےسندھ بھرمیں مجموعی طور پر رواں برس 300 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔ 
    اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے ملزم ڈاکٹر خان کو سزا کا حکم دیا،  عدالت نے ڈاکٹر خان کو جرم ثابت ہونے پر 3 تین سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا۔ عدالت نے مجرم کو قید کیساتھ  30 ہزار جرمانے کا بھی حکم دیا، مجرم کیخلاف بلیک میلنگ، قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔  عدالت نے مجرم ڈاکٹر خان کو شکایت کنندہ کو 4 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم کیخلاف پیکا ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا تھا
    بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں قتل کی گئی خاتون کی والدہ کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے۔پولیس سرجن کے مطابق ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قبر کشائی کر کے خاتون کے سیمپل پہلے ہی لے لیے گئے تھے۔علاوہ ازیں ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔گل جان بی بی کو 2 روز کا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، آج عدالت نے خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون...
    کوئٹہ: بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مقتولہ کی والدہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ڈیگاری میں قتل کی جانے والی خاتون بانو بی بی کی والدہ گل جان بی بی کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا ہے، قبل ازیں انسداد دہشت گردعدالت نے گل جان بی بی کو 2 روزہ ریمانڈ پر سیرس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا تھا۔ یاد رہے کہ مقتولہ کی والدہ کو پولیس نے ویڈیو بیان جاری کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ علاوہ ازیں مقتولہ کی والدہ گل جان بی بی کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھی لے...
    مسقط سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز اُس وقت حیرت انگیز منظر کی گواہ بنی جب ہزاروں فٹ بلندی پر ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون کو دورانِ پرواز دردِ زہ شروع ہوا تو طیارے میں موجود ایک نرس اور کیبن کریو نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور بچے کی بحفاظت ولادت کروائی۔ یہ بھی پڑھیں:بس میں بچے کی پیدائش کے بعد والدین نے کیا مجرمانہ حرکت کی؟ ترجمان کے مطابق جیسے ہی تھائی شہری خاتون کو لیبر پین شروع ہوا، عملے نے اپنی تربیت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور ہمدردانہ ماحول فراہم کیا۔ پائلٹس نے صورتحال سے کنٹرول...
    راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں ایک شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب پیش آیا اور قتل جرگے کے کہنے پر کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی عمر 19 برس تھی اور اس کی شادی جنوری میں ہوئی تھی، جسے صرف 7 ماہ گزرے تھے۔ علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے مقتولہ کی قبر کشائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل،جرگہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کو جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا، جس میں لڑکی اور اس...
      بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا، جہاں رشتہ دار ایک ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت اور مرد نے معمر خاتون کو سڑک کنارے چھوڑا، پھر خاتون نے اس پر چادر ڈالی دوسری خاتون نے منہ سے چادر ہٹائی تو بوڑھی خاتون دہائیاں دینے لگی۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایودیھا میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں رشتہ دار ایک معمر خاتون کو سڑک کنارے بے یار و مددگار حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور عورت بزرگ خاتون...
    تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور وزیرِ خارجہ وانگ ژی سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کا سرکاری دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے بیجنگ میں چینی سیاسی و عسکری قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورۂ چین میں ہونے والی ملاقاتوں میں پاک چین آہنی اسٹریٹجک شراکت داری کی ازسرِ نو توثیق کی گئی۔ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی پیک کے تحت رابطے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے...
    ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ایک بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھائی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک جذباتی لمحہ پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، اس وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خاتون کو لیبر پین شروع ہونے پر فضائی عملے نے فوری طور پر صورتحال کا ادراک کیا اور دیگر مسافروں کو نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی۔مسافروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خاتون اور نومولود کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند...
    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ برجیت میکرون نے امریکی دائیں بازو کی معروف پوڈکاسٹر کینڈیس اوونز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔ مقدمہ ڈیلویئر سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے اور اس کا تعلق اوونز کی جانب سے برجیت میکرون کے مرد ہونے کے دعوے سے ہے، جسے میکرون جوڑے نے “جھوٹ اور تضحیک پر مبنی مہم” قرار دیا ہے۔ جھوٹی مہم اور سنگین الزامات مقدمے کے مطابق اوونز نے اپنی پوڈکاسٹ اور یوٹیوب چینل کے ذریعے دعویٰ کیا کہ برجیت میکرون دراصل مرد ہیں اور ان کا اصل نام ژاں مشیل ٹروگنیو ہے، جو ان کے مرحوم بڑے بھائی کا نام ہے۔ اوونز نے میکرون جوڑے کی شخصی شناخت، شادی، خاندانی...
    ائیر پورٹ روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے نشہ آور ڈرنک پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا وعدہ کرکے مزید سیاہ کاری کی۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خاتون رہائشی نے بدکاری کے بعد شادی نہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے نشہ آور چیز پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر سیاہ کاری کی۔ خاتون حاملہ ہوئی، تو اب ملزم فون نہیں اٹھاتا۔ کوئٹہ میں پیش آنے والے انوکے واقعہ کی ایف آئی آر...
    ائیر پورٹ روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے نشہ آور ڈرنک پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا وعدہ کرکے مزید سیاہ کاری کی۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خاتون رہائشی نے سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے نشہ آور چیز پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر سیاہ کاری کی۔ خاتون حاملہ ہوئی ہے تو اب ملزم فون نہیں اٹھاتا۔ کوئٹہ میں پیش آنے والے انوکے واقعہ کی ایف...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام  پر  قتل کی گھناؤنی واردات سامنے آئی ہے جہاں  خاوند نے رشتہ داروں  کے ساتھ مل کر اہلیہ کو قتل کرکے نعش خاموشی سے دفنا دی۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران  سنگین واردات کا سراغ لگا لیا اور گورکن سمیت ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملزمان اتنے شاطر نکلے کے خود ہی لڑکی کے اغوا اور دوسری جگہ نکاح کرنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا، مقدمہ لڑکی کے خاوند ضیا الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی نے کہا کہ پیر ودھائی کا رہاہشی ہوں، اور باڑہ مارکیت میں کپڑے کی دکان پر سیلز مین ہوں،  شادی جنوری میں مسماتہ سدرہ گل سے ہوئی،  11 جولائی کو گھر آیا تو...
    بلوچستان میں مرد اور خاتون کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہرے قتل کے معاملے میں کوئٹہ پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا۔ آج بانو بی بی کی والدہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں  پولیس نے عدالت سے ان کا 2 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے بانو بی بی کی والدہ کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خاتون کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ بیٹی بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی...
    نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم اشوک نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جوڈیشل نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 20 دن کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ میں 302 کی دفعہ بھی شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی کارکن خاتون نے انکشاف کیاہے کہ انہیں عمران خان نے بیٹ پر اپنے دستخط کر کے دیئے تھے جس کی نیلامی کیلئے 5 اور 10 کروڑ روپے کی آفرز کی گئیں ہیں لیکن اسے بیچنے کا دل نہیں کرتا، یہ ہمارا عمران خان سے پیار ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی ویڈوی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ اور سلمان اکرم راجہ کے پاس آتی ہے اور ان کے آگے ایک بیٹ دستخط کیلئے کرتی ہے لیکن جب وہ بیٹ کو دیکھتے ہیں تو اس پر عمران خان کے دستخط موجود ہوتے ہیں۔ پارٹی کے لیڈر بانی پی...