پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں انتقامی قتل کی واردات ناکام
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
خاتون نے پستول نہایت مہارت سے چھپایا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ خاتون کے بیٹے بلال مورخہ 25 ستمبر 2023 کو تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں ملزم اظہار ولد غازی خان سکنہ بازید خیل نے قتل کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں انتقامی قتل کی واردات ناکام بنادی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پیر کی صبح تقریباً 09:30 بجے جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر تعینات نفری اور لیڈیز پولیس نے تلاشی کے دوران خاتون سے 30 بور پستول برآمد کرلیا۔ خاتون نے پستول نہایت مہارت سے چھپایا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ خاتون کے بیٹے بلال مورخہ 25 ستمبر 2023 کو تھانہ بڈھ بیر کی حدود بازید خیل میں ملزم اظہار ولد غازی خان سکنہ بازید خیل نے قتل کیا تھا۔
سینٹرل جیل میں قید ملزم اظہار کی آج عدالت میں پیشی تھی، مقتول کے والدین مسماہ (ف) زوجہ سیف خان اور سیف خان ولد اونس خان ساکنان بازید خیل نے عدالت میں پیشی کے دوران انتقامی قتل کا منصوبہ بنایا تھا، پولیس اہلکاروں اور لیڈیز پولیس نے انتہائی ہوشیاری سے منصوبہ ناکام بنادیا، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کیلئے تھانہ شرقی منتقل کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمپلیکس بازید خیل پولیس نے قتل کی
پڑھیں:
چارسدہ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق
ویب ڈیسک : چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ دونوں خاتون ٹیچرز کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ