2025-06-22@00:21:03 GMT
تلاش کی گنتی: 6958

«رپورٹس میں بتایا»:

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای انوائسنگ اور سیلز ٹرانزیکشنز کے حوالے سے کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کیلیے پرال یا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کی معیاد میں یکم جولائی اور یکم اگست 2025 تک مزید توسیع کردی ہے۔  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کو اپنے سافٹ ویئر پرال یا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم کیساتھ منسلک کروانا ہونگے۔  کارپوریٹ سیکٹر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یکم جولائی2025 سے جبکہ نان کارپوریٹ سیکٹر کے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو یکم اگست2025 سے اپنے...
    اسلام آ باد: صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے وژن کے تحت عام لوگوں کو باختیار بنانا چاہتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔ ایوان صدر میں بے نظیر ہنر مند پروگرام کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وفاقی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور غیر ملکی سفیروں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی- اس موقع پر صدر مملکت نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بے نظیر ہنر مند پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا۔ صدر مملکت...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 جون 2025ء ) لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عدنان لودھی اور انکی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکثر ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تعلیم کا شعبہ زبوں حالی کا ہمیشہ سے شکار رہا ہے ۔ غربت اور مہنگائی نے جہاں تعلیم کے دروازے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بند کیے ہیں وہیں آجکا نوجوان مایوسی کا شکار نظر آتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے معاشرے میں امید کے پیغام کو عام کیا جائے تا کہ مایوسی کے عنصرکا خاتمہ ہو...
    پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں میں فوجی مراکز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، اسرائیلی جدید دفاعی نظام ایرانی ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا جس کے بعد اسرائیلی عوام پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع میں جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاسداران انقلاب نے تل ابیب کے بین گورین ایئر پورٹ اور صیہونی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سمیت کئی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے سرکاری بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے جن کا ہدف بین گورین ایئرپورٹ اور...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا...
    احتساب عدالت راولپنڈی نے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کرکے 25 جون کو عدالت پیش کیا جائے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں ناکامی کو قانون کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت راولپنڈی سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، راولپنڈی اور ہری پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو عملدرآمد کا حکم دے دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کرکے 25 جون کو عدالت...
    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وضاحت کی ہےکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم ذخائر موجودہ طلب پورا کرنےکے لیے کافی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ اوگرا صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے، قومی توانائی تحفظ یقینی بنانےکےلیے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ خیال رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی ہے۔ حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے آئل آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ اوگرا نے ہدایت کی ہےکہ حالیہ علاقائی صورتحال...
    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کی ایک بڑی وجہ آبادی میں اضافہ ہے۔ ہفتے کے روز کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافے، وسائل کی کمی اور پالیسیوں کے فقدان کے باعث ہیلتھ کیئر سسٹم اس قابل نہیں رہا کہ عوام کی ضروریات پوری کر سکے، اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو پورا نظام بیٹھ جائے گا۔ اس موقع پر صدر کاٹی جنید نقی، معروف صنعتکار، ایکسپورٹرز اور تاجر رہنما موجود تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وضاحت کی ہےکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم ذخائر موجودہ طلب پورا کرنےکے لیے کافی ہیں۔ اوگرا صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے، قومی توانائی تحفظ یقینی بنانےکےلیے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔خیال رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی ہے۔حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے آئل آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اوگرا نے ہدایت کی ہےکہ حالیہ علاقائی صورتحال کے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 جون 2025ء ) اوگرا نے وضاحت کی ہے کہ ملک کی موجودہ ضروریات پوری کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ میڈیا کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر موجودہ تیل کی طلب پوری کرنے کیلئے کافی ہیں، اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دن کا لازمی ذخیرہ برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ قومی توانا ئی تحفظ یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ مزید برآں نیوزایجنسی کے مطابق خطے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال، ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر وفاقی...
    واشنگٹن: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی زیرزمین جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والی جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے دو سے چار کے درمیان بی-2 اسٹیلتھ بمبار بحرالکاہل کی طرف روانہ کردیا ہے۔ اسرائیلی اخبار روزنامہ ہیرٹز نے رپورٹ میں اسرائیل کے سینئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایران کے شہر قم کے قریب پہاڑی علاقے میں زیرزمین قائم جوہری تنصیب فردو کو پہلے ہی ہدف قرار دیا گیا ہے اور اگر ہمیں کارروائی کی اجازت دے دی گئی تو ہم عمل درآمد کریں گے۔ ترک خبرا یجنسی انادولو نے اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی بی-2 بمبار...
    ہفتہ وار دعائے توسل و جشن عید غدیر و عیدِ مباہلہ سے خطاب میں مقررین نے ایران پر اسرائیلی حملے اور رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پیروانِ خط ولایت، حسینی کردار کے حامل ہیں اور نظامِ ولایت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دعا کمیٹی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، حدیث کساء، تلاوتِ قرآن، اور عظیم الشان سالانہ محفل میلاد بعنوان "عیدِ غدیر خم و عیدِ مباہلہ" کا بابرکت انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن و حدیث کساء سے ہوا، جس کی سعادت ناصر...
    مولانا حامد الحق شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی، رپورٹ وزیراعظم کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی شہید اور مولانا فضل الرحمان پر حملے کرنے والے گروپ کی نشاندہی ہو گئی،اعلی سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2 دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایک عالمی دہشتگرد تنظیم نے اس حملے کی منصوبہ بندی اور عملی انجام دہی کی، مولانا حامد الحق اور فضل الرحمان کو دانستہ طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام انہوں نے اسرائیلی حملوں میں شدت اور قتل کی دھمکیوں کے پیشِ نظر احتیاطاً کیا ہے۔اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے تین علما کے نام بطور ممکنہ جانشین تجویز کیے ہیں، تاہم ان میں ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کا نام شامل نہیں ہے۔ مجتبیٰ کو عرصہ دراز سے ایک مؤثر مذہبی شخصیت اور پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھا جاتا ہے، اور انہیں ممکنہ جانشین قرار دیا جاتا رہا ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسرنے کہا ہے کہ مملکت اور روس کے مابین جلد ہی براہ راست فضائی سروس شروع کی جائے گی۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین فضائی رابطہ قومی ایئرلائنز السعودیہ، فلائی ناس ، فلائی اے ڈیل اور ریاض ایئر کے ذریعے کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھاکہ آج سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز اور ایوی ایشن...
    چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز تھنک ٹینکس، عالمی پالیسی ماہرین، سینئر اسکالرز اور بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک جامع اور بامعنی مکالمہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کے اصولی مؤقف کی عالمی سطح پر بھرپور ترجمانی کا مؤثر ذریعہ بنی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے پاکستان کی سکیورٹی پالیسی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں اور حالیہ معرکۂ حق و آپریشن  بنیان مرصوص کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی پوزیشن کو تفصیل سے اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف...
    گوادر، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت ملک کے مزید 7اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک کے مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، گوادر، کوئٹہ، وزیرستان، راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص شامل ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گوادر، کوئٹہ، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور اور پشین...
    ویب ڈیسک : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ  اور  مدرسےکے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی ہوگئی. اس حوالے سے  تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق پر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی گی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 2 دشمن ملک انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مدد سے عالمی دہشت گرد تنظیم نےمولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔ مولانا حامدالحق پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور کی قومیت کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔ غیرملکی خودکش حملہ آور مدرسے میں باہر سے داخل ہوا تھا۔  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20...
    جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی شہید پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی سازش بے نقاب تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2 دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے ایک عالمی دہشتگرد تنظیم نے اس حملے کی منصوبہ بندی اور عملی انجام دہی کی۔ رپورٹ کے مطابق مولانا حامد الحق کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا تاکہ ملک میں فرقہ ورانہ کشیدگی اور مذہبی افراتفری پیدا کی جا سکے۔ خودکش حملہ آور کی شناخت مکمل رپورٹ...
    ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔  بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے حوصلے، جمہوریت اور امید کی علامت ہیں۔  بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹونے اپنی زندگی جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کیلئے وقف کر دی،وہ خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح کیلئے لڑتی رہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش   چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان میں ہر 45 منٹ میں ایک ماں حمل یا زچگی سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث جان بحق ہوجاتی ہے۔ پاکستان میں ہر تین میں سے دو خواتین اپنی تولیدی صحت کے فیصلے کرنے کے اختیار سے محروم ہیں دنیا کی آبادی کی صورت حال کے بارے میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ2025 میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے خواتین اور لڑکیاں اب بھی اپنے بچوں کی تعدادکے بارے میں فیصلہ کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان میں ہر تین میں سے صرف ایک عورت کو اپنی تولیدی صحت سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔” بدلتی دنیا میں تولیدی خودمختاری” کے عنوان سے اقوام متحدہ کے پاپولیشن...
    چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟
    میرپور(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنرانلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے میرپور میں بڑی کاروائی کی ۔ ملک کے مشہور برانڈ نے سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ۔ مالی سال 2024 اور 2025 میں عوام الناس سے برانڈ نے کپڑوں کی فروخت میں 18 فیصد کے حساب سے کٹوتی کی تھی۔ مگر مالیہ سرکار میں بروقت جمع نہ کروایا گیا۔ محمود عالم چوہدری ، ڈپٹی کمشنر نے معلومات کی بنیاد پر مزکورہ سال کے لیے لگ بھگ 3 کروڑ مالیت کا ایڈجوڈیکیشن آرڈر پاس کیا تھا مگر برانڈ نے صرف 54 لاکھ تک رقم داخل خزانہ کروائی ۔ چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو، جناب چوہدری رقیب صاحب کی خصوصی ہدایت پر ، کمشنر ان لینڈ ریونیو ساؤتھ زون ، سید عنصر علی نقوی...
    —فائل فوٹو پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی سے متاثرہ ایک اور لڑکے نے پولیس سے رابطہ کر لیا۔لڑکے نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 2 سال قبل ملزم نے ڈیرے پر مجھ سے اور میرے کزن سے بدفعلی کی۔متاثرہ لڑکا کا کہنا تھا کہ ملزم ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر کے ہزاروں روپے بٹورتا رہا۔ مظفرگڑھ: چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے کا پولیس سے رابطہ، ایک شخص زیر حراستصوبۂ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ملزم گرفتار ہے، 2 متاثرین سامنے آنے پر ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسکینڈل میں اب تک...
    80 سالہ شخص ایک ہفتے میں 40 بلین ڈالرز کی کمائی کرکے 61 سالہ جیف بیزوزاور41 سالہ مارک زکر برگ سے زیادہ امیر بن گیا۔ فورچون میگزین کی رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن ایک ٹیک کمپنی کے شریک بانی ہیں ، جو اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن چکے ہیں، جن کی دولت 250 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن کے کاروبار کی اسٹاک ویلیو میں اضافے سے ایک ہی دن میں 25 بلین ڈالر کی بڑھوتری ہوئی اور اگلے ہی کچھ ہی دنوں میں اس میں مزید 16 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔ میگزین کی رپورٹ کے مطابق یہ سب کچھ اور کل کی کلاوڈ کمپیوٹنگ بزنس کی زبردست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    حیدرآباد: لطیف آباد میں موبائل کی دکان سے مسحق خواتین بینظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والا وظیفہ وصول کررہی ہیں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکار پور(صباح نیوز)شکارپور میں رات گئے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اترگئی تھی تاہم امدادی کارروائیوں کے بعد ٹرین کو پشاور روانہ کردیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد سندھ بلوچستان ریلوے اپ اینڈ ڈاﺅن ٹریک بحال کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ حکام کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کےلےے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں مودی سرکار کے سر پر سوار جنگی جنون نے پورے خطے کو ایٹمی تصادم کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ مودی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر سمیت پورا خطہ شدید خطرات سے دوچار ہوچکا ہے ریاستی دہشت گردی اور فالس فلیگ سے مودی سرکار خطے کو جنگ میں جھونک رہی ہے۔ گلوبل پیس انڈیکس نے صورت حال کے تناظر میں سنگین وارننگ جاری کی ہے۔سڈنی انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے ہوشربا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی خلاف ورزیاں عالمی بحران کو جنم دے رہی ہیں۔ بھارت کشمیر کو مستقل پْرتشدد خطہ بنا چکا ہے۔ کشمیر دنیا کے بدترین...
    جموں و کشمیر وزیراعلٰی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریا پنجاب کو دئے گئے تھے لیکن جب ہمیں پانی کی شدید ضرورت تھی تو ہمیں ایک قطرہ بھی نہیں دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ وہ کشمیر کے پانی کو بھارتی ریاست پنجاب کی طرف موڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، کیونکہ یہ پانی جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے۔ جموں کے کنوینشن سینٹر میں "رابطہ دفتر" کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا "سندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریا پنجاب کو دئے گئے تھے، لیکن جب ہمیں پانی کی شدید ضرورت تھی تو...
    ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کے آٹھویں روز ایران کے مزید 3 مسافر طیارے مشہد اور دیگر ائیرپورٹس سے روانہ ہوکر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی ساہا ائیر کے 2 بوئنگ 737 طیارے پرواز جے جے 32 اور جے جے 33 کے طور پر مشہد ائیرپورٹ سے جمعہ کی صبح 7 بجے روانہ ہو کر مسقط ائیرپورٹ پر پہنچے۔ اسی طرح ایران کی میراج ائیر لائن کا ایک ائیر بس اے 320 طیارہ پرواز جے جے 31 کے طور پر نامعلوم ائیرپورٹ سے پرواز کرکے اچانک 37 ہزار فٹ کی بلندی سے راڈار پر نمودار ہوا دیگر 2 طیاروں کے ساتھ مسقط پہنچا۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) شہر قائد میں جمعے کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی۔ بلاول کی کراچی ائرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ائرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ائرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ائرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں جاری کشمکش کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے،اہل غزہ کی جدو جہدو مزاحمت نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے مسئلے کوزندہ کیا ہے، اللہ کی کبریائی بلند کرنا ہی دراصل کامیابی ہے، اسرائیل نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم واضح کیے اور ایران پر بلا جواز حملہ کیا اور ایران نے اللہ کے بھروسے پر اسرائیل کو بھر پور جواب دیا، پاک بھارت جنگ میں اللہ کے فضل سے کامیابی ملی، بنگلا دیش میں ظلم کا خاتمہ قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے...
    چترال کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس کا افتتاح وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: شندور فیسٹیول، دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں مقابلوں کا آغاز ہوگیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا ثریا بی بی، مشیر سیاحت زاہد چن زیب، سیکریٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر اور ڈی جی ٹورازم حبیب اللہ عارف سمیت ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔ افتتاحی میچ میں چترال کی ٹیم سرلاسپور نے گلگت بلتستان کی ٹیم غذر کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔ فیسٹیول کا انعقاد خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج اور چترال اسکاؤٹس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ مزید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پھل ڈکیتی واردات میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، ٹھارو شاہ عوام نے تعاقب بعد 2 رہزن پکڑ لیئے، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں عمر حیات جٹ کے پاس رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر گاؤں امیر علی آرائیں کے رہائشی شاہد آرائیں، نقدی، موبائل اور دوسرا قیمتی سامان چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ دوسری طرف ٹھارو پولیس تھانہ کی حدود میں ٹھارو شاہ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر موٹر سائیکل ڈکیتی کرکے فرار ہونے والے2رہزنوں کو عوام نے تعاقب کے بعد پکڑ لیا اور پولیس حوالے کر دیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز جموں میں زور دے کر کہا کہ وہ یونین ٹیریٹری کے پانی کو پنجاب کی طرف موڑنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے کیونکہ یہ پانی جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے۔جموں کے کنوینشن سینٹر میں رابطہ دفتر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہاسندھ طاس معاہدے کے تحت تین دریا پنجاب کو دیے گئے تھے، لیکن جب ہمیں پانی کی شدید ضرورت تھی تو ہمیں ایک قطرہ بھی نہیں دیا گیا۔ شاہ پور کنڈی بیراج منصوبے کے ذریعے جد و جہد کے بعد کچھ پانی حاصل ہوا ہے، لیکن اب جموں و کشمیر کا پانی پنجاب...
    برطانیہ کے صفِ اول کے معالجین نے خبردار کیا ہے کہ اس سال ہونے والی تقریباً 30 ہزار اموات کا تعلق فضائی آلودگی سے ہوگا جس میں 99 فی صد اموات کی وجہ ’زہریلی ہوا‘ میں سانس لینا ہوگی۔ رائل کالج آف فزیشنز کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی کوئی محفوظ سطح نہیں ہے۔ یہ جسم کے تقریباً ہر عضو پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ گزشتہ دہائیوں میں کاربن اخراج میں واضح کمی لانے کے باوجود کم مقدار میں فضائی آلودگی ماں کے پیٹ میں بچے کی نشو نما کو متاثر کر سکتی ہے اور قلبی بیماری، فالج، ذہنی صحت اور ڈیمینشیا کے مسائل کا...
    سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات میں 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، ان مہمات میں 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز اور 2.25 لاکھ خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں پولیس کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبر پختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ...
    حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آر حکام نے کسٹمز ٹیرف میں ردوبدل پر دوران بریفنگ بتایا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر کرنے کی شرط رکھی ہے، گاڑیوں کی درآمد پر ہر سال ڈیوٹی میں 10 فیصد کمی کی جائے گی، چاہے ایک گاڑی امپورٹ کریں یا 200 ،ہرگاڑی پر40 فیصد اضافی ڈیوٹی...
    اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے، 9 مئی کے بعد جو رویہ ہمارے ساتھ رکھا گیا اور پھر ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا، خیبر پختونخوا حکومت کو ختم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جارہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بجٹ منظوری پر عمل درآمد کو روکتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں کوئی مطالبات زر پیش نہ کریں، پیر کو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں...
    استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی ہم سب پر قرض ہے، ہزاروں شہدا کا خون اس جدوجہد میں شامل ہے، اہل غزہ سب سربکف ہیں، اس قربانی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن کے ضمیر زندہ ہیں ان کو فلسطین کے مسلمانوں نے بیدار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کشمکش جاری ہے اور یہی کشمکش کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ہے، اس کشمکش اور اہل غزہ کی مزاحمت نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے مسئلے کو پوری دنیا میں زندہ مسئلہ بنادیا ہے، اللہ کی کبریائی بلند کرنا ہی دراصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:شہر قائد میں جمعے کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی، بلاول زرداری کی کراچی ایئرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ایئرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ایئرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی یا مکمل طور...
    خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ٹانک میں صابر شاہ بابا زیارت کے قریب لقمان چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے راکٹ حملہ کیا، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سال رواں کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی کل تعداد 12 ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ سال 2025 میں اب تک ملک بھر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے جو اب بھی پولیو کے حوالے سے حساس علاقہ ہے۔ مزید پڑھیے: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح علاوہ ازیں سندھ سے 4،...
    سٹی 42 : سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اپگریڈیشن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔   پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پراجیکٹ لانچنگ میٹنگ اسکردو کے ایک مقامی ریزورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں سوئٹزرلینڈ کمپنی انٹرپلین اور مقامی پارٹنرز نے منصوبہ سے متعلق اپنی حکمت عملی پیش کی۔  پی اے اے کے ڈائیریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹرپراجیکٹ مانیٹرنگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ائیرپورٹ مینیجر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں مقامی حکومت، عسکری نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے ۔  بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری میٹنگ میں بتایا گیا کہ آپ گریڈیشن ڈیزائین کنسلٹنسی کی لاگت 180 ملین روپے ہے، ڈیزائین اور پی سی ون کے مکمل ہونے پر اپرگریڈیشن منصوبہ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم عوامی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں ٹرانسپورٹ، صحت، توانائی، قانون سازی اور تعلیمی شعبوں میں اصلاحات شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا عمل روک دیا گیا، کیا علی امین گنڈاپور اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں؟ کابینہ نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی آلات کی خریداری کے لیے 346 ملین روپے کی منظوری دی۔ بالاکوٹ، مانسہرہ میں ڈی کٹیگری ہسپتال کی تعمیر پر آنے والی اضافی لاگت اور بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں سہولیات کی بہتری کے منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کی بھی منظوری دی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا، جس کے بعد رواں برس اب تک ملک بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں پولیس کا نیا کیس رپورٹ ہوا جو خیبرپختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ بچہ بنوں کی یونین کونسل شمس خیل سے تعلق رکھتا ہے اور رواں سال ملک بھر میں پولیو کے مجموعی طور پر 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں برس اب تک  سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز بن گیا ہے جہاں رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: وہ نظر نہ آنے والی تباہی جس نے اسرائیل کی مضبوط دفاعی لائنوں کو لمحوں میں چکرا کر رکھ دیا، ایران کے میزائل حملے کا سب سے خطرناک پہلو بن کر سامنے آئی، میزائلوں کے زمین سے ٹکرانے پر پیدا ہونے والی دھماکے کی لہر اتنی شدید تھی کہ اسرائیل کے جدید دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا، اس مہلک لہر نے نہ صرف عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچایا بلکہ اپنی زبردست رفتار اور دباؤ سے انسانی جانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن گئی۔ ایران کے اس غیر متوقع وار نے خطے میں جاری کشیدگی کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے اور اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا...
      ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بےگھر ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بےگھر ہو چکے ہیں۔ یہ معلومات اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد درخواستیں اب تک عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کےلیے جمع کروائی جا چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ Post Views: 2
    مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) مریدکے تحصیل میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر بتیس ہزار خاندانوں بیوہ یتیموں مستحق افراد سے روزانہ لاکھوں روپے کا فراڈ ہونے لگا ،پیسے دینے والے فرنچائزر ہر شہری سے رقوم دینے کے عوض پندرہ سو سے دو ہزار روپے کٹوتی کرنے لگے ،شہریوں نے تحقیقات کروانے اوروزیراعظم ، وزیرداخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل مریدکے میں خاص کرمریدکے شہرمیں بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے نام پر بیوگان یتیموں دیگر مستحق غریب ہزاروں لوگوں سے روزانہ لاکھوں روپے فراڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔(جاری ہے) مریدکے شہر میں مستحق افراد کو پیسے دینے کیلئے تیرہ جگہوں پر فرنچائز بنائے...
    حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں چائلڈ لیبر سروے کرانے کی ہدایات کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق سروے کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی تعلیم و بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او گئیر ٹونسٹل نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے بروقت چائلڈ لیبر سروے رپورٹ کا اجرا خوش آئند ہے۔گئیر ٹونسٹل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ سروے رپورٹ میں کی گئی سفارشات پر عملدرآمد کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا وفاقی دارالحکومت میں چائلڈ لیبرکے خاتمے کے لیے جامع...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ بنوانے میں ملوث دو ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ کے حصول میں ملوث دو ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مارکارروائی خفیہ اطلاع ملنے پرعمل میں لائی گئی، دونوں ایجنٹوں کوشاہراہ عراق صدرسےگرفتار کیا گیا اور گرفتارملزمان کی شناخت محمد اسلام اور گلزاراحمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ بنوانےمیں ملوث پائے گئے، چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 5 عدد پاسپورٹ برآمدکیے گئے اور ملزمان سے شناختی کارڈزکی کلر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنائی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ستمبر 2025 سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے سے وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو عرصہ دراز سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی اجازت کا انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان گاڑیوں پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، اور صرف وہی افراد بیگیج اسکیم کے تحت گاڑی لا سکیں گے جو کم از کم 700 دن بیرون ملک مقیم رہے ہوں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت مرحلہ وار امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کرنے...
    ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے اندر سائبر جاسوسی کی ایک غیر معمولی کارروائی میں درجنوں گھروں اور عمارتوں میں نصب سیکیورٹی کیمروں تک رسائی حاصل کر لی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز نے ان کیمروں کے ذریعے اسرائیلی شہریوں کی روزمرہ زندگی، حساس مقامات اور اہم تنصیبات پر ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ بلومبرگ نے بتایا کہ یہ کارروائی صرف نگرانی تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کا مقصد اسرائیلی سیکیورٹی نظام میں موجود کمزوریوں کو جانچنا اور آئندہ کسی ممکنہ فوجی یا انٹیلیجنس آپریشن کے لیے اہم معلومات اکٹھی کرنا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایرانی ہیکرز نے نہایت مہارت سے اسرائیلی...
    پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلاول کے علاوہ کوئی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا، بلاول بھٹو زرداری نے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا سمیت یورپ کے مختلف ممالک کے 11روزہ دورے میں اقوام عالم کو پہلگام واقعہ کی سچائی بتا کر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  شازیہ مری نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھا، بلاول کے علاوہ کوئی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ بلاول بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، انہوں نے بھارت کے شیطانی ارادے خاک میں ملا دیئے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر...
    ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔  ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔  ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال ستمبر سے 5 سال پرانی گاڑی کی کمرشل امپورٹ کھولی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ 5 سال پرانی گاڑی پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی، صرف 700 دن باہر رہنے والے جو بگیج اسکیم میں گاڑی لانے کی اجازت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2026 سے 5 سال سے زائد پرانی گاڑی بھی منگوانے کی اجازت ہوگی، یکم جولائی 2026 سے پرانی امپوٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 40 سے کم ہوکر 30 فیصد ہو جائے گی، یکم جولائی 2027 سے پرانی امپوٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آج سہ پہر تین بجے کے قریب، کراچی ایئرپورٹ کی طرف جانے والے اہم راستوں پر شدید ٹریفک جام کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رات 7 بجے ایئرپورٹ آمد اور کسی پروگرام کے لیے روانگی کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت اہم شاہراہوں کو قبل از وقت بند کر دیا ہے۔ہمارے رپورٹر نے بتایا کہ شاہراہ فیصل، اور دیگر متعلقہ راستوں پر گاڑیوں کا رش بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی طرف رہنمائی شروع کر دی ہے، تاہم غیر یقینی صورتحال نے روزمرہ کے سفر...
    لاہور: ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، الیکٹرک بسوں کیلئے صوبہ میں دو ہزار چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ابتدائی طور پر 600 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز اور بس ڈپو کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کی ہدایت کردی۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام شہروں میں جدید سفری سہولیات کیلئے الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، منصوبے کے ذریعے شہری بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ چیف...
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ  سے  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال  میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم  کرسٹو فر لوکسن نے ملاقات کی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بدلتے ہوئے بین الاقوامی تقاضوں پر  پورا اترے ہیں  اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ساتھ ساتھ آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور نیوزی لینڈ کو دوطرفہ تعلقات میں تعاون کو زیادہ اہمیت دینی چاہئے، اپنے تکمیلی فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہئے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا چاہئے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، موسمیاتی...
    حکومت کا 5سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آر حکام نے کسٹمز ٹیرف میں ردوبدل پر دوران بریفنگ بتایا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر کرنے کی شرط رکھی...
    اسرائیلی اخبار یدیوت آحرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8,000 سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق، اب تک 30,000 سے زائد افراد نے عمارتوں یا گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ یہ درخواستیں ایران کی جانب سے کیے گئے مسلسل میزائل حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں، جنہوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں کئی شہروں کو متاثر کیا، جن میں بیرشیبہ، تل ابیب، اور حیفہ جیسے علاقے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل میں اندرونی طور پر نقل...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنوگرافی سے متاثرہ لڑکے نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے نے دعویٰ کیا کہ کئی بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر ویڈیوز بنائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کی شکایت پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے چلایا جانے والا ایک انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا تھا۔ ملتان: انٹرنیشنل چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک پکڑا گیا انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ 6 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ انٹرنیشنل نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 2 افراد...
    — فائل فوٹو  کےالیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کر دی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کےالیکٹرک نے 52 گھنٹوں کے بعد مکمل بجلی بحال کی۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ کےالیکٹرک نے گزشتہ رات 3 بجے اپنا کام مکمل کیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو ٹوٹل 175 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔
    مسلم دشمنی، ہندو انتہا پسندی اور عالمی طاقت بننے کی خام خیالی خود بھارت کے  لیے سنگین خطرہ بن گئی ہے۔ مودی سرکار کی عالمی طاقت بننے کی خام خیالی، ہندوتوا قوم پرستی اور انتہا پسند سیاست خود بھارت کی نام نہاد جمہوری ساکھ کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔ مودی سرکارکا ہندوتوا نظریہ بھارت کی سیکولر شناخت اور قومی ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی متنازع سفارتی حکمت عملی نے بھارت کو عالمی محاذ پر تنہا کر دیا ہے۔ امریکی جریدے نے بھی مودی کی انتہا پسند پالیسیوں اور سفارتی ناکامیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ فارن افیئرز کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی...
    پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کے نتیجے میں ملک خطرناک حد تک پانی کی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور بارشوں کی کمی نے آبی ذخائر کو خطرناک حد تک کم کر دیا ہے، جن میں خانپور ڈیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 86 فٹ بلند، اضافہ جاری خانپور ڈیم، جو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لیے نہری آبپاشی اور پینے کے پانی کا اہم ذریعہ ہے، اس وقت صرف 9.67 فٹ قابل استعمال پانی پر پہنچ چکا ہے۔ اس کا موجودہ سطح 1982 فٹ سے گر کر 1919 فٹ تک آ گئی ہے، جو کہ ڈیڈ لیول...
    بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی...
    اسکردو ایئرپورٹ نے ایک دن میں 14 پروازیں آپریٹ کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ملک کے شمالی علاقہ جات میں ٹورازم کو غیر معمولی فروغ حاصل ہو رہا ہے، بدھ کے روز اسکردو ایئرپورٹ پر مجموعی طور پر 16 پروازیں شیڈول تھیں، جس میں سے 14 مقامی پروازیں کامیابی سے آپریٹ کی گئیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں جس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازیں شامل تھیں۔ اتھارٹی نے بتایا کہ اسکردو سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے بھی 7 پروازیں روانہ ہوئیں، جس سے ملک کے 3 بڑے شہروں اور اسکردو کے درمیان فضائی آمدورفت میں غیر معمولی اضافہ...
    امریکا میں ایران اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ: اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز امریکی ریاست وینیزویلا میں ایران اور فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں مظاہرین اسرائیل کیخلاف احتجاج کیلیے سڑکوں پر نکل آئے۔ ایرانی اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے ایران اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرے میں ایران اور اسرائیل کی جنگ فوری رکوانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔ دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت خوفناک...
    اسرائیلی شہریوں کو حماس اور ایران کے ساتھ جاری جنگوں کے دوران شدید ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا سامنا ہے، جو ان کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کررہا ہے۔ عالمی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف کلینیکل اینڈ ہیلتھ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد مسلسل راکٹ حملوں، میزائل فائرنگ اور ایمرجنسی سائرن نے اسرائیلی شہریوں کی نیند کے معیار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ تحقیق میں نیند کی شدید خرابی ظاہر عبرانی یونیورسٹی اور ہداسا میڈیکل سینٹر کے محققین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جنگی حالات میں شہری آبادی کی نیند کے پیٹرن پر یہ پہلی منظم...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی اسمبلی میں کٹ موشن پر ووٹنگ کا عمل روک دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج سے کٹ موشن پر ووٹنگ کا آغاز ہونا تھا، لیکن انہوں نے واضح ہدایت دی ہے کہ کوئی رکن ووٹنگ میں حصہ نہ لے۔ یہ بھی پڑھیں:عدلیہ آزاد ہوئی تو تمام کیسز ختم ہو جائیں گے، علی امین گنڈا پور علی امین گنڈاپور کے بقول کٹ موشن پر ووٹنگ سے بجٹ کی منظوری کا عمل شروع ہو جاتا ہے، لیکن جب تک چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جاتی، بجٹ کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ اگر بجٹ منظور نہ ہوا تو وفاقی حکومت فنانشل...
    شکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ریلوے حکام کے مطابق بوگی پٹری سے اترنے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا ہے۔جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، حکام کا کہنا ہے حادثے میں جعفر ایکسپریس کے مسافر محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاکہ ٹریک کلیئر  کرکے آمدورفت بحال کی جاسکے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر علی امین گنڈاپور عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے 3 جولائی تک علی امین گنڈاپور کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، استدعا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے عدالت پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کئے جائیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ 342 کے سوال نامہ کے جواب جمع کرا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ راحیل بھٹو اور مرکزی رہنما نور نبی پلیجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ 21 جون 2025 ء کو جنگشاہی کے قریب گاؤں منگر خان پلیجو میں کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں، نہروں اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف ملک گیر جلسہ عام اور مظلوم قوموں و طبقوں کی مضبوط آواز رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ملک بھر کی جمہوریت پسند، وطن دوست اور بائیں بازو کی قوتوں کو کارپوریٹ فارمنگ منصوبوں اور نہروں کے خلاف اس جلسہ عام میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سہہ رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین کے لیے فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے لیے کرنل (ر) علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے لیے ڈاکٹر شجاع کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو تلاش کمیٹی نے 9 اضافی امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا تھا جہاں چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع، سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ اور سیکرٹری کالجز شہاب قمر انصاری نے 9 امیدواروں کے انٹرویو کیے ۔
    سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق سنیئر نائب صدر حنیف گوہر ؛ سابق نائب صدور شبیر منشاء و خرم اعجازکے علاوہ ممتاز کاروباری رہنماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
    کراچی: اسکردو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے نیاسنگ میل عبور کرلیا، جہاں ایک دن میں 7 طیاروں نے رن وے پر لینڈ کیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جمعرات کو اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ایک دن میں 14 (دو طرفہ) پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے اسکردو کے لیے پروازیں اڑی۔ جن میں سے پی آئی اے کی 4 اور ایئر بلیو کی 3 پروازیں اسکردو پہنچیں۔  اس کے علاوہ ایک فوجی جہاز کی بھی آمد و رفت ہوئی ہے۔ پی اے اے حکام کے مطابق اسکردو میں بڑھتی پروازیں سیاحت اور معیشت کے نئے دور کے آغاز کی عکاس ہیں۔ اس سے پہلے کتنی پروازوں کا ریکارڈ تھا؟ پی...
    ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، اگر امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوتا ہے تو ہمارے پاس بھی جواب دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا، جہاں بھی ہمیں ضروری ہدف نظر آئے، ہم کارروائی کریں گے۔ یہ بات بالکل واضح اور سیدھی ہے، کیونکہ ہم اپنے دفاع میں کارروائی کریں گے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق ایران نے امریکا یا اسرائیل سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نئی شدت اختیار کر گئی ہے اور اب اس کا مقصد صرف ایران کی جوہری صلاحیت اور میزائل پروگرام کو تباہ کرنا نہیں بلکہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی حکومت کی بنیادیں ہلا دینا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی و مغربی اور علاقائی حکام  کاکہنا ہےکہ  اسرائیل ایک ہمہ گیر فضائی مہم چلا رہا ہے جس کا مقصد ایران کو اس حد تک کمزور کرنا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام، میزائل ٹیکنالوجی اور خطے میں عسکری نیٹ ورکس سے مکمل دستبرداری پر مجبور ہو جائے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اس بات پر بضد ہیں کہ ایران کو اس کے عسکری اثر و رسوخ سے محروم...
    کانگریس لیڈر نے سوال اٹھایا کہ کیا بھارت کے وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی باتوں میں اتنا بھی وزن نہیں کہ وہ امریکی صدر سے بات کر کے ملک کا مؤقف واضح کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سخت سوال اٹھائے ہیں۔ پارٹی کے سینیئر لیڈر پون کھیڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نریندر مودی کو ٹرمپ کے دعووں کی کھلے عام تردید کرنی چاہیئے تاکہ ملک کی خارجہ پالیسی پر اٹھنے والے سوالات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ پون کھیڑا نے یاد دلایا کہ کل ہی ہندوستان کے خارجہ سکریٹری نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا تھا جس میں کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام صرف 10 سے 12 دن تک مزید ایرانی میزائل حملوں کا سامنا کر سکتا ہے اگر امریکا نے میزائل کی سپلائی میں تاخیر کی تو اسرائیل کو بڑا نقصان اٹھانا ہوگا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ   موجودہ صورتحال میں اگر ایران اپنے حملوں کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھتا ہے تو اسرائیلی دفاعی نظام کے پاس موجود میزائل ذخیرہ تیزی سے ختم ہوتا چلا جائے گا، اور ہفتے کے اختتام تک اسرائیل کے پاس محض چند ہی میزائل باقی رہ جائیں گے جو دشمن کے میزائلوں کا جزوی طور پر ہی راستہ روک سکیں گے۔رپورٹ میں ایک امریکی دفاعی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی   لیکن حتمی حکم جاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سینئر معاونین کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو ترک کرنے کے امکانات دیکھ رہے ہیں اور اس کے بعد ہی حملے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ تاہم، اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم“ٹروتھ سوشل“ پر ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”دی وال اسٹریٹ جرنل کو میری ایران کے بارے میں سوچ کا بالکل بھی...
    اسلام ٹائمز: اب امریکہ للچائی ہوئی نظروں سے اسے دیکھ رہا ہے۔ اس میں ہمارے آرمی چیف کی تعریفیں، پاکستان کو بہترین ملک قرار دینا اور ہمارے آئرن مین کو سپرمین اور نجانے کیا کیا تمغے لگانا، اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ پاکستان سے کوئی بڑی قربانی لینا چاہتا ہے۔ تحریر: تصور حسین شہزاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو ظہرانہ دیا۔ ہم پُھولے نہیں سما رہے۔ انہوں نے اپنے ’’خیالات عالیہ‘‘ میں ہمارے لئے کہا ’’آئی لوّ پاکستان‘‘ ہماری خوشی کی انتہا نہ رہی۔ انہوں نے ہمارے چیف کو بہادر، فیصلہ ساز اور ’’پاور فل مین آف دا پاکستان‘‘ کہا، ہماری خوشی بے قابو ہوگئی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔ان...
    رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے حملوں اور جاری تصادم کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کے متعدد شاپنگ سنٹرز جیسے کریون، رمات آویو، گرینڈ مال پٹاہ ٹیکوا اور گرینڈ کینین بی ایس سیکیورٹی خطرات کے باعث بند ہو گئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا ذرائع نے ایران کے کامیاب حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں میں مارکیٹوں کے بند ہونے اور شدید اشیاء کی قلت کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے حملوں اور جاری تصادم کے ساتھ ہی، مقبوضہ علاقوں کے متعدد شاپنگ سنٹرز جیسے کریون، رمات آویو، گرینڈ مال پٹاہ ٹیکوا اور گرینڈ کینین بی ایس سیکیورٹی خطرات کے باعث بند ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق،...
    80 فیصد بچوں کی اموات اور 70 فیصد خواتین کی اموات صرف غزہ میں ریکارڈ کی گئیں،اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 2024 کے دوران تنازعات میں 48 ہزار 394 افراد ہلاک ہوئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران عالمی سطح پر مسلح تنازعات کے باعث 48 ہزار 394 افراد مارے گئے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی جبکہ 2024 میں دنیا بھر میں مسلح تنازعات کے نتیجے میں شہریوں کی اموات میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں گزشتہ دو سال کے دوران خواتین اور بچوں پر مسلح...
    فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں، رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن حتمی حکم جاری نہیں کیا۔ امریکی اخبارنے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ ٹرمپ نے سینئر مشیروں کو بتایا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی لیکن فی الحال حتمی حکم نہیں دیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا ایران اپنا جوہری پروگرام ترک کرتا ہے یا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے، جو ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے اور عسکری ماہرین کے مطابق صرف انتہائی طاقتور...
    فرنٹ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب ریژیم کو مکمل طور پر گھیرنے اور اس کی زندگی کی اہم شریانوں کو کاٹنے کے منصوبے کے تحت، نیز امت اسلامیہ کی حمایت میں، صیہونیوں کے خلاف سائبر محاصرہ شروع کیا جا رہا ہے۔ لہذا،صیہونی ریژیم سے وابستہ تمام اہم انفراسٹرکچر سائبر سپورٹ فرنٹ کے جائز ہدف ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ "سائبر سپورٹ فرنٹ" کے نام سے ایک گروپ نے صیہونیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر سائبر آپریشنز کے مقصد کے ساتھ اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ)، جو مقاومتی فرنٹ سے وابستہ ہے اور عرب خطے کے کئی ممالک کے سائبر ماہرین پر مشتمل ہے، نے اپنے قیام کے اعلان میں، جو اس...
    معروف بین الاقوامی اخبار ‘دی گارجین’ میں شائع رپورٹ میں بھارت کی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے مسلمان شہریوں اور مشتبہ بنگلہ دیشی مہاجرین کو غیر قانونی طریقے سے ملک بدر کرکے بنگلہ دیش میں دھکیل رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ افراد جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں، کو بھارتی بارڈر فورس کی طرف سے تشدد کے زور پر سرحد عبور کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جس سے قومی و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے سلہٹ بارڈر پر مزید 153 افراد کو بنگلہ دیش میں دھکیل دیا گارجین کے مطابق زبردستی ملک بدری کی اس مہم نے ریاست آسام...