data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں، جس سے گرمی کی حالیہ لہر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات  کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  کراچی میں اتوار کو موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر قائد میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیر اور منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش کے امکانات موجود ہیں، بارش ہلکی سے درمیانے درجے کی ہو سکتی ہے جو کہ شہریوں کے لیے گرمی سے عارضی نجات کا باعث بنے گی۔ بعض مقامات پر تیز جھکڑ بھی چل سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ  بالائی پنجاب کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں بھی آندھی اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جھکڑ چلنے اور بارش کی وجہ سے گرمی کی لہر میں کچھ حد تک نرمی آ سکتی ہے، جو کہ عوام کے لیے راحت کا سبب بنے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر احتیاط برتیں، خصوصاً ایسے علاقوں میں جہاں تیز ہواؤں اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے، درختوں، کمزور اسٹرکچرز اور کھمبوں سے دور رہنے، اور بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کی گئی ہے

پڑھیں:

ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں بارش اور سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 11 لاپتا اور 34 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ایک لاکھ16ہزار سے زائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث 4صوبوں اور شہروں میں 4 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روسی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی 29 ٹن امدادی اشیاہیو شہر کے سیلاب زدہ متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں،جن میں خیمے، کمبل، ریسکیو کشتیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات