خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ہنگو، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی بعض مامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم اور جنوبی و شمالی وزیرستان کے اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز تیمرگرہ، دیر لوئر، کالام سوات، دروش چترال اور مینگورہ میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
پشاور میں درجہ حرارت 42، ڈ یرہ اسماعیل خان میں 44، بنوں میں 42، کاہوٹ میں 41، چترال میں 30، دیر لوئر میں 39، دیر بالا میں 33، کالام میں 23 اور مالم جبہ میں 25 ریکارڈ کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔