بےنظیر ہنرمند پروگرام کا اجراء، تقریب سے صدر زرداری کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
بےنظیر ہنرمند پروگرام کا اجراء کر دیا گیا، ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ تقریبِ اجراء سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے اجراء میں نوید قمر کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں، اس پروگرام کے تحت بچوں کو تعلیم سمیت تمام حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
صدر زرداری نے کہا کہ بےنظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے بچوں اور بچیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا، پروگرام کے تحت کمپیوٹر، جدید تعلیم اور ہنر سکھائے جائیں گے۔
اسلام آباد پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ،.
ان کا کہنا ہے کہ ہنر سیکھ کر نوجوان دیارِ غیر میں ملک کا نام روشن کریں گے، نرسنگ جیسے شعبے کی بیرونِ ملک میں بڑی مانگ ہے، بچیوں کو نرسنگ کے شعبے میں تربیت فراہم کی جائے گی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہنر مند پروگرام میں جرمن اور چینی زبان بھی سکھائی جائے گی، پیپلز پارٹی عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان ہنر سیکھ کر اپنے خاندان کی کفالت اور قوم کی خدمت کر سکتے ہیں، ہم جدید ٹیکنالوجی لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنرپنجاب کا اسلام آباد میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی آزادی صحافت، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے 75 سالہ جدوجہد کی مناسبت سے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں پروقار تقریب منعقد ہوئی مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے. تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب نے پی ایف یو جے کے بانی راہنماﺅں ابرار احمد، عبدالحمید چھاپرا ، عبدالشکور ، منہاج برنا اور نثار عثمانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پی ایف یو جے کی قیادت کو تاریخی جدوجہد کے 75 سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.(جاری ہے)
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا کہ ان شخصیات نے آزادی صحافت، جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا پاکستان میں جمہوریت کے قیام کے لیے کردار انتہائی اہم ہے . سردار سلیم حیدر نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد کی ہے اور ہر مشکل وقت میں میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی رہی ہے اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے آئندہ بھی صحافیوں کے حقوق کے لیے اپنی آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی تقریب میں پی ایف یو جے کی 75 سالہ صحافتی جہدوجہد اور خدمات پر کیک بھی کاٹا گیا صحافیوں، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی.