ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح؛ باوما الیون کی فتح پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح سمیٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا۔
گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلا آئی سی سی ٹائٹل اپنے نام کیا، پروٹیز نے ٹمبا باوما کی قیادت میں 27 سال بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔
اس فتح کیساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹمبا باوما اور جنوبی افریقی ٹیم کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کے بعد دلچسپ میمز وائرل ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں: باوما بغیر کوئی میچ ہارے ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیتنے والے پہلے "کپتان" بن گئے
شائقین کرکٹ 'چوکرز' کے نام سے مشہور افریقی ٹیم کی جیت پر نہایتی خوشی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ فائنل میں شکست کھانے والی آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بھی پروٹیز کی کارکردگی کو سراہا۔
وائرل ہونے والی دلچسپ میمز:
A post shared by P (@bittu7664)
View this post on InstagramA post shared by sarcastic does (@sinchanhumours)
View this post on InstagramA post shared by Cricket Kingdom (@cricketkingdom_07)
View this post on InstagramA post shared by प्रेम (@iampremanshuu)
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یوٹیوب سے ڈرائیونگ سیکھ کر پہلی بار میں ٹیسٹ پاس کرنیوالا برطانوی شہری
برطانیہ میں ایک شخص نے یوٹیوب سے ڈرائیونگ سیکھ کر پہلی بار میں ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر لیا۔
برطانیہ میں گزشتہ برسوں میں ڈرائیونگ سکھانے والوں کی فیس میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 17 سالہ اولی برڈ کے مطابق ڈرائیونگ کے ایک سبق پر 40 پاؤنڈ کا خرچا آتا ہے۔ لیکن اس طرح گاڑی سیکھ کر انہوں نے اپنی 1000 پاؤنڈ سے زیادہ رقم خرچ ہونے سے بچالی۔
ٹیسٹ کے لیے تیاری میں 30 گھنٹے کی سبق سے متعلق جاننے کے بعد انہوں نے حساب لگایا اور پھر ان کو احساس ہوا کہ ایسا کرنا کافی مہنگا ثابت ہوگا۔
انگلینڈ کے ایک علاقے کمبریا کے گاؤں سے تعلق رکھنے والے اولی برڈ کا کہنا تھا کہ انسٹرکٹر کے مطابق ان کو 25-30 گھنٹوں کی ٹیوشن لینی تھی جس کے لیے کم از کم 1200 پاؤنڈ خرچ ہوتے جو کہ بہت بڑی رقم تھی۔
لہٰذا انہوں نے انٹرنیٹ پر سستہ متبادل ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا اور یوٹیوب ٹیوٹوریل دیکھے اور کمپیوٹر ڈرائیونگ سمیولیٹر پر بریک اور اسٹیئرنگ کی پریکٹس کر کے ٹیسٹ پاس کرلیا۔