پارکس اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری اولین ترجیح ہے‘عاطف خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن فہیم شہید پارک کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعامانگ رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی خان نے بلاک ایل، نارتھ ناظم آباد میں فہیم شہید پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ٹاؤن انتظامیہ، مقامی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین عاطف علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کا عزم ہے کہ نارتھ ناظم آباد کے ہر علاقے میں معیاری تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں۔ پارکس کی بحالی اور ترقیاتی منصوبے عوام کے تعاون سے جلد مکمل کیے جائیں گے۔تقریب سے وائس چیئرمین ضیا الدین جامعی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارکس اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ناصرف پارکس کو بحال کیا جائے بلکہ ان میں وہ سہولیات بھی فراہم کی جائیں جو شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں۔ جلد ہی ہم نارتھ ناظم آباد میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کریں گے جو نہ صرف عوام کے لیے خوشی کا باعث بنے گی بلکہ علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، معاشی استحکام اور ترقی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزراء نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح اور مجموعی انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلوچستان کی ہمہ جہت ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی صادق عمرانی، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیر صحت میر بخت کاکڑ، وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیر صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیر محنت غلام رسول عمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری بھی شریک تھے۔