نواب شاہ (نمائندہ جسارت )قیام پاکستان سے لے کر آج تک وفاق اور پنجاب نے سندھ میں لوٹ مار کی ہے، سندھ کو کمزور کرکے اسے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہارسندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے ریگل چوک پردریائے سندھ پر کینال نامنظور جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سندھ ہماری ماں اور سندھوں ہماری زندگی ہے جس کے لیے جدوجہدجاری ہے ،پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک وفاق اور پنجاب کی سندھ سے لوٹ مار جاری ہے، حکمران عوام سے الیکشن میں ووٹ لیکر ایوانوں میں سودے بازی کرتے ہیں ، سندھ پر قبضہ کرکے اسے ٹکڑے کرنے کی سازش کی جارہی ہے،سندھ میں نئے صوبہ کی بات کی جاتی ہے ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا صوبہ کا بل سندھ اسمبلی میں موجود ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر یا وزیراعظم کی آمد پر نئے صوبہ کے قیام کی بات کی جاتی ہے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے مگر سندھ کے لوگ مایوس ہیں، آج سندھ کے نوجوان روزگار نہ ملنے کے سبب خودکشی پر مجبور ہیں ،نائب قاصد کی نوکری تک کے پیسے لیے جاتے ہیں ،تمام محکموں میں کرپشن کاراج ہے، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر اپنے لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہے ،، تمام تر تکلیفوں کے بعد سندھ کا شہری تھک چکاہے پاکستان کی تعمیر پر سندھیوں نے بڑا دل کرکے سب قوموںکو بھائی کہہ کر خوش آمدید کہا، آصف علی زرداری نے سندھ کی 20 لاکھ ایکڑ زمین ہاریوں میں تقسیم کے نام پر بڑا ظلم شروع کیا ہے، زرداری صاحب اب سندھ کے لوگ مزید ظلم برداشت نہیں کرینگے ،ٹھٹھہ،کینجرجھیل،تھر ، کارونجھر سمیت سندھ کی قیمتی زمینوںپر قبضے کیے جارہے ہیں،چھ کروڑ عوام سندھ کے پانی پر پلتے ہیں، دریائے سندھ پر دوسرا بڑا ظلم دریا پر کینال تعمیر کرکے کیا جارہا ہے ،ہزاروں سالوں سے بہتے دریائے سندھ کے پانی کی تقسیم ہمیں قبول نہیں ،وفاقی حکومت کہتی ہے کہ دریائے سندھ پر چھ کینال تعمیر کرینگے ،آج سے پہلے بھی منصفانہ تقسیم کے نام پر ڈیم اور کینال تعمیر کیے گئے مگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اگر دریائے سندھ پر یہ کینال تعمیر ہوئے تو سکھر کے بعد دریائے سندھ میںپانی نہیں ہوگا ،سندھ کے لوگوں سے کہتا ہوں کینالوں کی تعمیر روکنے کے لیے جدوجہد کرو،کینال کی تعمیرات روکنے کے لیے ہم سب کو ملکر سندھ کے حق کے لیے لڑنا ہوگا ،ہم آصف علی زرداری، شہباز شریف سمیت ہر اس شخص سے لڑینگے جو دریائے سندھ کا پانی فروخت کرنا چاہتا ہے، پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ ہم دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کے خلاف ہیں پیپلز پارٹی نے آجتک سندھ اسمبلی میں کینال منصوبہ کے خلاف قرارداد پیش نہیں کی مسلم لیگ کی حکومت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی وجہ سے قائم ہے اگر آج پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے الگ ہو جائے تو حکومت گر جائیگی مگر پیپلز پارٹی سندھ سے مخلص نہیں ہے ۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل دریائے سندھ پر پیپلز پارٹی کینال تعمیر کی تعمیر سندھ کے کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری---فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے کسانوں کی فکر کیوں نہیں ہوتی؟ اگر پیپلز پارٹی غلط بیانی سے کام لے گی تو جواب دینا پڑے گا، مذاکرات دھمکیوں کے ذریعے نہیں ہوتے۔

مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی نہر بننا شروع نہیں ہوئی، کیا تقاریر سے مسائل کا حل ہوگا؟

صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے 16 ماہ دھمکیاں سنی تھیں اب بھی سن ہی رہے ہیں، اس منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، سندھ ہمیں ڈکٹیشن تو نہیں دے سکتا کہ ہم سیلاب کے پانی سے کیا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پر کوئی آنچ آئے گی تو عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • فطری اور غیر فطری سیاسی اتحاد
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان
  • بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں
  • کینالز سندھ کے پانی پر کیا اثر ڈالیں گی؟ وفاق آج تک واضح نہ کر سکا: شاہد خاقان
  • ببرلو بائی پاس پر احتجاج کے بعد وکلا نے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید کو بند کر دیا
  • متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں، حلیم عادل شیخ
  • حکومت کینال منصوبے پر کثیر الجماعتی مشاورت پر غور کر رہی ہے، وفاقی وزیر قانون
  • پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے‘ عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے ہے، اپنی کارکردگی پر دھیان دے: عظمیٰ بخاری