پاکستان نے سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک:ڈیجیٹل ایف ڈی آئی اقدام، پاکستان میں ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کو فعال کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کارپوریشن آرگنائزیشن کا ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے تحت سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اقدام کا آغاز کیا گیا،پاکستان اس اقدام کو لاگو کرنے والا پہلا ملک ہے،پاکستان کی ڈیجیٹل ایف ڈی آئی-اینبلنگ پروجیکٹ ٹارگٹڈ ایکشنز کے ذریعے ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں جاری ہیں۔
آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے
ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی خدمات اور اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے ساتھ، چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے،آئی پی اور ڈیٹا گورننس قوانین اور ضوابط کو ہم آہنگ کرنے کے لیئے مضبوط بنانےکا اعادہ کیا گیا،غیر ملکی کمپنیوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے یورپی یونین کے قوانین اور ذمہ داروں کے لیئے مقامی کمپنیوں کی صلاحیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
تحفظ کے نظام کے ساتھ ترقی پسند صنعت کی ضروریات بھی غیرملکی سرمایہ کاری کا حصہ ہوں گی،ڈیٹا تک آسان عوامی رسائی کی اجازت بھی دی جائے گی،ڈیجیٹل سرمایہ کاری پاکستان کے لیئے بہت اہم اور مؤثر ثابت ہوگی۔ْ
ٹک ٹاک کیلئے امریکہ میں بلیک سنڈے، لاکھوں کے روزگار خطرہ میں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے خاص طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) جیسے اقدامات میں نمایاں بہتری پر روشنی ڈالی اور زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور سیاحت جیسے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری پر زور دیا۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو پاکستان میں متنوع سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جس میں صارفین کی آبادی، نوجوان افرادی قوت، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت اور جغرافیائی فوائد کو استعمال کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی تعاون اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔