Nawaiwaqt:
2025-07-26@14:18:08 GMT
ادویات مزید مہنگی،قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
جان بچانے والی ادویات مزید مہنگی ہو گئیں،مختلف ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔بلڈ پریشر، ٹی بی ، شوگر ، مرگی اور کھانسی کے سیرپ کی قیمت بڑھ گئی،اکثر ادویات قلت کی وجہ مہنگے داموں ملنے لگیں ،مختلف کھانسی کے سیرپ کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، حکومت ادویات کی قیمتوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھ رہی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قیمتوں میں کی قیمتوں
پڑھیں:
فیصل آباد ، چینی کی سرکاری قیمتوں پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے چینی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا دائرہ کار وسیع اور تیز کیا جائے گا۔غیر قانونی گیس ریفلنگ،پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر قائم غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بلاتفریق کارروائی سمیت شہر میں بھکاریوں کیخلاف نتیجہ خیزمہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ فیصلے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل عدیل، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) طیب سمیع بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں ضلعی محکموں کے افسران نے ٹاسکس پر عملدرآمد اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہا کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ اور گداگری پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
انہوں نے سول ڈیفنس کی حالیہ اچھی کارکردگی پر انہیں شاباش دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہراؤں پر حادثات کی روک تھام بڑا چیلنج ہے جس کے موثر کنٹرول کیلئے ٹریفک پولیس،ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی مشترکہ حکمت عملی اپنائے۔