ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری 2025ء ) ملتان ٹیسٹ میں ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار ہوگئی جہاں مہمان ٹیم کی 5 وکٹیں جلد گرگئیں اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، تیسرے روز کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنا لیے، ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا ہے، میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو اگلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گرگئی اور سعود شکیل 2 رنز بنا آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد محمد رضوان 2، سلمان آغا 14، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہوگئے، اس سے پہلے دوسرے روز محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سابق کپتان بابراعظم صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 52 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، مہمان ٹیم کے سپنر جومیل واریکن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
(جاری ہے)
قبل ازیں پاکستانی سپنرز نے تباہ کن باؤلنگ کراتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی تھی، پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کی شکار رہی، 4 کھلاڑی 22 رنز پر پویلین لوٹے، یہ چاروں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں، اس کے بعد آئی نعمان علی نے اگلے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، آخری وکٹ ابرار احمد کے نام رہی اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جومیل واریکن 31 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، مہمان ٹیم کے صرف 5 بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، پاکستان نے مہمان ٹیم پر 93 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی جب کہ پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، پاکستان کی پہلی اننگز میں سعود شکیل 84 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، دوسرے نمایاں بلے باز محمد رضوان بھی 71 رنز بناکر سِنکلیئر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز مہمان ٹیم رنز بناکر آؤٹ ہوئے
پڑھیں:
آئی بی اے سکھر کا ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
—فائل فوٹوزآئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے آج (اتوار کو) ایم ڈی کیٹ 2025ء کے ٹیسٹ کے حتمی نتائج جاری کر دیے۔
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ کے مطابق نتائج سے متعلق 2 ہزار ای میلز موصول ہوئی تھیں تاہم نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
حتمی نتائج کے مطابق 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے ایم ڈی کیٹ 2025 کا انعقاد منصفانہ، شفاف، قائمہ کمیٹی کا اظہار اطمیناننتائج کے مطابق 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17 ہزار 123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔
اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوئے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں، انہوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے۔
کورنگی کراچی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اور ضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
شرقی کراچی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنتِ سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہیں۔
124امیدوارُ ٹاپ 10 میں شامل رہے جن میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔