ایم ایس کے ایونٹ آسٹریلیا کے روح رواں شمیم خاں کا خوش حال ریسٹورنٹ میں مشاعرہ کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
ایم ایس کے ایونٹ آسٹریلیا کے روح رواں شمیم خاں کا خوش حال ریسٹورنٹ میں مشاعرہ کا اہتمام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ)ایم ایس کے ایونٹ آسٹریلیا کے روح رواںمحمد شمیم خاں نے جدہ کے خوش حال ریسٹورنٹ میں ایک شاندار مشاعرہ کا اہتمام کیا ،جس میں پاکستانی اور دیگر شعرا و شاعرات کو مدعو کیا گیا اور ان کو ایوارڈ اور شیلڈز سے نوازا گیا ،مشاعرہ کی خاص بات یہ تھی کہ معروف پاکستانی شاعر و صدر حلقہ فکر جدہ ریجن و صدر کبابش آرٹس کونسل جدہ جناب آفتاب ترابی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
معروف شاعرہ علمہ ھاشمی ، مہک کیرانوی ، امرینہ قیصر ، حمزہ ، حماد ، دانش ، احمد پاشا انیس احمد اور دگر شعرا نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد سمیٹی جبکہ مشاعرہ کی نظامت فیض خمار بارہ بنکوی نے کی اور مسند ۔ صدارت پر جناب محمد رافع جامی جلوہ فروز تھے ،مشاعرہ کے اختتام پر حلقہ فکر و فن جدہ اور کبابش آرٹس کونسل کی جانب سے مہمان شعرا اور احباب کو کبابش ریسٹورنٹ پر پرتکلف عشائیہ دیا گیا ،ایم ایس کے، کے بانی محترم محمد شمیم خاں نے آفتاب ترابی کی شاعری کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ یہ انٹر نیشنل برانڈ ہیں ان کو آپ نے جدہ میں چھپا کر رکھا ھوا ھے ،اس طرح رات گئے یہ مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا مہمان شاعرات و شعرا نے کبابس آرٹس کونسل کے چیئرمین ملک علی خورشید سلطان اور اور صدر حلقہ فکر و فن جدہ ریجن کے صدر آفتاب ترابی کا بہترین مہمان نوازی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایم ایس کے
پڑھیں:
گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد:گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔
اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔
سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت، مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔
شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔
https://cdn.jwplayer.com/players/OOtE00tP-jBGrqoj9.html