دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کئی ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق عاصمہ ربانی فلپائن میں پاکستان کی نئی سفیر ہونگی، رحیم حیات قریشی برسلز میں پاکستان کے نئے سفیر اور سفیر برائے یورپی یونین ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق عبدالحمید بھٹہ جاپان، نجیب درانی گھانا میں سفیر ہوں گے، زاہد حفیط چوہدری آسٹریلیا  کے بجائے اب انڈونیشیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معظم شاہ جنوبی کوریا، ملک فاروق ساوؐتھ افریقہ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

ذرائع کے مطابق شہباز کھوکر بیروت، عادل گیلانی مراکش میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، طارق کریم اور اقصیٰ نواز بھی افریقی ممالک میں پاکستان کے سفرا تعینات کیا گیا ہے۔

سید حیدر شاہ نیدرلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے، عامر شوکت مصر جبکہ مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

ذرائع کے مطابق  زمان مہدی شکاگو، واجد ہاشمی ملبورن، امتیاز گوندل مانچسٹر میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل ہونگے، شہریار اکبر چیک ریپبلک میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی بھارتی دعویٰ پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان آپریشن سندور پر ہندوستانی رہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان میں حملہ کیا، بھارتی حملے سے بے گناہ بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے، پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی ، جو کہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔

ترجمان نے بھارتی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں، پاک بھارت جنگ بندی کو عملی جامہ پہنانے میں تیسرے فریق کے کردار کو قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ہندوستان کو پہلگام حملے کی تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی انکوائری کی پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا، بھارت نے بیک وقت جج، جیوری اور جلاد کے طور پر کام کیا۔

ترجمان کے مطابق نام نہاد آپریشن مہادیو سے متعلق کوئی بھی دعویٰ ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا، بھارتی وزیر داخلہ کی طرف سے دیا گیا اکاؤنٹ من گھڑت ہے، کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ مجرم لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟ پاکستان مستقبل میں بھی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
  • آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • سری لنکن ڈیفنس سروسز کالج کے افسران کا وزارتِ خارجہ کا دورہ
  • پاکستان نے ایک بار پھر خود کو خلائی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں برقرار رکھا، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی راہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
  • دفتر خارجہ نے آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں کیے گئے دعوے مسترد کردیے
  • بھارتی وزیر داخلہ کا بیان من گھڑت باتوں سے بھرپور ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کر دیا
  • ’’لوک سبھا‘‘ کارروائی نظر میں مناسب وقت پر ردعمل دیں گے: دفتر خارجہ