ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ قیادت کے درمیان گفتگو کے دوران ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور تحریری مطالبات پر غور کیا گیا۔ میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور میں قیام کے دوران جاتی امرا رائیونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ تینوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیر غور آئے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے۔

بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم شہباز شریف نے  نواز شریف کو ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔ ملاقات کے حوالے سے بتایا گیا کہ قیادت کے درمیان گفتگو کے دوران ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف نواز شریف پی ٹی آئی مسلم لیگ

پڑھیں:

ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے: مریم نواز

مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر عالمی بینک، یورپ و دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب پروگرام میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعلیٰ کو وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم اور وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم پر  بریفنگ دی گئی، ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینیٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں شکایات کا ازالہ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر گلی محلے میں صفائی اور عملہ مستقل طور پر نظر آنا چاہیے، سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کر غزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفدکی ملاقات
  • ترک صدر رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأت مند رہنما ہیں ، انہوں نے ہر فورم پر فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
  • مری میں نواز، شہباز اور مریم کی ایک اور ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت
  • مری میں مسلم لیگ (ن) کااجلاس خرم دستگیر نے اہم انکشاف کردیا
  • ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے: مریم نواز
  • مریم نواز کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان
  • شہباز شریف مری پہنچ گئے نواز شریف‘ مریم پہلے ہی سے موجود