کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اسلحے کے زورپر70 سے زائد موٹر سائیکلیں ،رکشے، و دیگر گاڑیاں چھینی و چوری کر لی گئیں، لانڈھی سے 3 موٹر سائیکلیں، شاہراہ نور جہاں 2،کورنگی انڈسٹریل ایریا 7، بلوچ کالونی 3، شاہراہ فیصل 7 AFR1،سرجانی ٹاؤن 4، محمود آباد 2 AFR1،شیر شاہ 2درخشاں 1 آٹو رکشہ، گڈاپ سٹی 1،چاکیواڑہ 1،ماڈل کالونی 2،فرئیر 1، رضویہ 2،شرافی گوٹھ 2،کلری 2،گلشن معمار 2، سہراب گوٹھ 2،عوامی کالونی 4،مومن آباد 2، کھوکھراپار 2، سچل 3،عزیز بھٹی 3 1AFR، بغدادی 4،سپر مارکیٹ 2، سولجر بازار 1،اورنگی ٹاؤن 1،پیر آباد 1،بلال کالونی 1، شاہ فیصل کالونی 3، گلستان جوہر 1،الفلاح 1، سائٹ اے 2،سمن آباد1، بن قاسم میں شہری سے AFR موٹر سائیکل چھین لی گئی۔لیاقت آباد میں شہری سے موٹر سائیکل نمبر KQU_1288 چھین لی گئی اور ایف بی انڈسٹریل ایریا سے 1 موٹر سائیکل چوری و چھینی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور میں ٹریفک حادثہ میں ایک طالب علم جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔چھیپا حکام نے بتایا کہ ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹرالر نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے بائیک سوار کی شناخت 18 سالہ عصمت ولد اعجاز اور زخمی کی شناخت 18 سالہ نوید ولد ستورو کے ناموں سے ہوئی۔

چھیپا ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق دونوں نوجوان غلامان عباس اسکول کے طالب علم اور ہاکس بے کے رہائشی ہیں۔ دونوں اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے گیٹ پر حادثہ ہوگیا۔ابتدائی اطلاع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوانوں کو ٹرالر نے ٹکر ماری ہے یا اس کی زد میں آئے ہیں تحقیقات کررہے ہیں۔پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہے۔ پولیس ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد : بھاری گاڑیاں فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں
  • لاہور: ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • لاہور میں کچرا اٹھانے والی 28 ہزار گاڑیاں آلودگی کا باعث بن گئیں
  • چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
  • کراچی میں 4سال قبل چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
  • کراچی: 4 سال قبل چوری موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا